Everyday News

ہاؤسنگ سکیمز کی تفصیلات اب سی ڈی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کے لیے بورڈ کے نئے رکن نعمان خالد کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن ونگ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کی تمام پالیسیاں، غیر قانونی اور قانونی ہاؤسنگ سکیمز کی مکمل تفصیلات کے علاوہ ان کے آپریٹرز کی تفصیلات سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے  مطابق ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے بنائے گئے نئے ونگ کے سربراہ نعمان خالد بطور ڈائریکٹر ٹیکنیکل، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (PTA) خدمات انجام دے رہے تھے۔

سی ڈی اے کے چیئرمین نے ملاقات کے دوران انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اور ہدایت کی کہ وہ تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔ انہیں سی ڈی اے کی ویب سائٹ کی ری ویمپنگ سمیت تمام ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو شروع کرنے کے اور اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے کے سربراہ کے مطابق نیا ونگ سی ڈی اے کے معاملات میں مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال بدعنوانی کے خاتمے کا بہترین طریقہ ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سی ڈی اے کی زمین اور دیگر اہم ریکارڈ ابھی تک ڈیجیٹائز نہیں کیے گئے۔

 علاوہ ازیں دستی نظام کی وجہ سے، اکثر مجھے فائلوں کی گمشدگی کے معاملات کو ہینڈل کرنا پڑتا ہے۔ میں نے متعلقہ ونگ کو ہدایت کی کہ فائل گم ہونے کے معاملے میں ملوث اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔  انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی تمام پالیسیاں، غیر قانونی اور قانونی ہاؤسنگ سکیمز کی مکمل تفصیلات کے علاوہ ان کے آپریٹرز کی تفصیلات سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ڈی اے ای ٹینڈرنگ کے عمل کے لیے بھی جائے گا۔ نیز ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے بعد اب میری توجہ سی ڈی اے میں مثبت تبدیلیاں لانا ہے۔ اور نئے ونگ کا قیام اصلاحات کی جانب ایک قدم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago