Lifestyle

آگ لگنے کی صورت میں عمارت سے باہر کیسے نکلیں؟

کہتے ہیں حادثے یونہی رونما نہیں ہوتے، بلکہ ان کے پیچھے کچھ وجوہات اور حقائق ہوتے ہیں۔ تاہم اچانک پیش آیا کوئی بھی حادثہ آپ کے حواس بے قابو کرنے کے لیے کافی ہے۔ بعد ازاں، نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے ذہن میں کچھ سوالات اٹھتے ہیں۔ اور جواب آتا ہے کہ اگر پہلے ہی کچھ ضروری معلومات ہوتیں، تو ہم اس صورتحال سے باحفاظت بچ نکلتے۔ لہٰذا اگر آپ کسی کثیرالمنزلہ رہائشی یا کمرشل عمارت میں رہتے یا کام کرتے ہیں، تو آپ کے پاس چند سوالوں کے جواب ضرور ہونے چاہئیں۔ جیسا کہ عمارت میں آگ لگنے اور دھواں بھرنے کی صورت میں کیسے باہر نکلنا ہے؟ قریب ترین راستہ کونسا ہے؟ ایمرجنسی  دروازے جام ہوں یا ہجوم کی وجہ سے راستہ بلاک ہو گیا ہو تو کیا کرنا چاہیئے؟ جائزہ لیتے ہیں کہ آگ لگنے کی صورت میں عمارت سے باہر کیسے نکلیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

آگ لگنے کی صورت میں ہنگامی انخلاء کی تجاویز

جہاں آپ روزانہ کی بنیاد پر آتے جاتے یا رہتے ہیں، وہاں کے راستوں کو جانیں۔ مثال کے طور پر ایمرجنسی انخلاء کے راستوں سے آگاہ ہوں۔ کم وقت میں باہر نکلنے کی حکمتِ عملی بنائیں۔ علاوہ ازیں اگرفی الوقت عمارت میں آگ لگی ہے۔ اور دھواں آپ تک پہچ چکا ہے تو اس سے بچنے اور باہر نکلنے کے لیے نیچے رینگیں۔ اپنے سر کو فرش سے ایک سے دو فٹ اوپر رکھیں۔ کیونکہ اس بلندی پر ہوا صاف ہو گی۔ دروازہ گرم ہو تو دوسرا راستہ آزمائیں۔ بصورت دیگر دروازہ آہستہ سے کھولیں۔ اور اگر آگ یا دھواں موجود ہو تو بند کر دیں۔ اگر آپ پھنس گئے ہیں تو مدد کے لیے کسی قریبی اور جلد ردِ عمل دینے والے عزیز سے رابطہ کریں۔ اگر فون موجود نہیں تو کھڑکی سے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

 

آگ لگنے کی صورت میں قیمتی اشیاء لینے میں وقت ضائع نہ کریں

ضروری چیزیں اور قیمتی اشیاء کی فکر میں وقت ہرگز مت ضائع کریں۔ کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔ ایسے وقت میں جان بچانے سے قیمتی کچھ نہیں۔

لہٰذا ہاتھ کے پچھلے حصے سے دروازے یا ہینڈل کو چھو کر اندازہ لگائیں۔ اگر وہ گرم محسوس ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے آگ دروازے کے دوسری طرف یعنی کمرے کے قریب ہو سکتی ہے۔ لہذا اسے بند رکھیں۔ مزید یہ کہ دھواں باہر رکھنے کے لیے دروازے کی دراڑ میں کپڑے، تولیے یا اخبارات بھریں۔ اگر دروازہ ٹھنڈا ہے تو باہر نکلیں اور حواس قابو میں رکھتے ہوئے جلد از جلد فائر ایگزٹ سے باہر نکل جائیں۔

 

 

آگ لگنے کی صورت میں سیڑھیوں کا استعمال کریں

 کبھی بھی لفٹ کا استعمال نہ کریں۔ ایلیویٹرز عام طور پر آگ کا پتہ لگانے کے نظام سے منسلک ہوتے ہیں۔ الارم بجنے پر رک جاتے ہیں۔ اور ایسے مواقع پر دستیاب نہیں ہوتے۔

 

آگ لگنے کی صورت میں دوسروں کو آگاہ کریں

اگر آپ کو بروقت آگ لگنے کا علم ہو گیا ہے۔ اور عمارت میں الارم سسٹم نہیں تو فائر ایگزٹ تک پہنچنے میں راستے میں آنے والے تمام دروازوں کو زوردار آواز میں بجا کر آگ لگنے کی اطلاع دیں۔ اور آگے بڑھتے جائیں تاکہ باقی مقیم افراد بھی فوری اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو سکیں۔

 

 

آگ کے دوران کمرے میں پھنس جانے پر کیا کریں

اپنے اور آگ کے درمیان زیادہ سے زیادہ دروازے بند کریں۔ اور فوری طور پر فائر بریگیڈ ایمرجنسی نمبر 16 پر کال کریں۔ اپنی بلند آواز اور دروازہ بجا کر دوسروں کو اپنے پھنس جانے کی اطلاع دیں۔ ہو سکتا ہے آگ کی نوعیت اتنی زیادہ نہ ہو۔ اور فائر بریگیڈ پہنچنے سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا کر آپ کو بچا سکیں۔ علاوہ ازیں رات کے وقت آپ موبائل ٹارچ سے باہر موجود افراد کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یا کسی چمکدار چیز سے اپنی موجودگی کا سگنل دے سکتے ہیں۔

 

بلند عمارت کی بالائی منزل پر آگ

اگر کمرے میں آگ سے بچنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ اور آپ نے کھڑکی کے زریعے نکلنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور شیشہ توڑنا ضروری ہے تو کرسی، دراز یا کوئی بھاری چیز استعمال کریں۔ چھلانگ لگانے سے بہتر یہ کوشش کریں کہ آپ کھڑکی سے لٹک جائیں۔ تاکہ نیچے موجود افراد یا فائر بریگیڈ عملہ اپنی کارکردگی کی بنا پر آپ کو بچا سکیں۔ اور جان محفوظ رہ جائے۔

 

 

اگر آگ کے دوران دھوئیں میں گِھر جائیں

گھٹنوں کے بَل بیٹھ جائیں یا جھک جائیں۔ زمین سے ایک دو فٹ اوپر ہوا دھوئیں سے صاف ہو گی۔ تاہم پیٹ پر رینگنے سے گریز کریں یونکہ بھاری زہریلی گیسیں فرش پر ایک پتلی تہہ بن سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ اپنی سانس ممکن حد تک روکیں۔ اور قمیض، دوپٹے یاکسی کپڑے کو فلٹر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی ناک کے زریعے آہستہ آہستہ سانس لیں۔

 

اگر آگ کے باوجود آگے بڑھنے پر مجبور ہیں

اپنی سانس  ممکنہ حد تک روکیں، بالوں اور سر کو ڈھانپ کر آگے بڑھیں۔ مزید براں، کپڑوں میں آگ لگ جائے تو جہاں ہیں وہیں رک جائیں۔ اور فوری زمین پر گریں، چہرے کو ہاتھوں سے ڈھانپ کر آگ بجھانے کے لیے لڑھکنا شروع کر دیں۔

 

 

اگر کم درجے کی آگ کا سامنا ہو

کم یا چھوٹے پیمانے پر لگی آگ پر آپ قابو پا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کچرے کی ٹوکری یا اس سے چھوٹے سائز کی آگ کا سامنا ہو تو آپ اسے بجھا سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ آگ بجھانے والے آلات آپ کے قریب ہیں۔ اور آپ انہیں بہتر طور پر چلانا جانتے ہیں تو ان کا استعمال ضرور کریں۔ لیکن اگر آگ اور اس کے شعلے مسلسل اور تیزی سے بڑھ رہے ہیں تو آپ کا انخلاء ضروری ہے۔

 

آگ بجھانے والے آلات کا استعمال

ناقص دیکھ بھال اور آگ بجھانے والے آلات کے استعمال سے نا واقفیت دو اہم وجوہات ہیں۔ جن کی وجہ سے چھوٹے پیمانے پر لگنے والی آگ بڑھ کر متعدد جانوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ اور املاک کو کافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

تاہم آگ لگنے پر چند منٹوں میں اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ آگ بجھانے والے آلے کا صحیح استعمال، فائر سروسز کے پہنچنے سے پہلے بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

 

 

آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کیسے کیا جائے؟

عمارتوں میں کونوں اور دیواروں پر نصب سرخ رنگ کے آگ بجھانے والے آلات روزانہ ہماری نظروں سے گزرتے ہیں۔ تاہم ہم ان پر زیادہ توجہ نہیں دیتے، کیونکہ فی الوقت ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اگر وہ اچانک یاد آ جائیں۔ اور ہم ان تک پہنچ بھی جائیں، تو بیشتر لوگ انہیں استعمال کرنا نہیں جانتے۔ مزید یہ کہ ایمرجنسی میں استعمال کی کوشش ہمیں الجھا سکتی ہے۔ اور دیر ہو سکتی ہے۔ اسی لیے ان آلات کو سمجھنا نہایت ضروری ہے تاکہ وقتِ ضرورت ہمیں دشواری نہ ہو۔

 

جدید پورٹیبل آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کے لیے چار بنیادی اقدامات ہیں

لفظ PASS کا مخفف ان چار بنیادی مراحل کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

پِن کھینچنا

آگ بجھانے والے آلے کے اوپری حصے پر موجود پن کو کھینچیں۔ (پن، ہینڈل کو اچانک دب جانے اور حادثاتی طور پر چلنے سے روکنے کا کام کرتی ہے)

 

ٹارگٹ

آگ سے آٹھ سے دس فٹ کے محفوظ فاصلے پر کھڑے ہوں۔ اور نوزل کو آگ کی بنیاد کی طرف رکھیں۔

 

 

ہینڈل دبانا

آگ بجھانے والے مادے کو خارج کرنے کے لیے ہینڈلز کو ایک ساتھ دبائیں۔ اور روکنے کے لیے ہینڈلز چھوڑ دیں۔

 

آگ بجھانے والے مادے کا چھڑکاؤ

آگ کے قریب پہنچتے ہی نوزل ​​کو شعلوں کی بنیاد پر ٹارگٹ کرتے ہوئے ہینڈل کو دبائیں۔ اور آگ پر چھڑکاؤ کریں۔ اسی طرح شعلوں کو بجھانے کے بعد ان گرم یا دھوئیں والی چیزوں اور جگہ کی تحقیق کریں جو دوبارہ آگ بھڑکا سکتے ہیں۔ اور ان پر چھڑکاؤ کر دیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago