وزارتِ ہاؤسنگ کی متعلقہ اداروں کو ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: شعبہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے نومنتخب وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل یقینی بنائیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن (پی ایچ اے ایف) کے دورے پر وہاں منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں ہاؤسنگ پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے۔

اس موقع پر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن (پی ایچ اے ایف) کے سربراہ امیر محی الدین نے وفاقی وزیر کو منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر نے مستقبل میں نئے تعمیراتی منصوبوں کے جلد آغاز کا بھی اعادہ کیا۔

پی ایچ اے ایف کے سربراہ نے وفاقی دارالحکومت اور تمام صوبوں میں نئے تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کے لیے زمین کے حصول میں وفاقی وزیر سے مدد کی درخواست کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top