Construction

بہترین ٹھیکیدار کا انتخاب: پائیدار اور مستحکم تعمیرات کی بروقت تکمیل

ارے بھائی! خیریت تو ہے کِن سوچوں میں گُم ہو؟ لگتا ہے وہ جو آپ نے پلاٹ رکھا ہوا تھا اس پر گھر کی تعمیر کا فیصلہ آخر آپ نے کر ہی لیا۔ لیکن دوست اس میں پریشانی والی کوئی بات تو ہونی نہیں چاہیے۔ ہاں جی! البتہ صرف ایک پریشانی کا تو کسی حد تک ابتداء میں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور وہ ہے ایک پیشہ ور، تجربہ کار، دیانت دار اور مخلص ٹھیکیدار کی تلاش۔ بلاشبہ ٹھیکیدار ہی وہ شخص ہوتا ہے جو اپنی پیشہ ورانہ اور ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کو اپنے خوابوں کی بروقت تکمیل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہوتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یاد رکھیے کہ ایک اچھا، پیشہ ور، تجربہ کار، دیانت دار اور مخلص ٹھیکیدار کسی بھی تعمیراتی منصوبے کی جگہ پر پراجیکٹ مینیجر کے طور پر اپنی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنا رہا ہوتا ہے کہ مالک مکان کی توقعات اور اہداف سمیت منصوبے کی تکمیل مقررہ طے شدہ تاریخ اور دستیاب بجٹ کے اندر پورے کی جا سکے اور منصوبے کی تعمیر کے دوران تمام انتظامی امور سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ایک ترتیب دی گئی حکمتِ عملی بھی لازمی موجود ہونی چاہیے۔

ایک بہترین ٹھیکیدار اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث مارکیٹ میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک اچھا ٹھیکیدار آرکیٹیکٹ اور مزدوروں کے ساتھ تعمیراتی مٹیریل، فکسچر اور فٹنگز کی خریداری میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہوتا ہے۔

ایک پیشہ ور، تجربہ کار، دیانت دار اور مخلص ٹھیکیدار کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی انسان میں چار ہاتھ اور چار آنکھیں۔ یعنی اضافی دو ہاتھ اور دو آنکھیں جو ہر وقت منصوبے کے تعمیراتی مقام پر موجود رہتے ہوئے آپ کی غیر موجودگی میں بھی تمام اُمور برطریقِ احسن سرانجام دینے کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہوتی ہیں۔

آج کی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین کے ساتھ ایک پیشہ ور و تجربہ کار ٹھیکیدار کے اتنخاب میں شامل چند اہم عوامل سے متعلق مفید معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان معلومات کو استعمال میں لاتے ہوئے آپ کم از کم ایک اچھے ٹھیکیدار کے انتخاب سے متعلق خود کو لاحق پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

تو چلیے! شروع کرتے ہیں

ایک تجربہ کار اور مخلص ٹھیکیدار کے انتخاب میں شامل ضروری عوامل

کسی بھی تعمیراتی منصوبے کے آغاز سے قبل کسی بھی ٹھیکیدار کی جانب سے چند اہم ذمہ داریوں کی ادائیگی سے متعلق تجربہ اور ٹھیکیدار کے اخلاص کو مدِ نظر رکھنا انتہای ضروری ہے۔

منصوبے کی تعمیر سے متعلق ٹھیکیدار کے کردار کا تعین کرنا
ٹھیکیدار سے متعلق ذاتی اور کاروباری حوالہ جات کا جائزہ لینا
منصوبے کی تعمیر میں دلچسپی رکھنے والے درخواست گزار ٹھیکیداروں سے انفرادی حیثیت میں ملنا
ٹھیکیداروں کے زیر انتظام رہنے والے ماضی کے مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینا
درخواست گزار ٹھیکیداروں سے متعلق تمام معلومات کا ریکارڈ مرتب کرنا

آئیے! ان تمام عوامل پر باری باری مختصر تبادلہ خیال کرتے ہیں کہ کیسے یہ عوامل ایک بہترین ٹھیکیدار کے انتخاب میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

منصوبے کی تعمیر سے متعلق ٹھیکیدار کے کردار کا تعین کرنا۔

کسی بھی منصوبے کی تعمیر میں ٹھیکیدار بنیادی طور پر دو میں سے ایک کردار ادا کر سکتا ہیں۔ یعنی تعمیراتی منصوبوں کے مختلف شعبوں کی بنیاد پر ٹھیکیدار صرف وہی کردار بطریق احسن نبھا سکتا ہے جو اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مطابقت رکھتا ہو۔

جیسے مزدوروں کی تلاش اور خام مال خریدنے سے لے کر سائٹ پر دیگر امُور کو سنبھالنے اور غیر متوقع مسائل سے نمٹنے تک کے تمام کام کبھی بھی پلمبنگ یا الیکٹریفیکیشن سے متعلق دوسرا ٹھیکیدار سرانجام نہیں دے سکتا۔ اگر آپ نے کسی ٹھیکیدار کا انتخاب کر لیا ہے تو یاد رکھیں کہ وہ آپ کے آرکیٹیکٹ کے ساتھ مل کر بخوبی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ایک پیشہ وار ٹھیکیدار آپ کو خام مال کی خریداری جیسے سیمنٹ، ریت، بجری اور شٹرنگ وغیرہ سمیت دیگر تعمیراتی سامان خریدنے اور منصوبے کی تعمیر کے مقام پر مزدوروں کی دستیابی یقینی بنانے جیسے تمام انتظامی و خریداری کے امُور میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

ٹھیکیدار سے متعلق ذاتی اور کاروباری حوالہ جات کا جائزہ لینا

اس سے پہلے کہ آپ کسی ٹھیکیدار کے بارے میں مارکیٹ سے پوچھنا شروع کر دیں، آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایک معمار اور ٹھیکیدار میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نے گھر کے تعمیراتی منصوبے کو ڈیزائن کرنے کے لیے کسی آرکیٹیکٹ سے ڈیل کرنی ہو یا یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے توسط سے ملنے والے تعمیراتی منصوبے پر کام شروع کرنا ہو اور آپ آرکیٹیکٹ سے براہِ راست رابطہ کیے بغیر فوری طور پر تعمیراتی عمل شروع کر سکیں۔ یہاں ایک بات ذہن نشیں کرنے کی ہے اور وہ یہ کہ ٹھیکیدار منصوبے کی تعمیر کے لئے ڈیزائنر کی خدمات سرانجام نہیں دے سکتا۔ وہ صرف ایک پروجیکٹ مینیجر کے بطور تعمیراتی جگہ پر تمام کاموں کی نگرانی کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے گھر کی تکمیل تک منصوبے کے ساتھ منسلک رہتا ہے۔

یوں کہہ لیجیئے کہ آپ کو ماضی میں اچھی ساکھ اور متعدد اطمینان بخش منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے تجربہ کار اور پیشہ ور ٹھیکیدار کی تلاش جاری رکھنے کی ضرورت ہے لیکن اُن سے متعلق حوالہ جات یقینی طور پر آپ کو قریبی جاننے والوں یا خاندان کے ان افراد کی جانب سے موصول ہونے چاہئیں جنہوں نے اُس ٹھیکیدار کے ساتھ ماضی میں کام کا تجربہ کیا ہو اور وہ ٹھیکیدار کی خدمات سے مکمل مطمئن ہوں۔

منصوبے کی تعمیر میں دلچسپی رکھنے والے درخواست گزار ٹھیکیداروں سے انفرادی حیثیت میں ملنا

منصوبے کی تعمیر میں دلچسپی رکھنے والے درخواست گزار ٹھیکیداروں سے انفرادی حیثیت میں ملنا ایک انتہائی اہم عمل ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ آپ ایک مختصر انٹرویو میں کسی شخص کے بارے میں بہت کچھ جان اور سیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ ٹھیکیداری کے لیے دلچسپی رکھنے والے درخواست گزاروں سے ذاتی حیثیت میں ملتے ہیں تو ٹھیکیدار کی خدمات حاصل کرنے سے قبل کچھ اہم سوالات جیسے تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے کا تجربہ، منصوبے کی تکمیل کا دورانیہ، منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ اور ماضی میں منصوبوں پر کام کرنے سے متعلق حتمی نتائج جیسے چند اہم سوالات بلاشبہ آپ کے لیے مستقبل میں آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

ٹھیکیداروں کے زیر انتظام رہنے والے ماضی کے مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینا

اگر آپ ٹھیکیداری کے لیے گرخواست گزاروں میں سے کسی ایک کے بھی ماضی کے تجربات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے متمئن ہیں تو تصدیق اور اپنی تسلی کے لیے ایک مرتبہ اس ٹھیکیدار کے زیر انتظام رہنے والے تعمیراتی منصوبے کا بذاتِ خود دورہ کریں۔ استعمال شدہ تعمیراتی مٹیریل کے معیار اور منصوبے پر کام کرنے کی پیش کش کا فیصلہ لینے سے قبل ایک بار خود کام کو اچھی طرح چیک کریں۔ آپ کو لازمی طور پر ان سپلائرز یا تعمیراتی مٹیریل فراہم کرنے والے کاروباری افراد کو لازمی ملنا چاہئیے جو آپ کے ٹھیکیدار سے رابطہ میں ہیں تاکہ آپ کو گھر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے فکسچر اور فٹنگ کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو سکیں۔

درخواست گزار ٹھیکیداروں سے متعلق تمام معلومات کا ریکارڈ مرتب کرنا

بلاشبہ اگر آپ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ کس ٹھیکیدار کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو صرف تفصیلات کا اب ریکارڈ مرتب کرنا باقی ہے۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ قانونی مدد لیں اور ایک دستاویز تیار کریں جس پر آپ دونوں دستخط کر سکیں۔ اگر نہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ٹھیکیدار کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں رہتے ہوئے اسے منصوبے کی تکمیل میں رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کرتے رہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago