Architecture & Art

کمرے میں موجود ستون یا شہتیر کو کیسے چُھپایا جائے؟

تعمیرات میں اکثر چھت یا دیواروں کی مضبوطی اور سہارے کے لیے شہتیر اور ستون تعمیر کیے جاتے ہیں۔ لیکن یہ شہتیر اور ستون اکثر و بیشتر گھر والوں کے پسندیدہ نہیں ہوتے۔ کیونکہ وہ دیکھنے میں اچھے نظر نہیں آتے اور کمرے میں ایک اضافی تعمیر کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ اکثر انہیں ناگواری اور نا پسندیدہ نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے اور انٹیریئر ڈیزائننگ میں رکاوٹ تصور کیا جاتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کسی بھی جگہ ایک نا پسندیدہ چیز کو زیادہ وقت گزارنے کے لیے اسے اپنے فائدے اور ضرورت کی اہمیت اجاگر کرنا ہوتی ہے۔ شہتیر اور ستون جتنے بھی بھلے معلوم نہ ہوں ان کی اہیمت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ جس چھت کے نیچے یا دیوار کے ساتھ آپ قیام پزیر ہیں وہاں شہتیر یا ستون کی موجودگی آپ کی حفاظت کا پتہ دیتی ہے۔

 

 

ستون یا شہتیر کو کیسے چھپایا جائے؟

ستون اور شہتیر کی اہمیت گھر اور عمارت کے بنیادی ڈھانچے کو سہارا دینے اور مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ لہٰذا آپ کے پاس اسے ختم کرنے یا ہٹا دینے کا آپشن نہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ایسے کون سے طریقے استعمال کیے جائیں جن سے ان ستونوں یا شہتیروں کوچھپایا جائے یا پھر خوبصورت بنایا جائے یا پھر اس طرح تزئین و آرائش کی جائے کہ وہ کمرے کا ایک خوبصورت حصہ معلوم ہوں۔

 

مصنوعی چھت یا سیلنگ کا استعمال

کمرے میں موجود شہتیر چھپانے کے لیے فالز سیلنگ کے علاوہ ایسی سیلنگ یا چھت کا استعمال کیا جا سکتا ہے جو چھت اور شہتیر کی سطح کو گولائی میں موڑتے ہوئے جوڑ دے۔ اور شہتیر کے کنارے چھت کا حصہ لگنے لگیں۔ ایسے ڈیزائن کو ’کووڈ سیلنگ‘ یا پھر کراؤن فولڈنگ بھی کہا جاتا ہے۔ اس طریقے سے شہتیر بالکل چھپ جائے گا اور چھت ایک منفرد ڈیزائن میں نظر آئے گی۔

 

بلب اور روشنیوں کا استعمال

چھت میں موجود شہتیر کو بلب اور روشنیوں سے مزین کرنا ایک قدیم آرائشی طریقہ ہے۔ لیکن جدید دور میں جدید بلب اور منفرد روشنیاں مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ اسی طرح ان کو نصب کرنے کے مختلف  جدید طریقے بھی رائج ہو چکے ہیں جن سے وائرنگ مکمل طور پر چھُپائی جا سکتی ہے۔

 

فانوس کا استعمال

شہتیر پر منفرد اور خوبصورت روشنیوں کا استعمال تو بہت کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر اس پر فانوس آویزاں کیا جائے تو آپ کے کمرے کا نظارہ پہلی نظر میں سب کو اپنا گرویدہ کر لے گا۔ شہتیر پر مختلف سائز اور پسند کے فانوس نصب کیے جا سکتے ہیں۔ لکڑی کے شہتیر پر نصب فانوس انتہائی جاذبِ نظر اور دلکش دکھائی دیتا ہے۔

 

رنگ و روغن سے آراستہ شہتیر

چھت میں نصب شہتیر کا اولین حل اکثر یہ نکالا جاتا ہے کہ اسے چھت کے رنگ یا روغن سے ہی پینٹ کر دیا جاتا ہے۔ اور بلا شبہ کسی شہتیر کو چھپانے کا یہ ایک بہترین حل ہے۔

 

 

چھت کے درمیان میں تعمیر شہتیر

ایسی چھت کے نیچے سونا یا آرام کرنا نہایت مشکل ہے جس کے درمیان میں بیم تعمیر ہو۔ کیونکہ ایسے شہتیر یا بیم بالکل سر کے اوپر معلق دکھائی دیتے ہیں۔ اور آرام طلب افراد کے لیے یہ بات ناقابلِ برداشت ہوتی ہے۔ ایسے بیم کو اسی رنگ میں پینٹ کرنا ضروری ہے جس میں کمرے کا باقی پینٹ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس شہتیر پر ایسے پینٹنگ کی جانی چاہیئے جسے دیکھ کر سکون اور آرام کا احساس ہو۔ اور سر پر معلق شہتیر کا بھاری پَن محسوس ہونے کے بجائے موڈ میں خوشگوار اضافہ اور تبدیلی ممکن ہو۔

 

ستون پر شیشے کا استعمال

اگر آپ کے کمرے کے کونے کی تعمیر میں ایک ستون موجود ہے۔ اور باقی دیوار برابر ہونے کی وجہ سے یہ غیر مناسب لگتا ہے تو یقین کیجیئے یہ ایک بہترین جگہ ہے آپ کے ڈریسنگ ٹیبل اور شیشے کی تنصب کے لیے۔ ستون پر نیچے سے لے کر اپنی پسند یا ضرورت کے مطابق بلندی تک آپ شیشہ نصب کرا سکتے ہیں۔ جس کے ساتھ آپ کنسول سیٹ کر کے اس اپنی تمام اشیا رکھ سکتے ہیں۔

 

کمرے کے درمیان میں موجود ستون

ستون اگر کمرے کے درمیان میں موجود ہو تو آپ اسے خوبصورت وال پیپر سے آراستہ کر سکتے ہیں۔ کمرے کی سجاوٹ اور پینٹ سے ملتا جلتا وال پیپر کا رنگ انٹیریئر کو ابھارے گا۔ اور خوبصورت نظر آئے گا۔

اس ستون پر آپ خوبصورت پینٹنگز اور تصاویر آویزاں کر سکتے ہیں۔

 

 

ستون پر لکڑی کا استعمال

اگر آپ کے کمرے کا انٹیریئر وُڈ ورک یعنی لکڑی کے کام پر مشتمل ہے تو کالم یا ستون کو وال پیپیر سے سجانے کے علاوہ آپ اسے مکمل لکڑی سے ڈھانپ سکتے ہیں۔ لکڑی میں تبدیل ستون یکسر مختلف دکھائی دے گا اور کمرے کے انٹیریئر ڈیزائن میں جاذبِ نظر اضافے کا باعث بنے گا۔

 

آرائشی پتھروں سے سجاوٹ

پتھروں سے سجاوٹ کا زمانہ کبھی پرانا نہیں ہو گا۔ قدیم دور سے گھروں کی سجاوٹ میں دیواروں اور چھتوں پر پتھروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور آج بھی گھروں سے لے کر کمرشل عمارتوں میں خوبصورت پتھروں کا استعمال رائج ہے۔ کمرے کے شہتیر یا ستون پر آپ منفرد سجاوٹی پتھروں سے تزئین و آرائش کر سکتے ہیں۔ پتھروں سے آراستہ ستون یا شہتیر انٹیریئر ڈیزائننگ میں آپ کے ذوق کا پتہ دیں گے۔ مزید یہ کہ پتھر کی نمائش سے یہ شائبہ ہوتا ہے کہ شاید ستون یا شہتیر صرف اور صرف ڈیکوریشن کے لیے بنوایا گیا ہے۔

 

ستون کو درازوں میں ڈھالنا

کمرے کی دیوار کے درمیان میں موجود آدھا ستون ایک ابھری ہوئی بے ہنگم تعمیر کے سوا کچھ نہیں لگتا۔ آپ اس ستون کے ساتھ درازوں کو نصب کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

اس کے علاوہ کمرے کے درمیان میں موجود ستون کے ساتھ ایک مناسب تعمیر کے تحت آپ دراز تعمیر کروا سکتے ہیں۔ ستون کے بالکل ساتھ چند انچ یا فٹ پر مبنی زمین سے چھت تک آپ اینٹ سے تعمیر ممکن بنا سکتے ہیں۔ جسے بعد ازاں رنگ و روغن اور آرائش کے زریعے باہر سے کَور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لکڑی سے بھی یہ تعمیر ممکن ہے۔ دراز بننے کی صورت میں آپ کو بہت سی فالتو جگہ دستیاب ہو سکے گی جس میں آپ مختلف اشیا سٹور کر سکتے ہیں۔ تھوڑی سی سمجھداری اور صفائی سے آپ ان درازوں کو خفیہ دراز بھی بنا سکتے ہیں۔ جو باہر سے دیکھنے میں صرف ستون لگے لیکن اندر آپ کی مختلف چیزیں موجود ہوں۔

 

کارنر ڈیکوریشن

اکثر کمرے میں رہائش پذیر افراد کسی بہترین اور من پسند کونے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ جہاں وہ تکون کی شکل میں ڈیکوریشن پیس یا میز نصب کر سکیں۔ ایسی مناسب جگہ کا حصول اس کمرے میں بآسانی مل سکتا ہے جس کی دیوار کے درمیان یا پھر کونے کے قریب ستون تعمیر ہو۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago