ریئل اسٹیٹ سے منسلک چند مشہور افواہوں کو گرانہ ڈاٹ کام کیسے ختم کررہا ہے؟

ریئل اسٹیٹ کو عموماً صرف پراپرٹی کی خرید و فروخت اور کرایہ داری تک ہی محدود سمجھا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت میں یہ صرف یہیں تک محیط نہیں بلکہ یہاں پراپرٹی کی خرید و فروخت اور کرایہ داری کے ساتھ ساتھ کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر بہت وسیع ہے لیکن ابھی اس کی وسعت کا مکمل اندازہ کسی کو بھی نہیں۔

کسی سے بھی پوچھیں، وہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ایک شک کی نگاہ سے ضرور دیکھتا ہے۔ دریافت کرنے پر آپ کو معلوم پڑے گا کہ یہاں روایتی طرز کے طور طریقے رائج ہیں جو دروغ گوئی کے دُھند میں لپٹے ہوئے ہیں اور یہاں ہر کسی کے پاس ایجنٹوں کے فراڈ، پراپرٹیز کی غلط معلومات اور دھوکہ دہی کے قصوں کی بھرمار ہے جس سے آپ کو یہ اندازہ ہوگا کہ یہاں افواہوں اور شکوک وشبہات کا ایک بازار گرم ہے۔

اسی وجہ سے اور اسی اثناء میں گرانہ ڈاٹ کام یعنی پراپرٹی اور ٹیکنالوجی کا ایک امتزاج متعارف کیا گیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی سب سے پہلی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس نے اس سیکٹر کو صاف، شفاف، آسان اور پائیدار بنانے کے عزم کے ساتھ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک انقلاب بپا کردیا۔ یوں یہاں رائج روایتی طور طریقوں کو ایک فل سٹاپ لگایا گیا اور اسمارٹ ایپ، بہترین پراپرٹی لسٹنگز اور ریکارڈ کلوزنگ ٹائم نے گھر گھر کو اس نام کا گرویدہ بنا لیا۔

آج کی تحریر آپ کو بتائے گی کہ ریئل اسٹیٹ سے منسلک چند مشہور افواہوں کو گرانہ ڈاٹ کام کیسے ختم کررہا ہے۔

 

پراپرٹی اور ٹیکنالوجی کا امتزاج، گرانہ ڈاٹ کام

گرانہ ڈاٹ کام کی جڑیں ٹیکنالوجی میں پیوست ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہاں صاف اور شفاف لین دین اور آسان ٹرانزیکشنز کا ماحول ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام کی ایپ اور ویب سائٹ تک موبائل اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ استعمال کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں یوزر ایکسپیرینس انتہائی آسان ہے اور آپ کو ریئل اسٹیٹ سے جڑی ہر سہولت، ہر آسانی اپنی سکرین پر ہمہ وقت حاصل ہے۔

 

 

استعمال سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں لاتعداد مصدقہ پراپرٹیز کی تفصیلات، لسٹنگ کی صورت میں موجود ہیں۔ آپ یہاں تصاویر، ویڈیوز اور ڈرون شاٹس کے ذریعے پراپرٹی کی کوریج روزآنہ کی بنیاد پر اپڈیٹ ہوتی ہوئی دیکھ سکتے ہیں۔ اور تو اور ایک انتہائی حیرت انگیز فیچر جس کا نام وانٹڈ فیچر ہے وہ بھی اس سروس کی روز مرہ کے استعمال کا حصہ ہے۔ یہ مارکیٹ پلیس آپ کو جڑواں شہروں میں تیز رفتاری سے بکنے والے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے بیش بہا مواقع بھی فراہم کرتی ہے جس سے لاکھوں لوگ اپنا مستقبل محفوظ اور خوشحال بنا رہے ہیں۔

 

خرید و فروخت کا آسان عمل

ملکی ریئل اسٹیٹ کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں گھر کی خریداری ایک انتہائی مُشکل عمل ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام نے یہ ثابت کیا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ آپ گھر بیٹھ کر صرف اپنے موبائل کے استعمال سے اس ایپ پر اپنی چند تفصیلات درج کر کے گرانہ ڈاٹ کام کے ایجنٹ کا خود سے رابطہ کروا سکتے ہیں۔

 

 

وہ ایجنٹ ایسا ہوگا کہ جس علاقے میں آپ کو دلچسپی ہو، اُس کا ہاتھ اُس علاقے کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی نبض پر ہوگا۔ بس بھی وہ جانے اور اُس کا کام، وہ آپ کو آپ کی پسند اور ضروریات پر مبنی ایک ایسا آپشن فراہم کریگا جس سے آپ انکار نہیں کر سکیں گے اور تمام تر معاملات اتنی آسانی سے ہوں گے کہ آپ کو خود یقین نہیں آئیگا کہ آپ نے اُس ایجنٹ سے پہلی بار بات کب کی اور کیسے آپ اپنے نئے گھر میں داخل ہوئے۔

 

آسانی اور شفافیت کا رجحان

یہ بھی مشہور ہے کہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس فراڈ اور دروغ گوئی سے کام لیتے ہیں جن کا کسی صورت اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ گرانہ ڈاٹ کام نے اس افواہ کو بھی ابدی نیند سلا دی۔ گرانہ ڈاٹ کام اعتبار اور پیشہ ورانہ طرزِ کاروبار کا دوسرا نام ہے۔ یہاں سیلز کی ایک ایسی ٹیم کار فرما ہے جن کے لباس سے لے کر عمومی بول چال تک وہ ریئل اسٹیٹ کی اس دنیا میں کسی مسیحا سے کم نہیں لگتے۔

 

 

اُن کے پاس ہر علاقے کی پراپرٹی کی مکمل معلومات، مارکیٹ ویلیو ٹرینڈز اور خرید و فروخت، رینٹ اِن، رینٹ آؤٹ اور سرمایہ کاری کے آپشنز کی مکمل تفصیلات ہوتی ہیں۔ تقریباً 20 سے زائد شہروں میں 30 سے زائد دفاتر کے ساتھ گرانہ ڈاٹ کام اب آپ کے شہر میں موجود ہے اور ایک کلک کے فاصلے پر ہے۔

 

مصدقہ ڈاکومنٹیشن

ایک مشہور تاثر یہ بھی ہے ریئل اسٹیٹ میں مصدقہ ڈاکومنٹیشن کا فقدان ہے جس کی وجہ سے آج تک مُلکی ریئل اسٹیٹ کا حقیقی پوٹینشل معلوم نہیں ہوسکا۔

 

 

گرانہ ڈاٹ کام نے اس تاثر کو رد کرنے کا بھی بیڑا اٹھایا اور پراپشور ڈیجیٹل سولوشنز کو متعارف کیا۔ یہ ایک ایسا نام ہے جس کے سائے تلے آپ کو ہر پراپرٹی کی انسپیکشن، فیزبلیٹی رپورٹ، لیگل سرٹیفیکیشن اور درست حد بندی یعنی ڈیمارکیشن ميسر ہوگی۔ یہ بات بغیر کسی شک اور شبے کے کہی جا سکتی ہے کہ یہ واحد ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے آپ اپنی پراپرٹی کو ایک موثر اور قابلِ اعتماد طریقے سے معائنے اور توثیق کے عمل سے گزار کر اپنی تسلی کر سکتے ہیں۔

 

تکمیل شدہ پراجیکٹس

مُلکی ریئل اسٹیٹ کے بارے میں پائے جانے والے تاثرات میں سے ایک تاثر یہ بھی ہے کہ یہاں کمرشل پراجیکٹ مکمل نہیں ہوتے۔ یعنی تاریخ پہ تاریخ آتی ہے اور تکمیل کے بعد حتمی صورت کبھی نظر نہیں آتی۔ یہ سچ ہے کہ عموماً لوگوں کا پالا کسی غیر تصدیق شدہ اور غلط پراجیکٹ سے پڑ جاتا ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندا کردے۔

 

 

چونکہ اب گرانہ ڈاٹ کام کا دور ہے لہٰذا آپ دیکھیں کہ اس نام کے ساتھ کتنے تکمیل شدہ پراجیکٹس منسلک ہیں۔ آپ ایمیزون آؤٹ لیٹ مال دیکھ لیں، مال آف عریبیہ، فلارنس گیلریہ، گالف فلوراز اور عمارت بلڈرز مال کا جائزہ لے لیں، آپ کو ہر طرح سے یہ تاثر نہ صرف رد ہوتا دکھائی دیگا بلکہ آپ اُس کی جگہ یقین اور مسرت کو لیتا محسوس کریں گے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago