Real Estate

گھر کی تعمیر یا پھر نیا خریدنا، بہترین انتخاب کیا؟

ذاتی گھر کی خواہش تقریباً ہر شخص کی ہوتی ہے۔ اِس خواہش کو پورا کرنے کے لیے ہر شخص کا انتخاب مختلف ہوتا ہے۔ کوئی گھر تعمیر کرنے کی جانب قدم بڑھاتا ہے تو کوئی گھر خریدنے کو ترجیح دیتا ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو گھر تعمیر کرنے اور خریدنے کے فوائد و نقصانات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گھر کی تعمیر یا خریداری سے قبل جو نکتہ سب سے اہم ہوتا ہے، وہ ہے گھر کی لوکیشن۔ کسی بھی گھر کی آئیڈیل لوکیشن گھر کی قدر و قیمت میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ گھر کی لوکیشن کے انتخاب میں چند اہم بنیادی ضروریات کو مدِنظر رکھنا نہایت ضروری ہے۔

آئیڈیل لوکیشن کی خصوصیات

گھر کی لوکیشن کے انتخاب میں یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ وہاں رہائش کے لیے تمام بنیادی ضروریات دستیاب ہوں، جیسے کہ گیس، بجلی، پانی، پکی و کشادہ سڑکیں، ہوادار اور سرسبز ماحول وغیرہ۔ یہ بھی دیکھنا اہم ہے کہ لوکیشن کے نزدیک اسکول، اسپتال، پبلک پارکس، واٹر فلٹریشن پلانٹ جیسی اہم سہولیات بھی دستیاب ہوں۔ اگر لوکیشن آپ کے دفتر اور بچوں کے تعلیمی اداراوں کے بھی نزدیک ہو تو یہ اسے رہائش اختیار کرنے کے لیے نہایت موزوں بنا دیتا ہے۔

گھر کی تعمیر یا تعمیر شدہ گھر، ایک تقابلی جائزہ

آئیے آپ کو گھر خریدنے اور تعمیر کرنے کے فوائد و نقصانات پر مبنی ایک تقابلی جائزہ پیش کرتے ہیں۔

اخراجات

گھر خریدنا، تعمیر کرنے کی نسبت جیب پر فوری طور پر بھاری نہیں پڑتا۔ گھر کی تعمیر بنیادی طور پر دو مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہے یعنی زمین خریدنا اور پھر اس پھر گھر کی تعمیر۔ جب تک آپ گھر تعمیر کرنے کے مراحل سے گزر رہے ہوں گے، آپ کو کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کرنی پڑے گی جس کے کرائے کی مد میں آپ کو اضافی رقم اس مخصوص دورانیے کے لیے ادا کرنی ہو گی۔

اس کے برعکس گھر خریدنے کے لیے آپ کے پاس رقم موجود ہو تو فوری طور پر گھر خریدا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو، تو موجودہ دور میں بینکوں کی جانب سے بہت سی ایسی ہاؤس لون اسکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں جن سے مستفید ہو کر قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔

گھر کی تعمیر ایک حساس مرحلہ ہوتا ہے جس کے بارے میں جامع معلومات ہونا نہایت ضروری ہیں۔ اگر آپ تعمیراتی عمل کے بارے میں مکمل تکنیکی معلومات رکھتے ہیں تو یہ نہایت خوش آئند بات ہے۔ اگر ایسا نہیں، تو یہ عین ممکن ہے کہ آپ گھر کے کنسٹرکشن میٹیرل اور دیگر اخراجات کی مد میں زیادہ رقم خرچ کر بیٹھیں اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ آپ کے پاس موجود رقم سے آپ کا گھر بھی تعمیر نہ ہو پائے اور رقم بھی ختم ہو جائے۔

اس لیے یہ ضروری ہے کہ گھر کی تعمیر کے لیے قابلِ اعتبار اور ماہر ٹھیکدار کا انتخاب کیا جائے جو تعمیراتی کام کے لیے مناسب بجٹ کے اندر ایک معیاری گھر کی تعمیر کر سکے۔

اگر آپ خود معلومات نہیں رکھتے، تو یہ ضروری ہے کہ گھر کی تعمیر سے قبل جامع معلومات حاصل کر لیں تاکہ گھر کی تعمیر کے مرحلے میں کسی قسم کے ناخوشگوار تجربے سے نہ گزرنا پڑے۔

اس کے برعکس تعمیر شدہ گھر کی خریداری کے عمل میں آپ بے یقینی کی صورتحال سے دوچار نہیں ہوتے۔ آپ اپنے پاس موجود بجٹ کے مطابق ہی گھر خرینے کا عمل خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکتے ہیں۔

سہولیات سے بھرپور گھر کیسے ممکن؟

اگر آپ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ آپ کے گھر میں مَن چاہی سہولیات دستیاب ہوں جو آپ کے طرزِ زندگی کو بہتر بنا سکیں جیسے کہ لائبریری، اِنڈور جِم، بچوں کے کھیلنے کے لیے مخصوص کمرہ، کُشادہ و جدید کچن، کشادہ بیڈ روم، سوئمنگ پول، کشادہ لان، جدید سکیورٹی سسٹم وغیرہ تو اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ تعمیر شدہ گھر کے بجائے گھر تعمیر کرنے کو ترجیح دی جائے۔

موجودہ دور میں تیار شدہ گھر یا اپارٹمنٹس یوں تو وہ تمام جدید سہولیات فراہم کرتے ہیں جو کسی بھی انسان کو ایک پُرتعیش رہائش فراہم کر سکے لیکن یہ ضروری نہیں کہ تعمیر شدہ گھر آپ کی خواہشات کے عین مطابق ہو۔

اگر آپ کے پاس محدود بجٹ ہے اور آپ گھر تعمیر کرنے کے لیے خود کو مالی طور پر مضبوط نہیں سمجھتے، تو تعمیر شدہ گھر بہترین انتخاب ثابت ہوتا ہے۔ تعمیر شدہ گھر میں بھی اپنی مرضی کے مطابق تزئین و آرائش کر کے اپنی رہائش کو قابلِ تحسین اور پُرآسائش بنایا جا سکتا ہے۔

زیرِ تعمیر یا تعمیر شدہ گھر؟

مندرجہ بالا نکات کی روشنی میں آپ یہ فیصلہ باآسانی کر سکتے ہیں کہ دونوں آپشنز میں سے کس کا انتخاب کرنا چاہیے۔

اگر آپ فوری طور پر ذاتی مکان چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ تعمیر شدہ گھر خرید لیا جائے۔ اس کے لیے اپنا بجٹ، ضروریات اور رہائشی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے گھر کی خریداری کا عمل مکمل کیا جائے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس وقت ہے لیکن آپ اپنے خوابوں کا مسکن تعمیر کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ تمام سہولیات موجود ہوں جو آپ کی فیملی کو من چاہا طرزِ زندگی دیں، اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ اپنے بجٹ کے عین مطابق گھر کی تعمیر کی جائے اور مذکورہ بالا ان تمام نکات کو مدِنظر رکھا جائے جو گھر کی تعمیر کے لیے ضروری ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago