Construction

تعمیراتی منصوبے کی بروقت تکمیل کیسے ممکن؟

زندگی میں کسی بھی کام کی تکمیل کے لیے ارادہ کرنا آغاز کی پہلی سیڑھی ہے۔ اور ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے معلومات اور آگہی کے میدان میں قدم رکھنا نہایت ضروری ہے۔ تاہم، حکمتِ عملی بنانے سے لے کر اس پر عمل کرنے سے قبل اہم نکات پر غور اور تیاری بھی درکار ہے۔ مثال کے طور پر، آج کیا پکائیں سے لے کر کھانے کی میز سجانے تک پہلے سوچا جاتا ہے۔ پھر سبزی یا گوشت خرید کر لنچ سے قبل کھانا تیار کر لیا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ کو آئندہ چند مہینوں یا سال میں گھر کی تعمیر مکمل کر کے اس میں شفٹ ہونا ہے۔ تو اسی محدود وقت کے مطابق منصوبہ بندی اور تعمیراتی مراحل کی عملی طور پر ابتدا کی ضرورت ہے۔ لہٰذا، سوال یہ ہے کہ تعمیراتی منصوبے کی بروقت تکمیل کیسے ممکن ہے؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

تعمیراتی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تجاویز

گھر کی تعمیر ہو یا کسی بھی دیگر تعمیراتی مقام کی۔ بروقت تکمیل کے لیے کچھ اہم تجاویز پر غور و فکر اور عمل اہم ہے۔

 

پیشگی منصوبہ بندی

مؤثر باہمی روابط

پیشہ ورانہ افراد کی خدمات

جائزہ اور جواب طلبی

ذاتی رابطہ اور حاضری

تعمیراتی مٹیریل اور آلات کا انتخاب

 

 

تعمیراتی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پیشگی منصوبہ بندی ضروری

کسی بھی تعمیراتی منصوبے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اہم ہے۔ منصوبہ بندی کے پہلے قدم سے آپ عملی میدان میں قدم رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ لہٰذا، ضروری ہے کہ تعمیراتی مقام پر کام شروع کرنے سے قبل اپنے مالی بجٹ، عمارتی منصوبے اور نقشے کی منظوری یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں، زمین کی ساخت کی جانچ جیسا اہم کام بھی پہلے مکمل کروا لیں۔ یہ تمام اہم نکات تعمیر میں بے جا تاخیر کا سبب نہیں بننے پائیں گے۔ علاوہ ازیں، یہ بھی منصوبہ بندی کریں کہ گھر کے تمام حصوں کو کس طرز سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے برعکس اگر آپ فی الوقت گھر کے ایک حصے کی تعمیر کر کے شفٹ ہونا چاہتے ہیں۔ تب بھی باقی حصوں پر پیشگی منصوبہ بندی کریں۔ کیونکہ نئے حصے کی تعمیر پہلے سے تعمیر شدہ حصے کو ہلانے پر منحصر نہیں ہونی چاہیئے۔

 

 

تعمیراتی منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مؤثر باہمی روابط قائم کریں

آرکیٹیکچر، انٹیریئر ڈیزائنر، سول انجینئر اور ٹھیکیدار سے بروقت بات چیت اور رابطے آپ کے منصوبے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان افراد سے ایک ساتھ میٹنگ بہت سے تعمیراتی شکوک و شبہات اور ابہام دور کرنے میں مدد دے گی۔ آپ کی پراعتماد اور واضح بات چیت ایک ٹھوس حکمت عملی کا سبب بنے گی۔

مزید براں، انٹیرئر ڈیزائنر اور سول انجیئنر کے درمیان با اعتماد رابطہ استوار ہونے سے تعمیراتی منصوبہ بہتر سے بہترین تکمیل کے نتائج فراہم کرے گا۔ اور وقت پر تکمیل ممکن ہو پائے گی۔ علاوہ ازیں، تمام ماہرین اور منسلک افراد سے بات چیت اور رابطے بحال رکھیں۔ تاکہ کسی بھی الجھن یا سوال کی صورت میں فوری ردِ عمل اور مناسب حل ممکن ہو پائے۔

 

 

تعمیراتی منصوبے کیلئے پیشہ ورانہ افراد کی خدمات حاصل کریں

اگرچہ گھر کی تعمیر اور شفٹنگ کے لیے آپ کے پاس دستیاب وقت بہت کم ہے۔ اور آپ دل میں یہ ارادہ بھی رکھتے ہیں کہ تعمیر مقررہ وقت سے قبل مکمل ہو جائے۔ لیکن جن افراد اور ماہرین کو آپ نے منصوبے کی تکمیل کے لیے منتخب کیا ہے۔ وہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل نہیں۔ تو آپ کا منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بھی خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیئے، تاخیری حربوں کا استعمال اکثر و بیشتر نا اہل اور غیر پیشہ ورانہ گروہ یا افراد کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ لہٰذا، ضروری ہے کہ تعمیراتی منصوبے میں پیشہ ور افراد شامل ہوں۔ جس کے لیے تجربہ کار اور بھروسہ مند افراد تلاش کریں۔ جن کی صلاحیتوں کی بدولت منصوبے کی بروقت تکمیل ممکن ہو پائے۔

 

 

بروقت تعمیر کے لیے جائزہ اور جواب طلبی

تعمیراتی منصوبے کے لیے پیشہ ور افراد کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا۔ اس کے بعد انہیں کام سونپنے اور آغاز کی ہدایات جاری کی گئیں۔ تاہم، دنوں، ہفتوں اور مہینوں کے بعد ان سے کام کے متعلق استفسار بالکل ٹھیک نہیں۔ دوسرے لفظوں میں اگر آپ خود چُستی اور پُھرتی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو دوسروں کو چیک کرنا کیسے صحیح ہوگا؟ اگر روزمرہ معمولاتِ زندگی کے باعث تعمیراتی کاموں کی دیکھ بھال ممکن نہیں۔ تو آپ خاندان کے دیگر افراد میں سے کسی ایک یا دو لوگوں کو یہ کام سونپ سکتے ہیں۔ جو مخلصانہ بنیادوں پر کام کا جائزہ لے۔ علاوہ ازیں، قابلِ بھروسہ دوست احباب بھی آپ کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ جو مختلف اوقات میں تعمیراتی مقام پر اپنی موجودگی کے ذریعے معماروں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ رہیں۔ اور ذہن میں اٹھتے سوالات کے جواب طلب کریں۔

 

 

بروقت تکمیل کیلئے ذاتی طور پر رابطہ استوار رکھیں

اگرچہ مصروف ترین معمولات کے پیشِ نظر آپ نے ٹھیکیدار یا فیملی کے دوسرے افراد کو ذمہ داری سونپی ہے۔ جو باقاعدگی سے دیکھ بھال، جائزے اور بات چیت کے ذریعے کام کو آگے کی جانب لے جا رہے ہیں۔ تاہم، تعمیر ہونے والا گھر یا عمارت اگر آپ کی ذاتی ہے۔ اور آپ اس پر سرمایہ لگا رہے ہیں۔ تو ضروری ہے کہ رابطے کا فقدان پیدا نہ ہونے دیں۔ بلکہ کم از کم ہفتہ وار یا پھر پندرہ دن کے وقفے سے تعمیراتی مقام کا دورہ ضرور کریں۔ اور یقینی بنائیں کہ آپ نے جس منصوبے کے لیے منصوبہ بندی اور حکمتِ عملی ترتیب دی تھی۔ آیا کام اسی کے مطابق ہو رہا ہے؟ یا کہیں کوئی تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ بصورتِ دیگر، ہو سکتا ہے کہ آپ اپنا من پسند انٹیریئر یا کسی تعمیراتی پہلو کا ڈیزائن کھو چکے ہوں۔

 

 

تعمیراتی مٹیریل اور آلات کا انتخاب

تعمیراتی مشینری جیسا کہ کرین، سیمنٹ مکسرز، پاور ٹولز، اور دیگر آلات کی ایک رینج بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پروجیکٹ کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ مزید یہ کہ مشینوں کا استعمال کام کی رفتار کو تیز ترین بنا دے گا۔ ٹھیکیدار اس سلسلے میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، مشینوں کے معاملے میں ایک ہی سپلائر کے ساتھ معاہدہ بہتر طریقہ کار ثابت ہو سکتا ہے۔

گھر یا کسی بھی مقام کی تعمیر اگرچہ ایک مشکل ٹاسک ہے۔ تاہم، بروقت تکمیل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے معیار پر کبھی سمجھوتہ مت کریں۔ تعمیراتی معیار کے ہمراہ اعلیٰ اور عمدہ تعمیراتی مٹیریل کا انتخاب بھی ضروری ہے۔ لہٰذا، یہ تمام تر تجاویز پر حکمتِ عملی ترتیب دینے سے آپ اپنے منصوبے کی بہترین اور بروقت تکمیل میں کامیاب ہو پائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago