Real Estate

ریئل اسٹیٹ میں پیسہ کمانے کے کارآمد طریقے

ایک کاروباری کامیاب شخص کے طور پر آپ ہمیشہ نئے مواقع اور ایک نئی ابتداء کے لیے کاروباری طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ لہذا اگر رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی بات کی جائے تو کیوں نہ تمام دستیاب، مختلف اور ممکن کاروباری امکانات کو تلاش کیا جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کیا ہے؟

رئیل اسٹیٹ کا شعبہ بنیادی طور پر لوگوں کو جائیدادیں خریدنے، بیچنے یا کرایہ پر دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس شعبے میں تعمیراتی سرگرمیوں، رہائشی سہولیات کے انتظام اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

عام طور پر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو چلانے کے لیے حکومتی اداروں سے ایسے کسی خاص اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم اس کاروبار کے آغاز پر مختلف حکومتی ادارے براہِ راست آپ کے کاروبار کے قانونی تقاضوں کی تکمیل میں آپ سے جڑے رہتے ہیں۔

رواں سال اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ

معاشی ماہرین کے مطابق رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کی مانگ آج پہلے سے زیادہ تیزی سے بڑھتی نظر آ رہی ہے اور رواں سال اس شعبے کی ترقی کے امکانات بہت زیادہ روشن بتائے جاتے ہیں۔

ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے گذشتہ چند دہائیوں سے پاکستان میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں مذکورہ شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم 750 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے ایک تاثر عام ہے کہ شاید یہ شعبہ محض پلاٹ یا گھر خریدنے اور اسے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے تک محدود ہے جو کہ غلط ہے۔

کاروباری سرگرمیوں بالخصوص ریئل اسٹیٹ میں کامیابی کے ساتھ محفوظ سرمایہ کاری کے لیے چند بنیادی پہلوؤں کو ملحوظِ خاطر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

رئیل اسٹیٹ کاروبار شروع کرنے سے قبل چند اہم پہلو غور طلب ہیں

جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک پُرآسائش زندگی کا خواب پورا کرنے کے لیے اگر آپ منافع بخش کاروبار کی تلاش میں ہیں تو یقین کریں کہ ریئل اسٹیٹ سے اچھا انتخاب کوئی اور نہیں ہو سکتا جو آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں یقینی مدد فراہم کر سکتا ہے۔

ریئل اسٹیٹ کاروبار شروع کرنے سے پہلے چند اہم پہلوؤں کو ضرور غور طلب لائیں، جیسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریئل اسٹیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ، غیر متوقع حد تک منافع اور پراپرٹی مینیجمنٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ وغیرہ۔

دورِ حاضر میں مذکورہ مارکیٹ اپنے عروج پر ہے اور اس شعبے میں پیسہ کمانے کے بیشمار طریقے اور مواقع ابھی بھی موجود ہیں۔ اگر آپ کسی کی ملازمت کرنا پسند نہیں کرتے تو آپ کاروبار شروع کر کے خود اپنے باس بن سکتے ہیں۔ خود سے اپنے کام کے اوقاتِ کار طے کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ اپنے گھر میں بیٹھ کر بھی اپنی سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ نے صرف کرنا کیا ہے کہ لوگوں کو پراپرٹی اور ایک اچھی پیشکش کی تلاش میں مدد فراہم کرنی ہے۔

ریئل اسٹیٹ میں پیسہ کمانے کے کارآمد طریقے

ریئل اسٹیٹ  میں پیسہ کمانے کے چند کارآمد طریقوں کی ہم نے ایک فہرست تیار کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس فہرست میں سے آپ کسی بھی ایک طریقے کا اپنی مرضی اور صلاحیتوں کے مطابق انتخاب کر کے اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

تو چلیے شروع کرتے ہیں!

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بنیادی طور پر کوئی بھی ایسا شخص ہو سکتا ہے جو آپ کو گھر، پلاٹ، دکان، فلیٹ یا کوئی بھی پراپرٹی کی خرید و فروخت یا کرایے پر حصول سے متعلق مکمل خدمات فراہم کرتا ہے۔

بلاشبہ پراپرٹی کی بالخصوص فروخت ایک پیچیدہ عمل ہے اور ایک اچھا ریئل اسٹیٹ ایجنٹ وہ ہوتا ہے جو تمام تر پیچیدگیوں کے باوجود پراپرٹی کی فروخت میں مہارت رکھتا ہو۔

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کسی بھی ایک ڈیل میں چاہے وہ خرید و فروخت کی ہو یا کرایہ داری کی، کم از کم کمیشن 1 سے 2 فیصد اور آدھا کرایہ دونوں جانب سے وصول کر سکتے ہیں جو کہ انتہائی مناسب آمدن ہے۔ ایک اچھا ریئل اسٹیٹ ایجنٹ مذکورہ کاروبار سے بہت اچھا پیسہ بھی کما سکتا ہے۔

رئیل اسٹیٹ فوٹوگرافر

بطور ریئل اسٹیٹ  فوٹوگرافر یہ پیشہ بہت مزے کا ہو سکتا ہے۔ آپ کو نئے لوگوں سے ملنے اور نئی جگہوں پر جانے کا موقع میسر آ سکتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی بنائی ہوئی تصاویر اور ان کی شاعت آپ کے لیے کامیابیوں کی نئی راہیں ہموار کر سکتی ہے۔

کرایہ داری پر دستیاب پراپرٹیز سے آمدن کا حصول

ریئل اسٹیٹ  کاروبار میں اس طریقے سے آمدن کے حصول کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کو مارکیٹ میں کرایہ پر دستیاب پراپرٹیز جیسے گھر، پورشنز، اپارٹمنٹ، دکان اور پلاٹ وغیرہ سے متعلق مکمل تازہ ترین معلومات تک رسائی یقینی ہو۔

یہ کسی بھی ایسے شخص کے لیے کاروبار کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے جو لوگوں سے ملنے جلنے، ان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور مسائل کے یقینی حل پر یقین رکھتا ہو۔

کمرشل پراپرٹی مینجمنٹ

بہت سے کاروباری ادارے اپنی کمرشل پراپرٹیز کی دیکھ بھال اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے ایسے افراد کی خدمات حاصل کرتے ہیں جو ریئل اسٹیٹ کاروبار کے بنیادی عوامل میں مہارت رکھتے ہوں۔ بلاشبہ یہ ذریعہ آمدن کے حصول کا ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ لگانا

ریئل اسٹیٹ  میں سرمایہ لگانا بلاشبہ ایک منافع بخش کاروباری سرگرمی ہے تاہم اچھے منافع کے حصول کے لیے اس قسم کی کاروباری سرگرمی میں ایک لمبا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

عام طور پر ریئل اسٹیٹ انویسٹرز ایسے منصوبوں میں سرمایہ لگا رہے ہیں جو طویل مدتی ہوتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اثاثہ جات کی مالیت میں غیر یقینی حد تک اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

بالآخر ایک خاص مدت کے بعد آپ سرمایہ پر لاگت سے کئی گناہ زائد منافع حاصل کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ بروکریج

یہ رئیل اسٹیٹ کی ایک ایسی کمپنی ہوتی ہے جو لوگوں کو جائیداد خریدنے اور بیچنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ ایک بہت منافع بخش کاروبار ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے ہاؤسنگ اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے بارے میں اچھی طرح سمجھنا اور معلومات کا حصول انتہائی ضروری ہے۔

رئیل اسٹیٹ مارکیٹر

ایک رئیل اسٹیٹ مارکیٹر وہ شخص ہوتا ہے جو مارکیٹنگ کے منصوبے اور ان پر عملدرآمد یقینی بناتا ہے۔ رئیل اسٹیٹ مارکیٹرز ایجنٹوں اور کلائنٹس کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی تیار کرتے ہیں جو کسی بھی پراپرٹی میں گاہک کی دلچسپی پیدا کر سکے۔

رئیل اسٹیٹ اپریزل سروس

یہ ایک ایسا کاروبار ہے جو خرید و فروخت یا کرایہ داری کے لیے دستیاب جائیدادوں کی جانچ پڑتال کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

یہ جانچ پڑتال اب وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے کیونکہ کروڑوں روپے کا سرمایہ لگانے والا انویسٹر چاہے گا کہ اس کا سرمایہ محفوظ ہو اور یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب مکمل جانچ پڑتال کے بعد تصدیق شدہ پراپرٹی کی دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔

پراپرٹی فلپنگ بزنس

اس کاروبار میں کامیاب ہونے والے سرمایہ کار کم قیمت پر پراپرٹی خرید کر زیادہ قیمت پر بیچ کر پیسہ کما سکتے ہیں۔ چونکہ آپ کو اس طریقہ سے کاروبار شروع کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت نہیں ہے اس لیے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اس طریقہِ کاروبار کو اختیار کرنا ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔

رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز

رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز بنیادی طور پر اراضی کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہوئے تعمیراتی منصوبوں سے پیسہ کما رہے ہوتے ہیں تاہم اس طریقہِ کار کے لیے آپ کو ایک بڑے سرمایہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ عام طور پر عمودی تعمیراتی منصوبے، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور کمرشل میگا شاپنگ مال کی تعمیر اس قسم کی کاروبار کی بہترین مثالیں ہیں۔

رئیل اسٹیٹ بلاگ

دنیا بھر میں رئیل اسٹیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث لوگ اس مخصوص شعبے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور اس کا سب سے بہترین ذریعہ رئیل اسٹیٹ بلاگ ہو سکتے ہیں۔ اچھے بلاگز آپ کو پیج پر اشتہارات اور مارکیٹنگ کیمپین کی صورت میں اچھی آمدن کا ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معلوماتی اور سرمایہ کار کی دلچسپی پر مبنی یہ بلاگز آپ کو شہرت کی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ پاکستان میں بلاگرز کی اوسط آمدن 1200 سے 1500 ڈالر ماہانہ اب عام سی بات ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago