وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ 9 عمارات پر فائر پروٹیکشن آلات مکمل نہ ہونے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایات پر ایمرجنسی ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اڈٹ شدہ عمارات جن کے فائر پروٹیکشن آلات مکمل نہیں تھے، ان کو نوٹسز جاری کیے گئے، جس کے بعد تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جرمانہ جمع نہ کروانے پر اور فائر پروٹیکشن آلات انسٹال نہ کرنے پر ان عمارات کو سیل بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایات پر بلند و بالا عمارات کا ازسرِنو اڈٹ کیا جا رہا ہے اور جن عمارات میں فائر پروٹیکشن آلات انسٹال نہیں ہیں انکے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…