Real Estate

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں محفوظ سرمایہ کاری کیسے ممکن ہے؟

چوبیس گھنٹوں پر مشتمل دن اور رات کے دو حصے ہمیں وقت کی الگ الگ اہمیت بتاتے ہیں۔ جو امور ہم دن میں بحفاظت اور بخوبی سر انجام دیتے ہیں وہ رات میں ہماری ترجیحات سے دور ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر ہم صحیح وقت کا تعین کیے بغیر رات کے کسی بھی پہر گھر سے نکل پڑتے ہیں تو ہمیں کسی بھی قدم پر غیر متوقع حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کار کو کسی بھی ممکنہ دھچکے، دھوکے اور فراڈ سے بچنے کے لیے سمجھداری سے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور اس کا کوئی بھی قدم چمکتے سورج والے دن کی طرح روشن یا پھر رات کے اندھیروں جیسا سیاہ ہو سکتا ہے۔ یعنی ضرورت اس امر کی ہے کہ سرمایہ کار کسی بھی فیصلے سے قبل کچھ اہم نکات زیرِ غور لائیں۔

 

ملکیت کی تصدیق کیسے کی جائے؟

زمینی لین دین کے معاملات میں ایک بڑی رقم صَرف کرنے سے پہلے اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں کیونکہ مارکیٹ میں بدعنوانی کے بہت سے امکانات ہیں۔

جائیداد کے قانونی مالک کے دستاویزات کی تصدیق آپ کا حق ہے اور کبھی کبھی یہ اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا لگتا ہے۔
کسی بھی دھوکہ دہی کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے مکمل کوائف اور اِن کی جانچ پڑتال ضروری ہوتی ہے۔
اگر آپ جائیداد کے مالک، خریدار، فروخت کرنے والے یا ایجنٹ ہیں تو آپ کو قانون کے مطابق اِن تمام مراحل سے گزرنے کی ضرورت ہے۔

اراضی کی رجسٹری

کسی بھی زمین کی تصدیق کا سب سے اولین اور اہم نقطہ اراضی کی رجسٹری ہے۔ زمین رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔ غیر منقولہ جائیداد کہلائی جانے والی اشیا میں زمین یا مکان شامل ہیں جنھیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ زمین یا مکان کی تصدیق کے لیے کچھ اور عوامل بھی کار فرما ہیں جن کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔

ٹائٹل ڈیڈ کی اہمیت

یہ وہ بنیادی دستاویزات ہیں جو مالکانہ حقوق کی حفاظت کرتی ہیں اور مالک اسے فروخت کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

 

سیلز ڈیڈ کسے کہتے ہیں؟

سیلز ڈیڈ وہ دستاویز ہے جو جائیداد کی منتقلی کے دوران فروخت کرنے والے اور خریدار کے درمیان دونوں کی باہمی رضا مندی کے ساتھ دستخط پر مشتمل ہوتے ہیں۔

 

مدر ڈیڈ کیا ہے؟

اس دستاویز میں جائیداد کے پچھلے مالکان کے وہ تمام نام درج ہیں جو اصل مالک کو واپس ٹریک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر کسی بھی حالات کی وجہ سے اِس کی دستیابی ممکن نہیں تو پھر پارٹی کو متبادل کے طور پر قانونی حکام سے تصدیق شدہ کاپی ملنی چاہئے۔

 

بلڈنگ پرمٹ کا کیا مقصد ہے؟

بلڈنگ پرمٹ وہ دستاویز ہے جس میں اِن شرائط کی فہرست دی جاتی ہے جو جائیداد پر تعمیر کے لئے بلڈر کو پوری کرنی ہوتی ہیں۔

 

جائیداد کا منظور شدہ منصوبہ

یہ دستاویز اس بات کی سادہ سی منظوری دیتی ہے کہ یہ جائیداد حکام کے تشکیل کردہ فریم ورک کی بنیاد پر تعمیر کی جارہی ہے اور منصوبے کی تمام شرائط اور ڈیڈ لائن کو پورا کیا جارہا ہے۔

 

پاور آف اٹارنی

یہ دستاویز فرد کو یہ حق دیتی ہے کہ وہ اس جائیداد کو فروخت یا کرایہ پر دے جو کسی دوسرے شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔

 

پراپرٹی ٹیکس کی رسیدیں

اِس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ پچھلے مالک نے تمام ٹیکس ادا کردیئے ہیں تاکہ آپ کسی بھی الجھن کا شکار ہونے سے بچیں۔ اِن میں سے کچھ میں اسٹامپ ڈیوٹی، ایڈوانس ٹیکس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس وغیرہ شامل ہیں۔

 

ملکیت کی آن لائن جانچ

پاکستان میں اب آن لائن ملکیت کی جانچ بھی ممکن ہے۔ جس کے تحت فوری آپ کے ممکنہ سوالات کا جواب مل سکتا ہے۔ اِن معاملات میں ملکیت اور جائیداد کی منظوری شامل ہیں۔

 

اراضی کی اہمیت اور مقبولیت کا اندازہ کیسے ہو؟

زمین کی موجودہ قیمت، اہمیت اور مقبولیت اس بات پر منحصر ہے کہ اُس علاقے میں کتنے پیمانے پر زمین کی خریداری کی جا رہی ہے۔ کیا مرکزی شاہراہوں اور شہر کے اہم مقامات جیسے ایئر پورٹ، ریلوے اسٹیشن، شاپنگ مالز اور مارکیٹ تک رسائی ممکن ہے۔

حال ہی میں حکومت نے غیر تصدیق شدہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے اشتہارات پر پابندی عائد کی ہے، جس کے تحت کسی بھی نئی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے جامع معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ایجنٹ یا ایجنسی کی ساکھ کا تخمینہ کیسے لگایا جائے؟

کسی بھی اراضی یا مکان کی خریداری سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ جس ایجنٹ یا فروخت کرنے والے سے منسلک ہیں اس کی مارکیٹ میں ساکھ کیسی ہے اور آپ سے پہلے وہ کتنی پارٹیز یا کلائنٹس کو ڈیل کر چکا ہے۔ یعنی بروقت اور مثبت کام کرنے والوں میں اس کا نام ہے کہ نہیں ہے۔

اس امر کی تصدیق کے لیے آپ اس کے سابقہ کلائنٹس سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کے قریبی عزیز یا جاننے والے بھی اس کام میں آپ کے لیے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

آج کے ڈیجیٹل دور کے فوائد یہ ہیں کہ کوئی بھی سرمایہ کار کسی بھی سیکٹر میں انویسٹ کرنے سے پہلے ایجنٹ کی ساکھ کا اندازہ انٹرنیٹ پر باآسانی لگا سکتے ہیں۔ کوئی بھی تصدیق شدہ ہاؤسنگ اتھارٹی، پراپرٹی ڈیلر یا ایجنٹ اپنی کمپنی یا آرگنائزیشن کی تشہیر سے نہیں گھبراتا اور نہ ہی کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو متعلقہ علاقے یا شہر کے بہترین مقامات پر اس کے اشتہار بھی اس کی بہترین ساکھ اور معیار کا ثبوت دے سکتے ہیں۔

لہذا کوئی بھی ممکنہ نقصانات اور دھوکے سے بچنے کے لیے آپ کو باقاعدہ ہوش و حواس میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے تصدیق کے اِن مراحل کو پار کرنا ضروری سمجھنا چاہیئے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago