Infrastructure

پراپرٹی کی قدر میں اضافے کے اہم پہلوؤں پر ایک نظر

کیا آپ اپنے گھر یا پراپرٹی کی قدر میں اضافے کے لیے گھر کی مرمت، تزئین و آرائش یا پھر موجودہ گھر کو فروخت کر کے نیا گھر لینے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کرنے والے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو یقین کر لیجیے کہ صرف چند اہم پہلوؤں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنے گھر یا پراپرٹی کی قبل از فروخت قدر میں ممکنہ حد تک اضافہ کر سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہاں آج کی اپنی اس تحریر میں ہم آپ کی ضروریات اور سہولیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے ایسے چند ضروری پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے جنہیں بروئےکار لاتے ہوئے آپ اپنی پراپراٹی کی قدرومنزلت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

گھر کی قدرومنزلت میں اضافے کے لیے جن پہلوؤں پر عملدرآمد ضروری ہے وہ ذیل میں درج ہیں:

گھر کی دیواروں سمیت فرش کی بحالی و مرمت یقینی بنانا

اگر آپ کے گھر کا انفراسٹرکچر کمزور ہے یا خستہ حالی اور قدرتی آفات جیسے زلزلے کے نتیجے میں دیواروں میں دراڑ نظر آ رہی ہو تو اس کی مرمت آپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔ بلاشبہ ایسے مسائل بعد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے گھر کی قیمت بڑھانا چاہتے ہیں تو کاسمیٹک تبدیلیاں ہی آپ کو گھر کی زیادہ قیمت دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ بلاشبہ اگر آپ کے گھر کا بنیادی ڈھانچہ کمزور ہے یا وہاں مرمت کی ضرورت ہے تو آپ کو پہلے اسے ترجیح دینی ہوگی۔

آپ گھر کی بحالی و مرمت کے اس منصوبے کو بطریقِ احسن پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو گھر کے انفراسٹرکچر میں کوئی بڑی تبدیلی لانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔

بحالی و مرمت کے حوالے سے کچھ ممکنہ مسائل جن سے آپ کو فوری نمٹنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

ٹپکتی چھتیں

دیواریں میں نمی

دیواروں میں دراڑیں

کیڑوں کا حملہ

پانی، گیس اور بجلی کی سہولیات کو اپ ڈیٹ کرنا

زنگ آلود پائپوں اور پرانی وائرنگ سے چھٹکارا حاصل کریں اور انہیں نئے اور جدید متبادل ذرائع سے اپ گریڈ کریں۔

اگر آپ کسی پرانے گھر میں رہ رہے ہیں تو یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ اپنی یوٹیلیٹیز کو بہتر کریں اور انہیں موجودہ معیارات کے مطابق استعمال کے قابل بنائیں۔ اپنے گھر کو ری وائر کرنا اور پلمبنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنا اس سلسلے کے دو اہم پہلو ہیں۔ یاد رکھیے کہ اگر گھر کی فوری فروخت کا آپ کا فیصلہ کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے تو مستقبل میں خریدار لازمی آپ سے جدید اور نئے طرز کی یوٹیلیٹیز کی دستیابی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

اندرونی نقائص کو دور کرنا

فرش کے ہلکے یا پھٹے ہوئے ٹائلز آنکھوں کے لیے کبھی بھی پُرکشش نہیں ہوتے۔ اس لیے انہیں گھر کی فروخت سے قبل مرمت کے حوالے سے کبھی بھی نظر انداز نہ کریں۔ فرش کی ٹائلیں فوری تبدیل کریں اگر پرانی ٹائلیں کٹی ہوئی ہوں یا ڈھیلی ہو گئی ہوں۔

گھر کی قدر و منزلت کو بہتر بنانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ گھر کے اندرونی حصے میں نقائص اور انتہائی ضروری مرمت کا معائنہ کیا جائے اور انہیں بروقت انجام دیا جائے۔ کچھ ممکنہ علامات جن کو آپ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے وہ نیچے بیان کی گئی ہیں۔

دیواروں سے علیحدہ ہوتا پینٹ

دیواروں پر واضح داغ

ٹپکنے والے نلکے

کھڑکیاں اور دروازے

گندی بدبو

چھت میں دراڑیں

کچن میک اوور کا انتخاب کرنا

ایک جدید اور اپ ڈیٹ کچن گھر کی قیمتِ فروخت کے تعین میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ کچھ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کرتے ہوئے آپ اپنے باورچی خانے کو انتہائی دلکش بنا سکتے ہیں۔

باورچی خانہ ہر گھر کا دل ہوتا ہے اور زیادہ تر خاندان روزانہ کم از کم کھانے کے لیے ایک بار باورچی خانے میں یا کھانے کی میز کے ارد گرد ضرور جمع ہوتے ہیں۔ لہذا ایک کشادہ، جدید اور فعال باورچی خانہ وہی ہے جس کی تلاش گھر کے خریدار کر رہے ہوں۔

باتھ روم کی تزئین و آرائش

باورچی خانے کی طرح آپ کے باتھ روم میں فٹنگ اور فکسچر کو اپ گریڈ کرنے سے بھی آپ کے گھر کی قدر و منزلت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اپنے باتھ روم کو مزید جدید بنانے کے لیے فکسچر اور فٹنگز کو اپ گریڈ کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے غسل خانوں میں مناسب روشنی، شاور ایریا، یا اس سے بھی بہتر سہولت، شاور کے ساتھ باتھ ٹب اور جدید سینیٹری فٹنگز موجود ہوں۔ آپ باتھ روم کی ٹائلوں کو تبدیل کر کے بھی اسے جاذبِ نظر بنا سکتے ہیں۔

اندرونی اسٹائلنگ

لکڑی کا فرش بھی گھر کی قدرومنزلت میں اضافے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ لکڑی کا فرش پہلی ہی نظر میں مہمانوں کو گھر کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

ایک بار جب آپ گھر کی بیرونی تزئین و آرائش اور بحالی و مرمت کے کام مکمل کر لیں تو آپ کو لازمی اب گھر کی اندرونی دلکشی پر اپنی توجہ مرکوز کر لینی چاہیے۔ لکڑی کے تیار شدہ فرش جیسے ووڈ فرش، جدید لائٹ فکسچر اور چھوٹی چھتیں گھر کی اندرونی تزئین کی ایسی سہولتیں ہیں جو کسی بھی گھر کی قدرومنزلت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago