Technology

واٹر ڈسپینسر کی صفائی مگر کیسے ؟

موسم گرما میں ٹھنڈا پانی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا اور بلاشبہ سائنسی علوم میں جدت کے باعث جہاں دنیا بھر میں دیگر شعبوں میں انتہائی تیزی سے ترقی ہوئی ہے وہیں الیکٹرانکس کی صنعت میں بھی نئی ایجادات نے انسانی زندگی میں کئی سہولیات کی فرہمی یقینی بنا دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پانی کو ٹھنڈا یا گرم کرنے کے لیے ایسی ہی ایک ایجاد واٹر ڈسپینسر ہے جو کہ صرف ایک کلِک پر آپ کو صاف شفاف اور جراثیم سے پاک ٹھنڈے اور گرم دونوں طرح کے پانی کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔

جدید سائنس سے ہم آہنگ واٹر ڈسپنسر اپنی کارکردگی میں انتہائی متاثر کُن ہیں۔ تاہم انہیں لمبے عرصے تک فعال رکھنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ واٹر ڈسپینسر کی صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ یہ ایک بنیادی اصول ہے کہ کسی بھی مشین یا الیکٹرانکس کے گھریلو استعمال کے سامان کی صفائی ایک لازم و ملزوم عمل ہے اور اس کے بغیر آپ کبھی بھی کسی بھی مشین سے کہیں بھی بہتر انداز میں مطلوبہ کام نہیں لے سکتے۔

آج کی اپنی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین کے ساتھ چند مفید معلومات کا تبادلہ کرنے جا رہے ہیں کہ واٹر ڈسپینسر کو لمبے عرصے تک فعال رکھنے کے لیے اس کی صفائی کا خیال کیسے رکھا جائے؟

تو چلیے! شروع کرتے ہیں۔

واٹر ڈسپنسر کی صفائی مگر کیسے؟

واٹر ڈسپینسر کی صفائی کے حوالے سے ہم آپ کو مرحلہ وار بتائیں گے کہ کون سے ایسی تکنیک ہیں جنھیں استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے واٹر ڈسپینسر کی صفائی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ آغاز میں ہم یہاں واٹر ڈسپینسر کی صفائی میں استعمال ہونے والے سامان اور پھر اس سامان کے استعمال کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ اہم معلومات کا آپ سے تبادلہ کریں گے۔

واٹر ڈسپینسر کی صفائی سے قبل کچھ اہم کرنے والے کام

واٹر ڈسپینسر کی صفائی میں جو سب سے پہلا کام آپ کو کرنا ہے وہ ہے مشین کو اَن پلگ کرنا۔ جی ہاں! کبھی بھی کسی بھی مشین کی صفائی شروع کرنے سے پہلے لازمی طور پر اس مشین کو فراہم کردہ بجلی کی سپلائی فوری منقطع کریں۔ چونکہ آپ مشین کے اندرونی حصوں کی صفائی پر بھی کام کر رہیں ہوں گے اس لیے انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے اس سارے عمل کو سرانجام دیں۔

میشن کو فراہم کردہ بجلی منقطع کرنے کے بعد اور صفائی سے قبل آپ کو جن اوزاروں اور سامان کی ضرورت میسر آ سکتی ہے اس کی فہرست ذیل میں درج ہے۔

اسکربنگ برش

دھونے والے کپڑا

دستانے

ڈس انفیکٹنگ وائپس

صفائی کا سامان جیسے بلیچ، سرکہ یا پھپھوندی کو دور کرنے والا محلول

سکریو ڈرائیور

واٹر ڈسپینسر سے متعلق کمپنی کا جاری کردہ ہدایت نامہ

صفائی کے لیے مطلوبہ محلول گھر میں بنائیں یا پھر بازار سے خریدیں

واٹر ڈسپینسر کی صفائی کے لیے آپ یا تو اسٹور سے خریدا ہوا کلینر استعمال کر سکتے ہیں یا سرکہ کی مدد سے سادہ محلول بھی خود گھر میں تیار کر سکتے ہیں۔

گھر میں سرکہ کا محلول بنانے کا طریقہ کار

سرکہ کا محلول بنانے کے لیے صرف ایک حصہ سفید سرکہ اور تین حصے پانی شامل کریں۔ محلول کی مقدار آپ کے استعمال پر منحصر ہے۔ محلول تیار ہونے کے بعد اسے اسپرے والی پلاسٹک کی بوتلوں میں بھر لیں۔

واٹر ڈسپینسر کے ٹاپ لوڈنگ حصے کی صفائی مگر کیسے؟

ٹاپ لوڈنگ ڈسپنسر کلاسک واٹر ڈسپنسر ڈیزائن ہیں جو مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ ان ڈسپینسرز میں پانی کا بوٹل کی جگہ مشین کے بالائی حصے پر فراہم کی گئی ہے۔ اگرچہ مختلف کمپنیوں کے واٹر ڈسپینسرز کا ڈیزائن مختلف ہو سکتا ہے لیکن صفائی کے طریقہ کار میں کوئی خاص فرق دیکھنے کو نہیں ملتا۔

مرحلہ وار رہنما اصول

مشین سے بجلی منقطع کرنے کے لیے اسے اَن پلگ کر دیں۔

مشین میں ذخیرہ پانی کی ساری مقدار کو باہر نکالتے ہوئے مشین کی اسٹوریج کو مکمل طور پر خالی کر دیں۔

پانی کی بوتل کو مشین کی بلائی حصے سے ہٹا دیں۔

سب سے پہلے مشین کے والو اور پانی کی بوتل لگانے کی جگہ یعنی ڈسپنسر کے اوپری حصے کو صاف کریں۔

گہرے داغ اور نشانات کے لیے صفائی کے لیے بازار سے خریدے گئے یا گھر میں تیار کردہ محلول اور دھونے والے کپڑے کا استعمال کریں۔

واٹر ڈسپینسر میں استعمال ہونے والے مختلف اجزاء جیسے فلٹر، واٹر گارڈ اور نواسپل اڈاپٹر کو مشین سے علیحدہ کر دیں۔ علاوہ ازیں پانی کو ذخیرہ کرنے والے بافے اور ڈرپ ٹرے کو بھی مشین کے سامنے سے ہٹا دیں۔

اب ان حصوں کو اسکرب برش سے اچھی طرح صاف کر لیں۔

مشین میں پانی ذخیرہ کرنے والی جگہ کے اطراف کو اچھی طرح صاف کرنے کے لیے اسکربنگ برش کا استعمال کریں۔

ڈسپنسر کے ریزروائر سے پانی ایک بار پھر باہر نکال دیں۔

مشین کے ریزروائر کو صاف پانی سے بھریں۔ صفائی میں استمال ہونے والے محلول کو مشین سے صاف کرنے کے لیے دھونے والے گیلے کپڑے کا استعمال کریں۔

ڈسپینسر کے ریزروائر سے دوبارہ پانی باہر نکالیں۔

اب واٹر ڈسپینسر کے بنیاد اجزاء اور پُرزوں کو واپس مشین میں نصب کریں اور واٹر ڈسپینسر کو پلگ اِن کر دیں۔

زیریں حصے سے پانی کی فراہمی والے واٹر ڈسپنسر کی صفائی مگر کیسے؟

زیریں حصے میں پانی کی بوتل لوڈ کرنے والے ڈسپینسر کی صفائی دوسری قسم کے ڈسپینسر کی صفائی سے قدرے مختلف ہے۔ یہ ایک مختلف مشین ہوتی ہے لہذا اس مشین کی صفائی کے عمل میں قابل ذکر فرق موجود ہے۔

مرحلہ وار رہنما اصول

مشین کی بجلی منقطع اور اسے اَن پلگ کریں۔

وٹر ڈسپینسر کے ریزروائر سے تمام پانی باہر نکال دیں۔

پانی کی بوتل میں مارکیٹ سے خریدی ہوئی بلیچ یا گھر میں تیار کردہ سرکہ یا صفائی کا کوئی اور محلول شامل کریں اور اسے دوبارہ مشین میں نصب کر دیں۔

آمیزے کو مشین کے ریزروائر میں کم از کم 10 منٹ تک رہنے دیں اور پھر اُس ریزروائر ٹرے کو واٹر ڈسپینسر سے علیحدہ کر دیں۔

پانی کی بوتل کو اچھی طرح سے ہلا لیں اور اسے صاف پانی سے بھر لیں۔ اب اس بوتل کو دوبارہ مشین میں نصب کریں اور واٹر ڈسپینسر کے ریزیروائر کو بھرنے دیں۔

آپ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک مشین کے ریزیوائر سے باہر نکالے جانے والا پانی بالکل صاف نہیں ہو جاتا۔

ڈرپ ٹرے کو ہٹا دیں اور اچھی طرح صاف کر لیں۔

یاد رکھیے! واٹر کولر ایک نعمت ہے اور خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈے پانی کی سہولت اس سے بہتر اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ لہذا مشین کی کارکردگی بہتر بنانے اور اسے لمبے عرصے تک فعال رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ مشین کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago