Decoration

کچن کے فرش کی تعمیر کے لئے موزوں اقسام

کچن گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں گھر کے افراد کا آنا جانا معمول کی بات ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا فرش ایسا ہونا چاہیے جس کی دیکھ بھال باآسانی کی جا سکے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو فرش کی تعمیر کے لیے مختلف اقسام کے میٹیریل کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مارکیٹ میں کچن کے فرش کے لیے تعمیر کے لیے مختلف اقسام کا میٹیریل موجود ہے لیکن ضروری بات یہ ہے کہ میٹیرل کے انتخاب میں دو باتوں کو مدِنظر رکھا جائے۔

فرش کی پائیداری

فرش کا قابلِ استعمال ہونا

ان دو ضروری عوامل کے ساتھ ساتھ فرش کا مناسب قیمت کا ہونا اور جاذبِ نظر ہونا بھی نہایت لازم ہے۔ فرش کی تعمیر چونکہ بار بار نہیں کی جا سکتی اس لیے تعمیر سے قبل میٹیرل کے انتخاب کے لیے انتہائی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے۔

آئیے آپ کو فرش کی مختلف اقسام کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ہارڈ وُڈ یا لکڑی کا فرش

لکڑی کا فرش الگ ہی شاہانہ منظر پیش کرتا ہے اور دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہارڈ وُڈ یا لکڑی کا فرش عوام میں کافی مقبولیت کا حامل ہے۔ یہ آپ کی پراپرٹی کی قدروقیمت میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

اگر اس کے منفی نکات کی بات کی جائے تو یہ قدرے بیش قیمت ہوتا ہے۔ یہ نم اور مرطوب موسم کے لیے نہایت غیرموزوں ہے۔ اس کی دیکھ بھال کی بھی بہت زیادہ ضرورت پیش آتی ہے اور یہ پانی کے خلاف مزاحمت کی قوت نہیں رکھتا۔ نمی کی وجہ سے اس کا میٹریل خراب ہو جاتا ہے۔

اگر آپ گھر میں ہارڈوُڈ یا لکڑی کا فرش تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے نمی سے بچانا ہو گا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔

بیمبو یا بانس کا فرش

بانس کا فرش انتہائی ماحول دوست سمجھا جاتا ہے۔ یہ روایتی ہارڈ وُڈ یا لکڑی کے فرش سے دیکھنے میں مماثلت رکھتا ہے لیکن اس میں ہارڈ وڈ کی نسبت پانی سے مزاحمت کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔

اس کے باوجود بانس نرم میٹیریل سمجھا جاتا ہے اور بھاری بھرکم فرنیچر اس پر باآسانی کھرونچ کے نشان چھوڑ سکتا ہے۔

بانس کے فرش کو عرصہ دراز تک استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کچن کے داخلی حصے پر چھوٹا قالین یا میٹ بچھا دیا جائے۔ اس کے علاوہ سِنک اور کچن کے دیگر حصے جہاں پر قدم زیادہ پڑتے ہوں، ان کو بھی اسی احتیاطی تدبیر کے تحت محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

بانس کے فرش کو پولی یوتھرین نامی ایجنٹ سے سیل کیا جانا چاہیے۔ یہ عمل اس میں داغوں اور نمی سے مزاحمت کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے باعث بنے گا اور اسے لمبے عرصے تک قابلِ استعمال بنائے گا۔ بانس کا فرش براؤن رنگ کے مختلف شیڈز میں دستیاب ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے مختلف رنگوں سے پینٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس کی دیکھ بھال نہایت آسان ہے۔ اسے پانی اور صابن سے باآسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پراپرٹی کی قدروقیمت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

سیرامک ٹائل کا فرش

سیرامک ٹائلز پائیدار ٹائلز سمجھی جاتی ہیں۔ پُرکشش ہونے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی نہایت آسان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نمی اور درجہ حرارت میں مزاحمت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سیرامک ٹائلز مختلف ڈیزائن، رنگ اور سائز میں دستیاب ہوتی ہیں۔ یہ نہ صرف قوتِ خرید سے مطابقت رکھتی ہیں بلکہ ان کی تنصیب بھی نہات آسان ہے۔

پورسیلین ٹائلز پر مبنی فرش

اگر آپ ایسے فرش کی تلاش میں ہیں جو دیرپا ہو تو پورسیلین ٹائلز سے تعمیر فرش بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ اس کے اندر نمی کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت ہوتی ہے، یہ دیرپا ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ڈیزائنز میں بھی دستیاب ہوتا ہے۔

سیرامک اور پورسیلین ٹائلز کے فوائد و نقصانات

سیرامک اور پورسیلین ٹائلز خوبصورت بھی ہوتی ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی نہایت آسان ہوتی ہے۔ اگر ان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تو یہ ایک دہائی یا اس سے لمبے عرصے تک قابلِ استعمال ہوتی ہیں۔ ان کی سخت سطح کی وجہ سے ان پر کافی دیر تک کھڑے رہنا تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ یہ نمی کے خلاف مزاحمت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن اگر ان پر کوئی بھاری بھرکم چیز گر جائے تو یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہو سکتی ہیں۔ اس کے باوجود ٹوٹی ہوئی ٹائل کو دوسری ٹائل سے باآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

لینولیم کا فرش

لینولیم کے فرش کی مارکیٹ میں مختلف اقسام دستیاب ہیں۔ ان میں مہنگا، معیاری اور پائیدار میٹیرل بھی دستیاب ہے۔ بھاری بھرکم فرنیچر یا تیز دھار آلے سے یہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔ اگر اس کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تو یہ 3 دہائیوں تک قابلِ استعمال رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا رنگ بھی وقت کے ساتھ نہیں اترتا۔ یہ نہ صرف رہائشی بلکہ کمرشل کچن کے لیے مناسب آپشن سمجھی جاتی ہے۔

وینائل کا فرش

وینائل کا فرش جو عمومی طور پر پی وی سی فرش بھی کہلایا جاتا ہے، نمی اور داغوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف دیرپا ہوتا ہے بلکہ کم قیمت بھی ہوتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ اس کی صفائی بھی نہایت سہل ہے۔ اس کی تنصیب یا اس کو تبدیل کرنے کا عمل بھی نہایت آسان ہوتا ہے۔

اس میں لگژری وینائل کا فرش بھی دستیاب ہوتا ہے جو عام وینائل کے فرش کی نسبت مہنگا ہوتا ہے۔ لگژری وینائل کا فرش لکڑی کے فرش سے مماثلت رکھتا ہے اور اسی کی طرح پُرکشش اور جاذبِ نظر ہوتا ہے۔ یہ مختلف رنگوں اور ڈیزائنز میں دستیاب ہوتا ہے۔

اس قسم کے فرش کے کچھ چیدہ نکات درج ذیل ہیں۔

یہ فرش بجٹ سے مطابقت رکھتا ہے۔

دوسری اقسام کی نسبت، وینائل کے فرش کی گھر میں تنصیب سے آپ کی پراپرٹی کی قدروقیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔

اس کا فرش پانی کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس قسم کے فرش کو ماحول دوست نہیں سمجھا جاتا۔

اس کی تنصیب کرنا ایک آسان عمل ہے لیکن اس کو ہٹانا یا ختم کرنا ایک مشکل عمل ہے۔

اس کی دیکھ بھال کرنا آسان سمجھا جاتا ہے۔

کچن کی تزئین و آرائش ضروری کیوں؟

کچن گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں طرح طرح کے کھانے پکتے ہیں اور یہ صبح سے شام تک مصروف رہنا والا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ خواتین گھر کے افراد کے لیے مزے مزے کے پکوان تیار کرتی ہیں اور گھر کے افراد خوب سیر ہو کر کھاتے ہیں۔

ایسے میں یہ ضروری ہے کہ کچن میں کام کرنے والے افراد، چاہے وہ گھر کی خواتین ہوں یا باورچی، ان کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس میں وہ پُرسکون محسوس کریں اور ان کو ذہنی آسودگی حاصل ہو۔

انسان کی فطرت ہے کہ وہ خوبصورت اور اچھے ماحول کو پسند کرتا ہے اور ایسی جگہ پر اس کی تخلیقی صلاحیتی بہترین انداز میں عمل میں آتی ہیں۔

اگر آپ کے کچن کا فرش پُرکشش ہو تو کچن میں کام کرنے والوں کے لیے راحت کا باعث بنے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ گھر کا کچن گھر کی قدروقیمت میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ عمومی طور پر خریدار ایسے گھر کو زیادہ پسند کرتے ہیں جس کا کچن بھی خوبصورت ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جدید دور کی تعمیرات میں کچن کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

کچن کے فرش کی تعمیر کے لیے فرش کا جمالیاتی طور پر آنکھوں کو دیدہ زیب لگنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ پائیدار اور دیرپا بھی ہو۔ اس کی دیکھ بھال بھی نہایت آسان ہو۔

مندرجہ بالا اقسام میں ہم نے آپ کو کچن کے فرش کی تعمیر کے لیے مختلف اقسام کے میٹریل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ ان معلومات کی بِناء پر آپ اپنے گھر کے فرش کی تعمیر کے لیے موزوں میٹیریل کا انتخاب باآسانی کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago