کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ معاشی پہیہ مثبت سمت میں چلانے کے لیے ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کا فروغ ضروری ہے۔
اُن سے پوچھا گیا کہ کیا سروسز یا زرعی سیکٹر سے معاشی فروغ ممکن ہے جس کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ رہائش اور تعمیر کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے حال ہی میں ایک مستقل اور جامع پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی بینک نجی بینکوں کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ ان کو اس شعبے میں مدد فراہم کی جائے۔
کورونا وبا پھیلنے کی وجہ سے گذشتہ مالی سال میں معاشی ترقی 0.4 فیصد کے حساب سے ہوئی مگر اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران معیشت 2 فیصد کے حساب قریب بڑھے گی۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ فنانسنگ جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی کم ہے جو کہ ہمارے ساتھی ممالک کے حساب سے بہت کم ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آٹوموبائل کی فروخت پری کوویڈ سطح سے زیادہ ہے۔ سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ سطح پر ہے۔ یہ مثبت اشارے ہیں اور ایک اچھی رفتار ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…