لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ شہروں میں بڑھتی آبادی اور اراضی کی کمی کے باعث کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پنجاب کے صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں ماسٹر پلان لاہور ڈویژن 2050 اور لاہور ڈسٹرکٹ کے مجوزہ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ کے دوران بین الاقوامی کنسلنٹ ایلیکس نے مجوزہ منصوبوں کے بارے میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی تحقیقی رپورٹ سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو لاہور کے ماسٹرپلان کی تکمیل کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔