دسمبر 2022 میں بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا: وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس

وفاقی وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر 2022 کو بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو منعقد کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس بروز بدھ منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وزارتِ ہاؤسنگ کو ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت کے اربن ریجنریشن یعنی شہری تعمیرِ نو کے منصوبے میں سی ڈی اے کے تعاون سے آگے بڑھا جائے۔

اجلاس میں وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کمیٹی کو بتایا کہ لاوارث پراپرٹیز آرگنائزیشن ہاؤسز (اے پی او) کو پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے زیرِ استعمال لانے کے لیے وزیراعظم کو سمری ارسال کی گئی ہے۔ سمری میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ شراکت داری یا لیز معاہدے کے تحت ایگزیکٹو اپارٹمنٹس اور ہوٹلز تعمیر کیے جائیں تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 8 دسمبر 2022 کو بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو بھی منعقد کیا جائے گا۔

حکام  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے وزارت کو ہدایت کی گئی کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے سروے کا کام جلد مکمل کریں اور اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں جس کی ہفتہ وار بنیادوں پر کمیٹی کو رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top