اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بروز منگل 30 اگست سے سوموار 5 ستمبر تک ملک کے بیشتر علاقے گرم اور مرطوب رہنے جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
30، 31 اگست بروز منگل اور بدھ سے یکم ستمبر بروز جمعرات تک ملک کے میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم پنجاب، کشمیر، مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعہ 2 ستمبر سے 5 ستمبر بروز اتوار تک اسلام آباد، لاہور، بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر کے پہاڑوں پر آںدھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
رواں برس مون سون کی معمول سے زائد بارشوں اور حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال نے ملک کو دس ارب ڈالر سے زائد نقصان سے دوچار کیا ہے۔ متاثرین جہاں اس قدرتی آفت سے پریشان ہیں وہاں تیز ترین بارشوں اور سیلاب سے بچاؤ کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ تاہم بین الاقوامی امداد اور عطیات کا سلسہ جاری ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔