پاکستان میں پراپرٹی کی خرید و فروخت ایک دلچسپ عمل ہے ۔جب آپ کوئی بھی پراپرٹی خریدنے کا سوچتے ہیں تو آپ کے ذہن میں بے شمار سوالات جنم لیتے ہیں ۔پراپرٹی کہاں خریدیں ، کتنی سرمایہ کریں اور کس سے رہنمائی لیں وغیرہ وغیرہ۔ان تمام سوالات کےساتھ جب آپ پراپرٹی کی کھوج میں نکلتے ہیں ےتو سب سے پہلے آپ کا واسطہ پڑتا ہے پراپرٹی ایجنٹ سے، پراپرٹی ایجنٹ اس سلسلے میں بنیادی معلومات حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ پراپرٹی ایجنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ جانچنا ضروری ہے کہ آیا آپ کا ایجنٹ بہترین سرمایہ کاری میں آپ کا معاون ہو سکتا ہے یا نہیں۔ اس سلسلے میں آپ اپنے پراپرٹی ایجنٹ سے لازمی پوچھیں کہ وہ اس فیلڈ میں کتنے عرصے سے کام کر رہا ہے ۔ اس کا تجربہ کیسا ہے اور اس کی پروفائل کیا ہے ۔ کیا آپ کے ایجنٹ کے پاس آپ کی سرمایہ کاری کے لیے مناسب آپشنز موجود ہیں۔ جس علاقے میں آپ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اس علاقے کےبارے میں ایجنٹ کا تجربہ کیسا ہے۔کیا اس علاقے میں کوئی دفتر بھی ہے یا نہیں۔ ان سوالات کے دوران یہ پرکھنا انتہائی ضروری ہے کہ کیا آپ کا ایجنٹ آپ کو ایک شفاف اور فائدہ مند ڈیل مہیا کر سکے گا۔یہ تمام معلومات انتہائی ضروری ہیں کیونکہ آپ کے ایجنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اس لیے پراپرٹی ایجنٹ کا انتخاب کرتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لیں۔کیونکہ آپ کا فائدہ تو بس صرف آپ کا فائدہ ہے اور اس بارے میں سب سے بہتر آپ نے خود سوچنا ہے۔
پراپرٹی ڈیلر کے پاس جاتے وقت کوشش کریں کہ کسی تجربہ کار دوست کو ساتھ لے لیں لیکن ہر وقت ایسا ممکن نہیں ہوتا ۔ آج کے دور میں پراپرٹی پورٹل یہ کردار ادا کر رہا ہے۔ گرانا ڈاٹ کام ایک جدید اور اسمارٹ پراپرٹی پورٹل ہے جو آپکے دوست کا کردار ادا کرتا ہے ۔گرانا ڈاٹ کام پر آپ کے لیے بے شمار آپشنز اور ان آپشنزکی تفصیلات موجود ہیں۔لیکن رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سر مایہ کاری کرتے وقت کچھ عوامل انتہائی اہم ہیں ۔ان کے بارے میں مستند معلومات نہ ہونے کی صورت میں آپ محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری نہیں کر سکتے۔
قانونی پیچیدگی
سب سے پہلے تو یہ جاننا لازمی ہے کہ آپ جو پراپرٹی خریدنے جارہے ہیں کیا وہ کسی قانونی پیچیدگی کا شکار تو نہیں ۔اس سلسلے میں آپ اپنے ایجنٹ سے متعلقہ سوالات کے جوابات لازمی لیں۔ جیسے کہ جس شخص سے آپ پراپرٹی خرید رہے ہیں کیا پراپرٹی باقاعدہ اس کے نام ہے۔ پراپرٹی میں کوئی تنازعہ تو نہیں کل کو آپ کسی معاملے میں ایسے نہ الجھ جائیں کہ لینے کہ دینے پڑجائیں ۔محفوظ سرمایہ کاری کےلیے یہ معلومات لازمی ہے بلاشبہ یہ ایک مشکل عمل ہے لیکن آپ گرانا ڈاٹ کام کو کال 555-555-111
کر کے اس بارے میں ہدایات لے سکتے ہیں۔info@graana.com یاای میل
مارکیٹ ویلیو
پراپرٹی خریدتے وقت یہ جاننابہت ضروری ہے کہ جو پراپرٹی آپ خریدرہے ہیں اس کی مارکیٹ ویلیو کیا ہے۔ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ صحیح مارکیٹ ویلیو جان کر ہی آپ یہ اندازہ کرسکتے ہیں کہ کیا یہ سرمایہ کاری مستقبل میں آپ کے لیے منا فع بخش ہو گی ۔پورٹل کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ تمام قیمتیں صاف اور واضح درج کی جاتی ہیں ۔ پراپرٹی کی کٹیگیرائزیشن سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کس پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کیا ہے۔جس سے آپ کی یہ مشکل باآسانی حل ہوجاتی ہے۔
ہاؤسنگ سو سائٹی کا انتخاب
علاوہ ازیں جس سوسائٹی میں آپ پراپرٹی خریدنا چاہتے ہیں آیا اس سوسائٹی کے پاس متعلقہ اتھارٹیز کے این او سی موجود ہیں۔ صرف ایک این او سی بھی کافی نہیں ایک سوسائٹی کو تمام تر سہولیات زندگی مہیا کرنے کے لیے تقریباً دو درجن سے زائد این او سی درکار ہو تی ہے ۔اس لیے اس بات کا جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ کی پسندیدیہ سو سائٹی کے پا س تمام متعلقہ اداروں کی این او سی موجود ہیں۔معیاری پورٹل جیسے گراناڈاٹ کام اس سلسلے میں بھی آپ کی رہنمائی کرسکتا ہے ۔
سوسائٹی میں توسیع کی گنجائش
کیا آپ کی پسندیدہ سوسائٹی مستقبل میں اپنے پراجیکٹ کو وسعت دینے کی اہل ہے کیونکہ اگر وہ اپنے پراجیکٹ کو وسعت دیں گے تو لازماً اس کا اثر آپ کی سرمایہ کاری پر بھی ہوگا اور آپ کی پراپرٹی کی مالیت بہت بڑھ جائے گی اس لیے پراپرٹی خریدتے وقت اس بات پر خصوصی توجہ دیں کہ جس سو سا ئٹی میں آپ سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں ان کے پاس مستقبل میں توسیع کی گنجائش ہے سوسائٹی آپ کوبنیادی لوازمات زندگی جیسے شاپنگ مالز، پارکس، ہسپتال اور ریسٹورنٹ وغیرہ مہیاکرپائے گی نیز سوسائٹی پراجیکٹ میں ترقیاتی کام کی اچھی رفتار برقرار رکھے ہوے ہے۔
میگا پراجیکٹس
پراپرٹی کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ جس علاقے میں آپ سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں مستقبل میں اس کے قرب و جوار میں کسی میگا پراجیکٹ کی تعمیر متوقع ہےیا نہیں۔ میگا پراجیکٹس کی تعمیر سے بھی آپ کی سرمایہ کاری بھر پور منافع بخش ثابت ہوتی ہے۔پراپرٹی پورٹل پر جو بھی پراپرٹی کی تشہیر کی جاتی ہے پورٹل اس سے متعلق ضروری معلومات بھی فراہم کی جاتی ہے اس لیےآپ پورٹل کا وزٹ کر کے باآسانی جان سکتے ہیں کہ آپ کی پراپرٹی کے قرب و جوار میں کیا تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔
خفیہ کمیشن کے امکانات
بعض اوقات پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران خفیہ کمیشن اور لین دین میں گھپلے کا امکان موجود ہوتا ہے لیکن گرانا ڈاٹ کام آپ کو ان تمام مسائل سے نجات دلاتا ہے کیونکہ پورٹل پر پراپرٹیز کی اُن کی قیمتوں کے حساب سے کٹیگرائزیشن کی گئی ہوتی ہے جس سے آپ کو مارکیٹ ویلیو کی معلومات مل جاتی ہے اور مارکیٹ ویلیو کی جانچ ہونے کے بعدخفیہ کمیشن یا لین دین میں نقصان کا امکان بہت کم ہو جاتا ہے ۔
یہ سب وہ بنیادی معلومات ہے جن کا جاننا انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ابھی بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے جیسے پالیسی سازی ، قوانین اور لینڈ ریگولرائزیشن لینڈ دیجٹلائزیشن وغیرہ تاکہ خرید و فروخت کے عمل میں شفافیت آئے۔اس سے پراپرٹی خریدنا بہت آسان ہو جائے گا، لیکن ہمیشہ پراپرٹی خریدتے وقت اگردرج بالا عوامل کو ذہن میں رکھا جائے تو بلاشبہ بہترین سرمایہ کاری متوقع ہے۔ محفوظ سرمایہ کاری اورپراپرٹی سے متعلق مزید کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔info@graana.comمعلومات کے لیے آپ کال 555-555-111 یا ای میل