مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
لاہور: پاکستان میں ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد ہونڈا نے بھی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔
اٹلس ہونڈا کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے، سٹی سی وی ٹی 1.2 اور 1.5 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ، سٹی اسپائر ایم ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 10 ہزار اور سٹی اسپائر سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 20 ہزار روپے کمی کردی گئی ہے۔
ہونڈا کی بی آر وی سی وی ٹی ایس کی قیمت میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے، ہونڈا سوک کی 1.5 ایل ایم – سی وی ٹی کی قیمت میں 4 لاکھ 50 ہزار، سوک 1.5 ایل اور ایل ایم – سی وی ٹی کی قیمت میں 5 لاکھ اور ٹربو آر ایس 1.5 ایل ایل – سی وی ٹی کی قیمت میں 5 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔
اٹلس ہونڈا نے قیمتوں میں حالیہ رد و بدل ایکس فیکٹری پرائس میں کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہونڈا کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اگست سے کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں 30 جولائی کو ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…