Decoration

ایک رنگ پر مشتمل انٹیریئر ڈیزائن کیسے تخلیق کیا جائے؟

گھر کے انٹیرئیر سے متعلق رہائش پزیر افراد کی اپنی اپنی پسند اور معیار ہوتا ہے لیکن جہاں بات ہو اپنے کمرے کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش کی تو ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی پسند کے مطابق کمرے کا انٹیریئر ڈیزائن کرائے جس میں صرف پسند کے رنگوں اور شیڈز کا استعمال ہو۔ کچھ لوگ انٹیریئر کے معاملے میں حد سے زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کرتے اور صرف رنگ و روغن یا کسی ایک پینٹنگ پر ہی اکتفا کرتے ہیں لیکن بےشمار لوگ اپنے کمرے کے انٹیریئر سے براہِ راست منسلک ہوتے ہیں اور صرف اپنی پسند کے مطابق پینٹ، پینٹنگز، ڈیکوریشن پیسز، پردے، کشن اور صوفہ سے متعلق ایک ٹھوس رائے رکھتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایک یا دو رنگوں کے گرد گھومنے والی زندگی بسر کرنے والے لوگ زیادہ تر اپنے کمروں میں مونوکرومیٹک کلر سکیم کا انتخاب کرتے ہیں۔

 

 

گھر میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا ایک آسان ترین طریقہ ایک رنگ کی کلر سکیم ہے۔ سجاوٹ میں یہ ایک عام غلط فہم اصطلاح بھی ہے لیکن ایک بار جب آپ ایک رنگ کے استعمال کی بنیادی باتیں اور اسے صحیح استعمال کرنے کے راز جان لیں تو آپ آسانی سے اپنے کمرے کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

مونوکرومیٹک کلر سکیم کیا ہے؟

ایک رنگ کو بنیاد بنا کر کمرے میں مختلف رنگ کی کلر سکیمیں مختلف شیڈز اور ٹونز کے ساتھ استعمال کی جاتی ہیں تاکہ کسی جگہ میں تفریق کا احساس پیدا کیا جا سکے۔

لیکن مونوکرومیٹک یعنی ایک رنگ کی کلر سکیم میں کوئی اضافی رنگ استعمال نہیں ہوتا بلکہ ایک رنگ پر مشتمل مختلف شیڈز اور ٹونز استعمال کی جاتی ہیں۔

 

 

مونوکرومیٹک کیا نہیں ہے؟

انٹیریئر ڈیکوریشن کی دنیا میں، ایک رنگ پر مشتمل کلر سکیم کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کمرے میں استعمال ہونے والے رنگ ہر قیمت پر ایک ہی رنگ ہو۔

 اگرچہ مونوکرومیٹک کا لفظی معنی ایک رنگ ہے۔ لیکن سجاوٹ میں اس کا اصل مطلب یہ ہے کہ رہنے کے قابل جگہ بنانے کے لیے رنگ کو چند طریقوں سے بہتر کیا جائے۔ غیر جانبدار رنگ کی اسکیمیں ایک رنگی بھی ہوسکتی ہیں۔

بنیادی رنگ کی شرائط جو آپ کو معلوم ہونی چاہئیں

رنگ

رنگ وہ ہوتے ہیں جن کا ہم حوالہ دیتے ہیں جب ہم نیلے یا پیلے یا پھر سرخ رنگ کو کہتے ہیں۔

قدر یا ویلیو

رنگ کی قدر یعنی ایک رنگ کا ہلکا پن یا گہرا ہونا ہے۔

ٹِنٹ

 ٹنٹ ایک رنگ ہے جو سفید شامل کرنے کے بعد آتا ہے۔ سفید کے اضافے سے رنگ کی قدر کو ہلکا کر دیا جاتا ہے۔

شیڈ

 شیڈ وہ رنگ ہے جو سیاہ رنگ کے اضافے کے بعد سامنے آتا ہے۔ سیاہ کے اضافے سے رنگ کو گہرا کر دیا جاتا ہے۔

ٹون

سرمئی شامل ہونے کے بعد بننے والا رنگ ٹون ہے۔ سرمئی رنگ کے اضافے کے ساتھ رنگ کی قدر کو کم کر دیا جاتا ہے۔

 

 

ایک رنگ پر مشتمل کلر سکیم ڈیکوریشن کو آسان بنائیں

اگر مونوکرومیٹک اسکیم ایک رنگ پر انحصار کرتی ہے، تو آپ اسے کمرے پر غالب آنے سے کیسے بچائیں گے؟ ایک رنگ کا انتخاب کرکے اور اسی رنگ کے ٹونز، شیڈز اور ٹِنٹ استعمال کر کے اسے آسان اور سہل بنایا جا سکتا ہے۔

 ایک ہی رنگ کا مختلف طریقوں سے استعمال ایک کمرے کو بڑا بنا سکتا ہے، لہذا یہ چھوٹی جگہوں اور کمروں کو سجانے کے لیے بہت اچھا ہے۔

 

 

ایک رنگ پر مشتمل کلر سکیم کا بہترین راز

بناوٹ اور پیٹرن ایک رنگ پر مشتمل کلر سکیم کا وہ راز ہے جس کے تحت آپ انٹیریئر ڈیزائننگ میں عمدہ بہتری لا سکتے ہیں۔

ایک ہی رنگ کے ہلکے اور گہرے شیڈ کا انتخاب کرتے ہوئے آپ کمرے میں رنگ و روغن کروا سکتے ہیں۔جو کمرے کی بناوٹ کو ایک بہترین نظارہ دے گا۔

اسی طرح سفید رنگ کے استعمال سے ایک اچھا پیٹرن تخلیق ہوگا جس کے لیے آپ سفید رنگ کے تکیے اور کشن استعمال کر سکتے ہیں۔ پیٹرن جن میں آپ کے مرکزی رنگ کے ساتھ سفید یا سیاہ ہوتا ہے، کمرے کو اور بھی زندہ کر سکتا ہے۔ پیٹرن ایک رنگ کی سکیم میں گہرائی شامل کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے لیکن اگر آپ کا مقصد ایک سادہ اور ہم آہنگ انداز ہے تو اسے تھوڑا یعنی کم استعمال کرنا چاہیے۔

 

غیر جانبدار ایک رنگ پر مشتمل کلر سکیم کیسے بنائیں

رنگوں کے انتخاب کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ان نارمل عوامل اور اشیا پر غور کریں جو پہلے سے موجود ہیں اور جنہیں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

اگر آپ اپنے پیلیٹ میں غیر جانبدار رنگ شامل کر رہے ہیں، تو ان رنگوں کو بنائیں جو کمرے میں پہلے سے موجود ہیں۔ غیر جانبدار نظر آنے والے آئٹمز کو متحد کرنے سے، اور ان پر ایک ہی رنگ کے اصولوں کا استعمال کرتے ہوئے، نتیجہ زیادہ ہم آہنگ ہوگا۔

کسی بھی غیر جانبدار کلر سکیم کے ساتھ کام کرتے وقت گرم بمقابلہ ٹھنڈے رنگوں کی شناخت کرنے کے قابل ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کا کمرہ بنیادی طور پر گرم غیر جانبدار سطحوں سے بھرا ہے، تو ایک رنگی اسکیم کے لیے آپ کا بنیادی غیر جانبدار رنگ بھی گرم ہونا چاہیے۔

 

ایک رنگ پر مشتمل انٹیریئر ڈیزائن کے فوائد

ایک رنگ پر مشتمل کلر سکیم منفرد طریقوں سے کام کرتی ہیں اور سراہی جاتی ہیں۔

ایک رنگ کے ہلکے اور گہرے تغیرات کا استعمال ہم آہنگی اور آرام دہ کمرہ بناتا ہے۔

آرٹ ورک کے پس منظر کے طور پر، ایک رنگ پر مشتمل کلر سکیم بہترین پارٹنر ہے، جو آرٹ ورک کو چمکنے دیتا ہے۔

اگر آپ کمرے میں موجود کسی پہلو کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ تو ایک رنگ پر مشتمل انٹیریئر ڈیزائننگ کی مدد سے بھرپور طور پر یہ کام کر سکتے ہیں۔

یہ کلر سکیم ہم آہنگی پر مشتمل ہوتی ہے اور گھر کے کسی بھی کمرے یا کونے میں جسے آپ پرسکون بنانا چاہیں وہاں کسی بھی ایک کلر سکیم کا انتخاب اسے پرسکون ماحول میں بدل سکتا ہے۔

چھوٹے کمرے اور مقامات ایک رنگ پر مشتمل کلر سکیم کے استعمال سے بڑے حجم کے دکھائی دیتے ہیں۔

آپ کسی بھی فیلڈ یا پروفیشن سے تعلق رکھتے ہوں، کلر سکیم کے تحت آپ اپنے شعبے یا جاب کو اس سے منسلک کر سکتے ہیں۔ یا آپ کی کمپنی کا کوئی لوگو یا خاص نشان ہے یا پھر آپ کسی بھی کمپیئن کا حصہ ہیں، وہ کمپیئن، لوگو یا نشان کمرے میں موجود ہونے پر آپ کو مزید تخلیقی آئیڈیاز ڈیزائن کرنے  کی ترغیب مل سکتی ہے۔ کیونکہ کوئی بھی کام اگر اسی سے متعلق ماحول میں بیٹھ کر کیا جائے تو یقیناَ وہ آپ کو ایک اچھا تخلیق کار بنا سکتا ہے۔

 

کون سے تین رنگ مونو کرومیٹک ہیں؟

گہرا نیلا اور ہلکلا نیلا رنگ

گہرا سبز، گھاس جیسا سبز اور ہلکا سبز رنگ

جامنی اور لیونڈر

 

بہترین مونوکرومیٹک کلر سکیمز

یہاں ذکر کرتے ہیں کچھ ان رنگوں کا جن کا باہم استعمال بہترین مونوکرومیٹک کلر سکیم کی عکاسی کرتا ہے۔

 گہرے نیلے رنگ کے ساتھ آپ گہرا سرمئی اور ہلکا نیلا جسے سکائی بلیو کہا جاتا ہے، بہترین کلر سکیم ہے جس کا استعمال پر سکون ماحول پیدا کرتا ہے۔ گہرے نیلے رنگ کو چونکہ  مردوں سے منسوب کیا جا تا ہے اس لیے اکثر مرد حضرات اپنے کمرے کے لیے اس کلر سکیم کا انتخاب کرتے ہیں۔

گہرے گلابی رنگ کے ساتھ ہلکا گلابی رنگ اور سلور رنگ کا استعمال خوبصورت کلر سکیم تخلیق کرتا ہے۔ یہ کلر سکیم خواتین اور بچیوں کے کمروں میں زیادہ مقبول ہیں۔

اسی طرح پیلے رنگ کے ساتھ ہلکے سرمئی اور سفید رنگ کی کلر سکیم بہت عمدہ، دھیما اور سافٹ انداز پیش کرتی ہے۔

 

گہرے رنگوں کے شوقین افراد گہرا سیاہ، سرمئی اور سفید رنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ہلکے رنگوں کو پسند کرنے والے افراد گہرا سرمئی، سلور اور سفید رنگ کے تحت ایک بہترین کلر سکیم پر مشتمل کمرہ تیار کر سکتےہیں

اسی طرح گہرے سبز رنگ کے ساتھ، ہلکا سبز اور لیمن کلر بہت اعلیٰ دکھائی دیتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago