پلاٹ خریدنے کی خواہش ایک ایسی خواہش ہے جو بہت سوں کے دل میں ہوتی ہے کیونکہ پراپرٹی کی قیمتیں کبھی گھٹتی نہیں بلکہ اُن میں ہمیشہ اضافہ ہی ہوتا ہے۔ پلاٹ پر گھر کی تعمیر مقصود ہو یا پلاٹ محفوظ سرمایہ کاری کے لیے لینا ہو، کچھ چیزیں ہیں جن پر ہمیشہ نظر رکھنی ہوگی۔
یہ تحریر آپ کو بتائے گی کہ پاکستان میں پلاٹ خریدنے کے عمل میں کون کون سے مراحل آتے ہیں۔
پلاٹ کی آپشنز پر غور کریں
لوگ ہمیشہ کم قیمت کا پلاٹ خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ بات مگر تھوڑی سی غور طلب ہے کہ کم قیمت کا پلاٹ بیچنے میں بھی آپ کو کم ہی منافع دے گا۔ پلاٹ ہمیشہ اُس سوسائٹی میں لیں جس کے ڈویلپر جانے مانے ہوں۔ ہمیشہ سائٹ وزٹ کو ترجیح دیں اور خود پلاٹ دیکھ کر آئیں۔ پراپرٹی ایکسپرٹ کہتے ہیں کہ پلاٹ ہمیشہ تب خریدنا چاہئے جب مارکیٹ ڈاؤن ہو۔
این او سی دیکھنا بھی ہر صورت ضروری ہے۔ معتدد ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں جن کو متعلقہ اداروں سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہوتا اور اُن کی قانونی حیثیت مشکوک ہوتی ہے۔ ہرگز ایسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف نہ دیکھیں۔ مہنگا روئے ایک بار اور سستا روئے بار بار کے مصداق ایک ہی بار یعنی لانگ ٹرم انویسٹمنٹ کی غرض سے چیز لیں مگر وہ لیں جس کی قانونی حیثیت مشکوک نہ ہو۔
پلاٹ کی زمینی حیثیت اسٹڈی کریں
جب بھی کوئی پراجیکٹ آپ کو بھائے، کوشش کیجئے کہ اُس کی خوبصورت تصاویر پر نہیں بلکہ زمینی حیثیت پر جائیں۔ دیکھیں کہ سوسائٹی جو چیز کلیم کرتی ہے یعنی جس چیز کا دعویٰ کرتی ہے اُس کی وقعت اور حقیقی حیثیت کیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ پیمنٹ پلان ضرور دیکھیے۔ اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیجئے کہ آپ کو کس کس ضمن میں کتنے پیسے دینے ہیں۔ اس میں دیکھ لیجئے کہ ڈیویلپمنٹ چارجز کتنے ہیں، ممبر شپ فیس کتنی ہے، ریجسٹریشن چارجز کتنے ہیں، پراسیسنگ فیس کتنی ہے اور پوزیشن چارجز کیا ہیں۔
پیمنٹ پلان اور مارکیٹ ریٹ کی آگاہی حاصل کریں
یوں جب آپ کے ہاتھ میں کسی بھی سوسائٹی کا پیمنٹ پلان آجاتا ہے تو آپ بآسانی اُس کے ریٹ کا مارکیٹ سے موازنہ کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ معتدد ایجنٹوں سے رابطے میں رہیں۔
اس سے آپ کو اطمینان ہوگا کہ آپ جو بھی چیز لے رہے ہیں اُس کی قیمت نہ ہی مارکیٹ سے بہت اُوپر ہے نہ ہی بہت نیچے بلکہ عین مناسب ہے۔ پھر جس ایجینٹ کے ساتھ آپ آگے بڑھنے کا فیصلہ کریں اُس کا کمیشن بھی طے کرلیں۔ عام حالات میں پراپرٹی کی کل قیمت کا 1 فیصد کمیشن کے طور پر دیا جاتا ہے۔ کچھ ایجنٹس 2 فیصد کمیشن پر بھی کام کرتے ہیں۔ جو بھی طے ہو، ہر چیز کی لکھت ضروری ہے۔ جو جو لکھیں وہی آپ کے پاس بعد میں ثبوت کے طور پر ہوگا اور زبانی کلامی باتوں کی کوئی وقعت نہیں ہوگی۔
پراپرٹی ٹرانسفر کا طریقہ کار
تحریر کا یہ حصہ خصوصاً پراپرٹی ٹرانسفر پر ہے۔ یوں سمجھیے کہ آپ نے پلاٹ پسند کرلیا ہے تو اب آپ نے ایک این ڈی سی کے لیے اپلائی کرنا ہے۔
اس سرٹیفکیٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ جو پراپرٹی خریدنے جا رہے ہیں اُس پر کوئی واجب الادا رقم نہیں ہے اور مکمل طور پر کلیئر ہے۔ این ڈی سی کے لیے آپ کو الاٹمنٹ لیٹر کی تصدیق شدہ کاپی دینی ہے، خریدار کے شناختی کارڈ کی کاپی اور فروخت کنندہ کے شناختی کارڈ کی کاپی درکار ہوگی۔ جس روز پراپرٹی کا این ڈی سی مل جائے اسی روز آپ نے ایک پراپرٹی کی خرید کا ایک ایگریمنٹ بھی کرلینا ہے۔ یہاں خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کو ایک ایک بیانِ حلفی جمع کرانا ہوگا۔
ایجنٹ کا کمیشن
یہیں پر خریدار کو رقم فروخت کنندہ کے حوالے کرنی ہوگی۔ یہیں اسے 5 فیصد کی سٹیمپ ڈیوٹی بھی دینی ہوگی، جو کہ پراپرٹی کی کُل قیمت اور ممبر شپ فیس کی بنے۔
کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیاں کیش نہیں قبول کرتیں تاہم انہیں پے آرڈر يا بینک ڈرافٹ کے ذریعے رقم دی جانی چاہیے۔
ضروری دستاویزات
پلاٹ کے ٹرانسفر کے لیے ٹرانسفر ایپلیکیشن فارم، اصلی الاٹمنٹ لیٹر، این ڈی سی، ٹرانسفر افیڈویٹ، ٹرانسفر کا بیانِ حلفی، پلاٹ کی فروخت کا ایگریمنٹ، ممبرشپ ایپلیکیشن فارم، خریدار اور فروخت کنندہ کی فوٹو کاپیاں، دو گواہان کی تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپیاں درکار ہوں گی۔ یہیں پر آپ کو ایجنٹ کی کمیشن بھی اُس کے حوالے کرنا ہوگی۔
الاٹمنٹ لیٹر کی حوالگی
ہاؤسنگ سوسائٹیاں الاٹمنٹ لیٹر دینے میں کچھ روز لگاتی ہیں۔ ایک بار الاٹمنٹ لیٹر آپ کے حوالے ہوجائے تو آپ پلاٹ کے مالک بن جاتے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…