Construction

اپنے گھر کی تعمیر کے لئے تعمیراتی سامان کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

کسی بھی گھر یا عمارت کی مضبوطی و پائیداری اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے اعلیٰ کوالٹی کے تعمیراتی سامان پر منحصر ہوتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایک مضبوط عمارت اعلیٰ پائے کے کنسٹرکشن میٹریل کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔ اسی لئے اپنے گھر کی تعمیر سے قبل کسی بھی شخص کو تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان منتخب کرتے وقت جانچ پڑتال کر لینا نہایت ضروری ہوتا ہے۔

سامان خریدنے سے قبل کچھ خاص عوامل ایسے ہیں جن کو ہمیں مدِ نظر رکھتے ہوئے تعمیراتی سامان کا انتخاب اور خریداری کرنی چاہئے۔ وہ عوامل کیا ہیں، آج کے بلاگ میں قارئین کو اس حوالے سے معلومات فراہم کریں گے۔

 

قیمت خرید: کتنا مہنگا، کتنا سستا

جب بھی آپ سامان خریدنے جائیں تو مارکیٹ میں آپ کو انواع و اقسام کی کوالٹی اور قیمتوں کا میٹریل ملے گا۔ خریدار کو مناسب قیمت کا میٹریل منتخب کرنے سے زیادہ اس بات کو ترجیح دینی چاہئے کہ اس میٹریل کی مدتِ حیات کتنی ہے یا وہ کتنا دیرپا ہے۔

جب خریدار نچلے درجے کی کوالٹی کا میٹریل خریدتا ہے تو جلد یا بدیر خریدار کو وہ میٹیرل دوبارہ نیا خریدنا پڑ جاتا ہے۔ اِس کی بنیادی وجہ اس کا دیرپا نہ ہونا ہوتا ہے۔ یعنی کہ قیمتِ خرید مناسب ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سامان کی کوالٹی کو مدِ نظر رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ وہ پائیدار اور دیرپا ہو۔

علاقائی موسمی حالات و تغیرات

بلڈنگ میٹریل خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھنا نہایت اہم ہے کہ جس شہر یا گاؤں میں آپ گھر بنا رہے ہیں وہاں کا موسم کیسا ہے اور کتنی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ کچھ علاقے ایسے ہوتے ہیں جہاں بارش زیادہ ہوتی ہیں، اسی طرح کچھ علاقوں میں ہمہ وقت خشک سالی رہتی ہے، کہیں پر سورج کی روشنی بہت تیز ہوتی ہے، کہیں پر فضا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ اِن تمام عوامل کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تعمیراتی سامان کی خریداری کرنی چاہئے کہ جو میٹیریل خریدا جا رہا ہے وہ ماحول سے مطابقت رکھتا ہو اور اس کے اندر موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت اور طاقت ہو کہ وہ دیرپا رہ سکے۔

تعمیراتی سامان کی آسان دستیابی

بلڈنگ میٹیرل یا تعمیراتی سامان کی دستیابی ایک بہت ضروری عنصر ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ خریدار کو ہمیشہ ایسے میٹیرل کا انتخاب کرنا چاہئے جو آسانی سے دستیاب ہو۔ یعنی کہ ایسا سامان جو شہر کے اندر ہی موجود ہو جہاں آپ اپنا گھر یا عمارت تعمیر کر رہے ہوں۔

اگر آپ نے ایک مہنگی اور نایاب ماربل کا انتخاب کر لیا ہے تو عین ممکن ہے کہ وہ دوسرے شہر سے آپ کے شہر لانے میں آپ کو سفری اخراجات آ جانے کے باعث بہت زیادہ مہنگی پڑ جائے اور اس بناء پر آپ کے گھر کا تعمیراتی کام بھی سُست روی کا شکار ہو جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر کی تعمیر پر آنے والے کُل اخراجات میں بھی اضافہ ہو جائے۔

ماحول دوست بلڈنگ میٹیریل

کنسٹرکشن انڈسٹری کے ارتقاء کے ساتھ ساتھ بلڈنگ میٹیرل کی ضروریات میں ایک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اِس بڑھتی ضرورت کے ساتھ یہ امر بھی نہایت اہم ہے کہ ماحول دوست بلڈنگ میٹیرل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے تا کہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد مل سکے۔ جیسے کہ سیمنٹ کا استعمال فضاء میں کاربن کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔ چینی مٹی، بانس، چاول کی چھال، یہ سب وہ اجزا ہیں جو ماحول دوست ہیں۔ ماڈرن دنیا ویسے بھی ماحول دوست تعمیرات کی طرف قدم بڑھا رہی ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں اس کا رواج بڑھ رہا ہے۔

جمالیاتی پہلو کو بھی ملحوظِ خاطر رکھیں

بلڈنگ میٹریل کی خریداری کے وقت اُس کا جمالیاتی پہلو بھی زیرِ غور رکھنا اتنا ہی اہم ہے۔ اِس مقصد کے تحت یہ بات ضروری ہے کہ اِس معاملے میں ماہرین کی رائے لی جائے۔ عین ممکن ہے کہ جو میٹریل حُسن و جمال کے لحاظ سے آپ کو پسند ہو وہ زیادہ تر لوگوں کو پسند نہ آئے۔ اِس لئے مستقبل میں فروخت کے وقت اپنے گھر یا عمارت کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ایسا میٹریل منتخب کیا جائے جو کہ عوام الناس کو پسند آ سکے۔ جیسا کہ گھروں کے فرش کو خوبصورت سنگِ مرمر سے مزین کرنا، گھر کی دیواروں کو پُر کشش ڈسٹمپر سے سجانا، گھر کے دروازے دلچسپ و حسین تراش خراش والے اور دورِ حاضر کے ڈیزائن سے مطابقت رکھنے والے منتخب کرنا وغیرہ۔

گھر یا عمارت کا جمالیاتی پہلو اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ باقی معاملات کو ملحوظِ خاطر رکھنا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس سے نہ صرف آپ کے گھر یا عمارت کے حُسن و جمال اور کشش میں اضافہ ہوگا بلکہ پراپرٹی کی فروخت کے وقت اس کی قیمت بھی اچھی خاصی ہو جائے گی اور یہی گھر یا عمارت فروخت ہونے کے بعد آپ کو ایک بھاری بھرکم رقم دے سکتا ہے۔

بلڈنگ میٹیرل کی کارکردگی

ایسے میٹیریل کا انتخاب انتہائی اہم ہے جو پوری عمارت کا بوجھ بھی اٹھا سکے اور پائیدار و دیرپا بھی ہو۔ مثال کے طور پر اگر آپ چھت کا تعمیراتی سامان خریدنے لگیں تو یہ اہم نکتہ مدِنظر رکھیں کہ عمارت کا ڈھانچہ چھت کے بلڈنگ میٹریل کو مکمل سہارا دے سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی اہم ہے کہ گھر میں رہائش پذیر افراد کے لئے وہ میٹریل مضرِ صحت نہ ہو جیسا کہ کچھ میٹیرل مضرِ صحت کیمیکل خارج کرتے ہیں۔

الغرض بلڈنگ میٹیریل یا تعمیراتی سامان کا انتخاب گھر یا عمارت کی تعمیر میں ایک ایسی ترتیب ہے جو پورے گھر یا عمارت کی خوبصورتی، مضبوطی و پائیداری کی ضامن ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لئے ماہرین کی رائے لینا نہایت اہم ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار تجربے سے بچا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago