گھر کی تعمیر کے دوران عام طور پر کی جانے والی غلطیاں

گھر میں ملنے والا سکون، اطمینان، آسائشیں اور راحت دنیا کے کسی بھی لگژری کونے سے نہیں مل سکتا۔ گھر واپس لوٹنے والے انسان کی خوشی جنت کی آغوش میں جانے کے مترادف ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مالکان اپنے گھر کی تعمیر میں محبت اور توجہ سے کام لیتے ہیں۔ گھر روز روز تعمیر نہیں کیے جاتے۔ تاہم، کیا ہم ان ضروری پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہیں جو بعد ازاں ہماری رہائش میں رکاوٹ کا باعث نہ ہوں۔ بلاشبہ گھر کی تعمیر ایک آسان کام نہیں۔ بہترین نقشے سے لے کر مٹیریل کے تعین تک ایک مشکل مرحلہ ہے۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ گھر کی تعمیر کے دوران عام طو پر کی جانے والی غلطیاں کون سی ہیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گھر میں قدرتی روشنی کا گزر

 

گھر کی تعمیر سے متعلق چند غور طلب پہلو

مکان تعمیر کرتے وقت کی جانی والی چند عام غلطیاں جو مستقبل میں پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔

گھر میں قدرتی روشنی کا حصول

ہوا کا گزر

بہترین مٹیریل

رہائشی ایریا کا زیادہ سے زیادہ استعمال

سوئچ بورڈ یا برقی ساکٹ کی تنصیب

سیوریج سسٹم اور پائپ لائنز کی تنصیب

شمسی توانائی کا حصول

گھر میں قدرتی روشنی کا حصول

کم وقت، اچھا تعمیراتی مٹیریل، بہترین ٹھیکیدار اور معماروں کی تلاش کچھ غور طلب پہلوؤں پر توجہ نہیں دینے دیتی۔ لہٰذا اس تمام بھاگ دوڑ میں اکثر لوگ جلد بازی سے کام لیتے ہیں۔ اور صرف گھر کی تعمیر مکمل کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ اور اکثر و بیشتر قدرتی روشنی جیسے اہم نقطہ کو نظر انداز کر بیٹھتے ہیں۔

لہٰذا، اپنے گھر کے نقشے کو قدرتی روشنی، موسمیاتی تبدیلی اور گرمی سردی کے لحاظ سے تعمیر کرنا نہایت اہم ہے۔ تاکہ روشن گھر میں آپ کو برقی روشنیوں کی کم سے کم ضرورت پڑے۔ سردیوں میں دھوپ کا سامنا ہو اور موسمِ گرما میں کم سے کم سورج کی شعاعیں گھر میں داخل ہونے پائیں۔ علاوہ ازیں، آپ حشرات اور مختلف کیڑے مکوڑوں سے گھر کو بچا سکتے ہیں۔

 

 

کھڑکی سے آتی دھوپ اور تازہ ہوا

 

گھر میں ہوا کا گزرانتہائی ضروری

گھر میں تازہ ہوا کا داخل نہ ہو پانا اور وینٹیلیشن کا ناقص سسٹم تعمیر کے دوران کی جانے والی ایک عام غلطی ہے۔ تاہم، اس کی بناء پر بجلی کے بل میں اضافہ ایک بڑی وجہ ہے۔ ہوا کا گزر گھر کے تمام حصوں کے درجہ حرارت کو معتدل رکھتا ہے۔ گرمی کے موسم میں شام کے وقت کم ہوتا ٹمپریچر گھر کی گرمائش کو بھی کم کرتا ہے۔ اسی طرح بارش ہونے کی صورت میں ہوا کے گزر سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہو جاتی ہے۔ یہ تب ممکن ہے جب آپ نے تعمیر کے دوران ہوا کے گزر کو مدِنظر رکھا ہو۔

علاوہ ازیں، بڑے حجم کی کھڑکیاں، دروازوں کی مناسب تنصیب بھی اس میں اہم کرادار ادا کرتی ہے۔

 

گھر کیلئے بہترین تعمیراتی مٹیریل کا انتخاب

کسی بھی گھر کی تعمیر سے متعلق آپ کو سب سے پہلے بہترین مٹیریل کے انتخاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ فیصلہ آپ جلد اور تنہا نہ کریں تو بہتر ہے۔ گھر بنانے سے قبل کچھ قابل اور تجربہ کار لوگوں سے مشورہ بہتر فیصلے میں آپ کی مدد کرے گا۔ علاوہ ازیں، مٹیریل کے انتخاب میں آپ کا سمجھدار ٹھیکیدار بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ مارکیٹ کا ایک سے زائد بار دورہ آپ کو معیاری مٹیریل کی پہچان اور انتخاب میں یقینی طور پر معاون ہو گا۔

 

تعمیراتی مٹیریل

 

گھر کے رہائشی ایریا کا زیادہ سے زیادہ استعمال

گھر کا وہ تمام حصہ یا ایریا جو چھت سے ڈھانپا گیا ہو۔ اور اس میں تمام کمروں، کچن، باتھ روم اور ڈرائنگ روم شامل ہو، اس طرح تعمیر کیا جائے جو صحیح معنوں میں قابلِ استعمال ہو۔ یعنی بہت بڑے واش رومز اور حد سے زائد بڑے کچن آپ کو ایک جمالیاتی پہلو تو دے سکتے ہیں۔ تاہم یہ صرف اور صرف جگہ کا ضیاع ہو گا۔ اس سے بہتر ہوگا کہ آپ ڈرائنگ روم کو اپنے مہمانوں کے لیے ایک کشادہ کمرے کے طور پر ڈیزائن کریں۔ تاکہ مہمانوں کی قدرے زیادہ تعداد آنے میں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اسی طرح، مہمان خانے یا گیسٹ روم کو اس حد تک کشادہ تعمیر کریں کہ ایک سے زائد افراد قیام کر سکیں۔ یا پھر ایک چھوٹی فیملی کے لیے کافی ہو۔ اور آپ کو گھر کے ذاتی کمروں تک رسائی نہ دینی پڑے۔

 

گھر کی تعمیر میں سوئچ بورڈز یا برقی ساکٹ کی تنصیب

پائیدار اور مضبوط تاروں یا کیبل پر مشتمل برقی نظام کو ترتیب دینا یقیناَ ضروری ہے۔ تاہم وہ بٹن اور بورڈز جن کو ایک بار دبانے سے ہم کسی بھی برقی چیز کو متحرک کر دیتے ہیں، مضبوط اور ٹھوس ساخت کے ہونے چاہئیں۔ بجلی کی ترسیل اور الیکٹرک سسٹم سے منسلک سامان اور آلات پر عقلمندانہ فیصلہ مستقبل میں آپ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

علاوہ ازیں، الیکٹرک ساکٹ نصب کرنے میں عموماَ یہ غلطیاں دیکھنے میں آتی ہیں۔ یا تو انہیں دیوار میں بہت نیچے لگایا جاتا ہے۔ جہاں بچے آسانی سے پہنچ کر کوئی بھی جان لیوا نقصان کر سکتے ہیں۔ یا پھر ساکٹ ایسی جگہ پر ہوتا ہے کہ صوفہ یا کرسی پہ بیٹھنے پر وہ سر سے چھوتا ہے جو انتہائی غیر مناسب ہے۔

 

گھر میں کھڑکی کے ذریعے تازہ ہوا کا گزر

 

گھر کی تعمیر میں سیوریج سسٹم کی تنصیب

کسی بھی نئے تعمیر کیے جانے والے گھر میں سیوریج سسٹم اور دیگر پائپ لائنز کی تنصیب کی جاتی ہے۔ اس نظام میں کی جانے والی غلطی یہ ہوتی ہے کہ پائپ لائنز کا گزر گھر کے اندرونی حصوں میں سے کیا جاتا ہے۔ اور کسی بھی خرابی کی صورت میں اندرونی فرش اور ٹائلوں کو توڑنا پڑتا ہے۔ یہ نہ صرف خرچ میں اضافے کا باعث بنتا ہے بلکہ پورے گھر کے نظام کو مفلوج بھی بناتا ہے۔ لہٰذا، سیوریج اور دیگر پائپ لائنز کی تنصیب گھر کی بیرونی دیواروں کے ساتھ کی جانی چاہیئے۔ اسی طرح، کوشش کریں کہ گیزر کی تنصیب کچن اور باتھ روم کے قریب ہو۔ تاکہ گرم پانی کی فوری اور آسان ترسیل ممکن بنائی جا سکے

 

شمسی توانائی

مہنگائی کے اس دور میں سولر پینل پر مشتمل ٹیکنالوجی نے لوگوں کے دل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ اور اب بیشتر لوگ اس مفید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جو بجلی کا بہترین نعم البدل ہے۔ نئے گھر کی تعمیر میں اگر آپ سولر سسٹم نصب کریں تو یقیناَ یہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top