Graana News

گرانہ ڈاٹ کام اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے مشترکہ تعاون سے پہلی بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرانہ ڈاٹ کام اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے مشترکہ تعاون سے پہلی بین الاقوامی پراپرٹی اینڈ ہاؤسنگ ایکسپو کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پہلی بین الاقوامی چار روزہ پراپرٹی اینڈ ہاؤسنگ ایکسپو کنونشن سینٹر میں 8 سے 11 دسمبر تک منعقد کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور گرانہ ڈاٹ کام کا مشترکہ اقدام ہے۔

 

یہ چار روزہ بین الاقوامی ایکسپو پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق سپیشل آفرز پر مشتمل ہے۔

علاوہ ازیں پراپرٹی کے لین دین، قانونی اور حکومتی اداروں کی منظوری سے متعلق متعدد سوالات اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور حکومتی اقدامات بھی اس ایکسپو کا حصہ ہوں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی اس پہلی بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو میں کھانے پینے کے سٹالز کے علاوہ تفریحی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 

گرانہ ڈاٹ کام پاکستان کی پہلی آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ ہے۔ جو صارفین کو جائیداد سے متعلق کرائے، خریداری اور فروخت پر مبنی معلومات اور مسائل کے پیشہ ورانہ اور قانونی حل فراہم کر رہی ہے۔ پانچ سال کے قلیل عرصے میں امارات گروپ کے متعدد پراجیکٹس جیسا کہ ایمیزون مال، امارات بلڈرز مال، فلورنس گیلریا کی تکمیل اور کامیابی کا سہرا گرانہ ڈاٹ کام کی مارکیٹنگ کا ثمر ہے۔

مزید براں گرانہ ڈاٹ کام کئی نئے پراجیکٹس کے ہمراہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ جن میں گرینڈ بازار راولپنڈی، مال آف امارات، بیولون شاپنگ مال ملتان اور دیگر بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago