اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نجی رہائشی سوسائٹیز کو جلد از جلز بلڈنگ پلان جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
سی ڈی اے قوانین کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رہائشیوں کو اپنا بلڈنگ پلان ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جمع کروانا ہوتا ہے۔ ابتدائی اسکروٹنی کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹیز سی ڈی اے کے بلڈنگ کنڑول سیکشن میں وہ بلڈنگ پلانز جمع کروانے کی پابند ہوتی ہیں۔
تاحال متعدد رہائشی اور کمرشل عمارات کا بلڈنگ پلان سی ڈی اے کو منظوری کے لیے نہیں بھجوایا گیا۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ بلڈنگ پلان جمع نہ کروانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر قوانین کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔