Real Estate

ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکنالوجی کے اثرات

دنیا کی ہر صنعت تکنیکی ترقی کی وجہ سے تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اور رئیل اسٹیٹ بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ ہر عمل اب ٹیکنالوجی کے آس پاس گھومتا نظر آ رہا ہے۔  گھر کی تلاش کے آغاز سے معاہدہ ہونے تک، ہر لین دین بٹن کے کلک سے کیا جا سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

رئیل اسٹیٹ آج ملک میں سب سے زیادہ فروغ پزیر کاروباروں میں سے ایک ہے۔ اس کی بہتری اور ترقی کا ایک حصہ ٹیکنالوجی کی ترقی سے ہوا ہے۔

ٹیکنالوجی نہ صرف ایجنٹس کے گھر فروخت کرنے کے طریقے بدل رہی ہے۔ بلکہ یہ ریئلٹرز کے خود کو ایڈورٹائز کرنے کے نت نئے طریقے بھی متعارف کروا رہی ہے۔

آن لائن اشتہارات اور مارکیٹنگ بہت آسان اور مؤثر ہے۔ جب ویب سائٹس موبائل کے موافق بنائی جاتی ہیں، تو اپنے براؤزر کو صارفین کے ہاتھوں تک پہنچانا نہایت آسان ہوتا ہے۔ اسی طرح کلائنٹ اپنے ایجنٹس اور بروکرز تک رسائی میں اضافے کی توقع کرتے ہیں۔ ایجنٹ بھی کلائنٹس کو فوری ردِعمل دینے کے متحمل ہوتے ہیں۔

 

 

ٹیکنالوجی کے اثرات

چاہے آپ گھر خریدنا چاہیں یا کرائے پر لینا چاہتے ہیں یا پھر آپ ایک ایجنٹ ہیں جو اسے فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فون یا ٹیبلٹ پر براؤز کرنے کے لیے فہرستیں بنانا ان دنوں معمول ہے۔ ٹیکنالوجی اس ضمن میں ایک مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کے ذریعے صارفین اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے پیشہ ور افراد دونوں مارکیٹ تک پہنچ رہے ہیں۔

رہائشی اور تجارتی املاک دونوں کے ساتھ آج کی ٹیکنالوجی کو رئیل اسٹیٹ میں استعمال کرنے اور ملک کے سب سے بڑے اثاثے کو بڑھانے میں مدد کرنے کے بہت سارے مواقع ہیں۔

 

 

آن لائن فہرستیں

ویب سائٹ کسی کے لیے بھی یہ دیکھنا آسان بناتی ہیں کہ کیا دستیاب ہے۔ تصاویر اور جائیدادوں کی تفصیلی وضاحت کے ساتھ، آپ ٹیکس اور خریداری کی تاریخ، درجہ بندی اور دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ معلوم کرنے کے لیے سیٹلائٹ ویو چاہتے ہیں کہ آپ ہائی وے یا شاپنگ سینٹر کے کتنے قریب ہو سکتے ہیں۔

موبائل ایپس

ٹیکنالوجی وہ ہے جو آپ کو باخبر رکھتی ہے۔ آپ کو نئی خصوصیات اور فہرستوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوتی ہیں جو آپ کے تلاش کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ایپس آپ کے بجٹ، ایجنٹس اور پراپرٹی ڈیلرز تک فوری رسائی میں مدد کر سکتی ہیں۔

تھری ڈی ورچوئل ٹور

سافٹ ویئر خریداروں اور فروخت کنندگان کو رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کا 3D ورچوئل ٹور کرنے کی اجازت دیتا ہے۔جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ خود اس جگہ پر موجود ہیں۔

آن لائن سرمایہ کاری

آپ روایتی طور پر رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری میں شامل ہونے کے بجائے زیادہ آسان طریقے سے آن لائن سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔آن لائن ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا مطلب، آپ عام طور پر ویسے ہی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جیسے کہ اپنے فون پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا اور ایپ میں وقتاً فوقتاً سرمایہ کاری کرنا۔

ٹیکنالوجی کے باعث ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں آن لائن سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

ریل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کراؤڈ سورسنگ کی مقبولیت سے مددلے رہی ہے۔ کچھ نئی ویب سائٹس اپنے وسائل کو آن لائن جمع کرکے اعلیٰ معیار کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا مشن بنا رہی ہیں۔

 

ای دستخط کی خدمات

رئیل اسٹیٹ کے ایک سے زائد لین دین کو مکمل کرنے، وقت بچانے اور منظم رہنے کے لیے نئے پلیٹ فارم دستیاب ہو رہے ہیں۔ محفوظ اور قانونی آن لائن دستخطوں سے لے کر ذاتی کام کی فہرستوں اور سادہ فائل شیئرنگ تک، اس قسم کی ٹیکنالوجی نہ صرف کارکردگی کو بہتر بنا رہی ہے بلکہ یہ بھی بدل رہی ہیں کہ ایجنٹ اپنے کلائنٹس کو کیسے جواب دیتے ہیں۔

ہائی ٹیک ڈیوائسز کا استعمال

رئیل اسٹیٹ میں ٹیکنالوجی کا جدید استعمال گھروں ، سوسائیٹیوں اور کالونیوں کی نمائش میں ڈرونز کو شامل کر رہا ہے۔ ڈرونز کا استعمال ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور گھر کی خریدو فروخت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔

 

 

ڈرونز کے ذریعے فضائی فوٹو گرافی، بڑے رقبوں پر محیط املاک اور جائیدادوں کا بہتر نظارہ، ان کے ارد گرد کے علاقے کا فضائی ویو کلائنٹ کے فیصلے پر مثبت طریقوں سے اثر انداز ہوتا ہے۔

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دنیا بھر کے صارفین پر بڑا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کے لیے اپنے پروجیکٹس کی مارکیٹنگ کا سب سے موثر ذریعہ ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 77 فیصد رئیلٹرز رئیل اسٹیٹ کے لیے سوشل میڈیا کو فعال طور پر استعمال کرتے ہیں۔ 47 فیصد رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کا دعویٰ ہے کہ سوشل میڈیا دوسرے چینلز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ناقابل یقین کوالٹی لیڈز پیدا کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رئیل اسٹیٹ بروکرز اور پراپرٹی بنانے والوں کے لیے اپنی موجودگی کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے ایک بہترین ٹول ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے وہ برانڈ کے بارے میں آگاہی پھیلا سکتے ہیں۔ اور مارکیٹنگ کی سرگرمیوں پر پیسہ خرچ کیے بغیر اپنی جائیدادوں کو آن لائن فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ سب کچھ چند کلکس اور بٹنوں کی مدد سے ممکن ہے۔

سوشل میڈیا ہینڈلز کا ہونا نہ صرف رئیلٹرز اور ان کے کاروبار کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ پراپرٹی تلاش کرنے والوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 99 فیصد لوگ اب وقت بچانے کے لیے آن لائن گھر کی تلاش شروع کرتے ہیں۔

پراپرٹی تلاش کرنے والے جدید ترین پراپرٹی ڈویلپرز, ان کے پراجیکٹس اور عمارت یا سوسائٹی کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کے بارے میں جاننے کے لیے سوشل میڈیا ہینڈلز کا استعمال کرتے ہیں۔

 

آرٹیفشل انٹیلیجنس یا مصنوعی ذہانت

مصنوعی ذہانت کو دنیا بھر میں پیشگی تجربے کی بنیاد پر کارکردگی کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ریئل اسٹیٹ کے سرمایہ کار اس طرح کے نظام کو کامیابی کے ساتھ اخراجات کو کنٹرول کرنے اور خطرات کا پیشگی انتظام کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ الگورتھم کے استعمال کے ذریعے منافع میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جو انفرادی سرمایہ کاروں کے خدشات کی پیشگوئی کا سبب بنتے ہیں۔

علاوہ ازیں، رئیلٹرز، پراپرٹی ڈویلپرز، اور رئیل اسٹیٹ کمپنیاں اکثر آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز جیسے کہ چیٹ بوٹس کا استعمال کرتی ہیں۔

یہ چیٹ بوٹس صارفین کے اکثر پوچھے گئے سوالات کا خود بخود جواب دیتے ہیں۔ مزید برآں، رئیلٹرز کسی خاص پروجیکٹ سے وابستہ کمائی اور فوائد حاصل کرنے کے لیے تجزیات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ

کلاؤڈ کو حالیہ برسوں میں سب سے اہم تکنیکی کامیابیوں میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا ہے۔ فی الحال، یہ ریئل اسٹیٹ ایپلی کیشنز کی ایک رینج میں استعمال ہوتا ہے.  جس میں لین دین مکمل کرنا وغیرہ شامل ہے۔

کورونا وباء کے آغاز کے بعد سے، کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا استعمال متعدد سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔ جو پہلے ذاتی طور پر کی جاتی تھیں۔ ہم وبائی امراض کے خطرے کے ختم ہونے کے بعد بھی الیکٹرانک دستاویز کے استعمال میں اضافہ دیکھ سکتے ہیں۔

کلاؤڈ اندرونی کاروباری عمل، کرایہ کے معاہدوں کی تجدید کو رئیل اسٹیٹ ڈیلرز اور ایجنٹس کے لیے موثر بناتا ہے۔ یہ آپریشن کو آسان اور زیادہ کارآمد بناتا ہے۔ مزید برآں، یہ عام طور پر دوسرے متبادل راستوں کے مقابلے میں تیز اور زیادہ محفوظ ہے۔ علاوہ ازیں رئیلٹرز کلاؤڈ کا استعمال کرکے خاصی رقم بچا سکتے ہیں۔

زیادہ تر معاملات میں، کلاؤڈ انفراسٹرکچر، سافٹ ویئر لائسنس، اور دیگر متعلقہ اخراجات کا خیال رکھتا ہے۔

 

بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ

پراپرٹی ڈویلپرز اور ریئلٹرز بی آئی ایم یعنی بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ وہ اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پراجیکٹس کو ممکنہ خریداروں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اور ان کی دلچسپی کو بڑھاتے ہیں۔

بی آئی ایم ٹیکنالوجی  پراپرٹی کے طول و عرض کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ پراپرٹی ڈویلپرز اب اپنی ویب سائٹس پر پروجیکٹ کا تھری ڈی ڈیزائن شامل کرتے ہیں۔ جو انہیں مزید بہتری کو ممکن بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ٹیکنالوجی اپنایئے

ٹیکنالوجیز ریئل اسٹیٹ سیکٹر کومثبت انداز میں متاثر کر رہی ہیں. اور مستقبل میں بھی اس شعبے کو متاثر کرتی رہیں گی۔ لہذا، اگر آپ اب بھی گھر بیچنے اور خریدنے کے پرانے طریقوں پر انحصار کر رہے ہیں۔  تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کریں۔

تقریباً تمام شعبے بشمول رئیل اسٹیٹ، اپنے عمل کو ہموار کرنے کے لیے  ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ لہذا، اگر آپ اس شعبے میں ہیں یا اس میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ تو آپ کو رئیل اسٹیٹ خریدنے اور فروخت کرنے کا طریقہ تبدیل کرنا ہوگا۔

 

ریئل اسٹیٹ ٹیکنالوجی کا مستقبل

پراپ ٹیک کو  آنے والے سالوں میں نمایاں اور بڑی ترقی کے زمرے میں شمار کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ سن 2050 تک دنیا کی آبادی دوگنی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رئیل اسٹیٹ کی مانگ بھی دوگنی ہو جائے گی۔

جیسے جیسے دنیا میں رہنے والے ٹیکنالوجی کے عادی ہوتے جائیں گے. اس کی ترقی کے امکانات بڑھتے جائیں گے۔ چونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے جڑے افراد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  ریئل اسٹیٹ ٹیکنالوجی آنے والے سالوں میں لاتعداد افراد کی زندگیوں کو متاثر کرنے جا رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Published by
Farah Rehman
Tags: 3d virtualadopt technologyadvertisementareal viewArielAriel photographyBIMchat botchat botscloud computingcolonycoronadrone cameradrone technologye signe signaturehigh tech deviceslandmarketingmobile appsmunafaonline investmentonline listingPakistan commercial real estate worthpandemicpropertyreal esatatesectorsocial media handlessocial media platformssoftware licensezameenآن لائنآن لائن سرمایہ کاریآن لائن فہرستیںآرٹیفشل انٹیلیجنساشتہاراتالگورتھماملاکانفراسٹرکچرای دستخطبلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگبی آئی ایمپاکستان کی ریئل اسٹیٹپراپرٹیتھری ڈیٹیکنالوجی اپنایئےٹیکنالوجی کے اثراتجائیدادچیٹ بوٹچیٹ بوٹسڈرونڈرون ٹیکنالوجیڈرون کیمرہرئیل اسٹیٹرئیل اسٹیٹ ڈیلرزرئیل اسٹیٹ سیکٹرریئل اسٹیٹریئل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجیریئل اسٹیٹ ایجنٹریئل اسٹیٹ ایجنٹسریئل اسٹیٹ ٹیکنالوجیریئل اسٹیٹ ٹیکنالوجی کا مستقبلریئل اسٹیٹ سیکٹرریئل اسٹیٹ سیکٹر کا مستقبلزمینسافٹ ویئر لائسنسسوسائٹیسوشل میڈیا پلیٹ فارمزسوشل میڈیا ہینڈلزسیٹلائٹسیکٹرفضائی فوٹو گرافیکالونیکلاؤڈکلاؤڈ کمپیوٹنگلینڈمصنوعی ذہانتمنافعموبائل ایپسہائی ٹیک ڈیوائسز

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago