Lifestyle

کچن گارڈن میں اُگائی جانے والی جڑی بوٹیاں

ہری بھری تازہ سبزیاں اور جڑی بوٹیاں جہاں دیکھنے میں آنکھوں کو بھلی لگتی ہیں۔ وہیں کھانوں میں ذائقہ دوبالا کرتی ہیں۔ مارکیٹ میں دستیاب تمام سبزیاں اور جڑی بوٹیاں تازہ نہیں ہوتیں۔ کیونکہ کھیت کھلیانوں سے لے کر گھروں تک پہنچنے میں ایک یا دو دن لگ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبزی فروش باقی رہ جانے والی سبزی پر پانی لگا کر دوسرے، تیسرے دن بھی فروخت کرتے ںظر آتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 تاہم، ہم تمام تر سبزیاں گھروں میں نہیں اُگا سکتے۔ اس کی ایک وجہ جگہ کی کمی ہے۔ اور دیکھ بھال کا مسئلہ الگ ہے۔ لیکن کچھ جڑی بوٹیاں گھر میں بآسانی اُگائی جا سکتی ہیں۔ اسی لیے، باغبانی اور گارڈننگ کے شوقین افراد اپنے گھر کے باغیچے یا پھر کچن میں جڑی بوٹیاں شوق سے اگاتے ہیں۔ جن میں دھنیا اور پودینہ سرِ فہرست ہیں۔ جڑی بوٹیاں اینٹی آکسیڈنٹ اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صحت کے خزانوں میں ہربل اشیا کا شمار کیا جاتا ہے۔

کچھ افراد گھر میں خاص طور پر کچن گارڈن کا انتظام کرتے ہیں۔ جن میں وہ متعدد سبزیاں اور جڑی بوٹیاں اگاتے ہیں۔ لیکن محدود جگہ کے باعث کچن گارڈن میں چند جڑی بوٹیاں اگائی جا سکتی ہیں۔

 

 

کونسی جڑی بوٹیاں گھر میں اُگائی جا سکتی ہیں؟

اگر آپ سبزیاں اور جڑی بوٹیاں اُگانے کے شوقین ہیں۔ لیکن آپ کے پاس جگہ کی کمی کا مسئلہ ہے۔ تو چند جڑی بوٹیاں ایسی ہیں جو آپ بآسانی زمین، گملوں اور چھوٹے کنٹینرز میں اُگائی جا سکتی ہیں۔ یہ تو آپ جانتے ہوں گے ان دنوں عام سبزیوں کی قیمت بھی مہنگائی کے باعث آسمان کو چھو رہی ہے۔ لہٰذا، یہ قدم آپ کے بجٹ پر بھی ہلکا ثابت ہوگا۔ اور مندرجہ ذیل جڑی بوٹیاں اگانے میں آپ کو زیادہ مشقت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

آج کل بازار میں ہر طرح کی جڑی بوٹی کے بیج دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں، آپ تازہ حاصل کردہ بیج بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

 

 

پودینہ

پودینہ بلاشبہ ایک مفید جڑی بوٹی ہے۔ اس کا منفرد ذائقہ اور خوشبو بے حد پسند کی جاتی ہے۔ پودینہ چٹنی سے لے کر سلاد اور مختلف مشروبات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی جڑیں زیادہ گہری نہی ہوتیں لیکن یہ تمام موجودہ جگہ گھیر لیتا ہے۔ یعنی اگر آپ پودینہ زمین میں لگائیں گے تو وہ مسلسل پھیلتا رہے گا۔

پودینہ اگانے کے لیے آپ کوئی گملہ یا کنٹینر لیں۔ اس میں مٹی اور کھاد مکس کر کے ڈالیں اور اس کے بعد تازہ پودینے کی شاخیں ایک سے دو سینٹی میٹر نیچے مٹی میں دبا دیں۔ ایک ہفتے تک اسے روزانہ پانی دیں اور سورج کی روشنی میں رکھیں۔ تقریباَ ہفتے بعد پودینہ اُگنا شروع ہو جائے گا۔ ضروت کے وقت کبھی بھی پودینے کی شاخیں نہ توڑیں بلکہ اس کے پتے توڑ کر استعمال کریں۔ اور ایک بات مدِنظر رکھیں کہ شاخ کے بڑے پتے توڑیں۔ چھوٹے اور اوپر اگنے والے پتوں کو مزید گروتھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا، انہیں مزید اُگنے دیں۔

 

 

دھنیا

دھنیا ایشین کھانوں میں پسند کی جانے والی جڑی بوٹی ہے۔ جسے میکسیکن اور تھائی کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ثابت دھنیے کا استعمال گرم مصالحہ اور دیگر مصالحہ جات میں عام طور پر کیا جاتا ہے۔

دھنیا اگانے کے لیے اس کے بیج آپ کھاد والی مٹی کی گہرائی میں دبا دیں۔ اسے روشنی میں رکھیں اور روزانہ پانی دیں۔ تقریباَ 7 سے 10 دن میں دھنیا اُگنے لگے گا۔ اور 3 سے 4 ہفتوں میں آپ اسے کاٹ سکیں گے۔ دھنیا گرمی کی نسبت موسمِ سرما میں جلد اُگتا ہے۔

 

 

سبز مرچ

کھانوں میں مرچ نہ ہو تو کھانے کا مزہ ہی نہیں۔ مرچ وہ بنیادی جزو ہے جس کے بغیر مصالحہ جات مکمل نہیں ہوتے۔ سبز مرچ نہ صرف منفرد ذائقہ رکھتی ہے۔ بلکہ اس کا استعمال نقصان دہ بھی نہیں ہوتا۔ سبز مرچ ہی سرخ مرچ میں تبدیل ہوتی ہے۔

مرچ اگانے کے لیے ایک عدد گملے یا کنٹینر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کھاد اور مٹی سےبھرے گملے میں آپ ایک سینٹی میٹر تک سوراخ کریں۔ اور اس میں ایک ہی مرچ کے بیج ڈالیں۔ اور پھر اس سوراخ کو مٹی سے اچھی طرح بند کر دیں۔ آپ گملے میں ایک سے زائد جگہوں پر بھی بیج لگا سکتے ہیں۔ جنہیں آپ روزانہ کی بنیاد پر پانی دیں۔ ذہن نشین رکھیئے کہ گملے میں پانی کھڑا ہونے نہ پائے۔ لیکن پودا سوکھنا بھی نہیں چاہیئے۔ تقریباَ 3 دن سے ایک ہفتے کے دوران بیج سے پودا اُگنے لگے گا۔ تقریباَ 4 سے 5 انچ پودا بڑھنے کے بعد اسے بڑے گملے میں منتقل کر دیں۔ پودا چھاؤں میں رکھیں لیکن دن کا کچھ حصہ دھوپ میں رہنے دیں۔ کچھ عرصہ میں آپ کو مرچوں کا حصول ممکن ہو جائے گا۔

 

 

میتھی

میتھی بھی آسانی سے اُگایا جانے والا پودا ہے۔ اور یہ کسی بھی موسم میں اُگایا جا سکتا ہے۔ خشک میتھی اور میتھی دانوں کا استعمال مختلف کھانوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ایک منفرد ذائقے دار جڑی بوٹی ہے۔

کسی بھی گملے یا کنٹینر میں کھاد والی مٹی کے اندر میتھی کے بیجوں کو ایک چوتھائی انچ تک دبایا جاتا ہے۔ بیجوں میں کم از کم دو انچ کا فاصلہ ضروری ہے۔ اس کے اوپر مٹی ڈالی جاتی ہے۔ اور پھر پانی دیا جاتا ہے۔ میتھی کا پودا دو سے چار دن میں اُگ آتا ہے۔ اس پودے کو بہت زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم خشک بھی نہیں ہونے دیا جاتا۔ میتھی کے پودے کو تین سے چار گھنٹے دھوپ میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن تیز دھوپ اس کے لیے نقصان دہ ہے۔

 

 

ٹماٹر

اگرچہ ٹماٹر ایک پھل ہے لیکن ٹماٹر کے بغیر ہمارے ہاں گھروں میں ہانڈی یا کھانا پکانے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ مہنگا ہو کر بھی اپنی اہمیت کم نہیں ہونے دیتا۔ روزانہ کی بنیاد پر کھانوں میں استعمال ہونے والا یہ پھل دیگر مختلف لوازمات اور سلاد وغیرہ کے ساتھ بھی شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اسے اگر آپ گھر میں اُگا لیں تو جیب پر وزن قدرے کم ہو سکتا ہے۔ کیونکہ مہنگائی نے ٹماٹر پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

 

 

ٹماٹر زمین میں اگائے جائیں تو زیادہ بہتر ہیں۔ اس کے برعکس آپ کسی بڑے گملے یا ٹب میں ٹماٹر اُگا سکتے ہیں۔ لیکن پودا بڑا ہونے پر آپ کو اسے زمین میں ہی منتقل کرنا ہوگا۔

اسے اُگانے کا طریقہ یہ ہے کہ ٹماٹر کے بیج لے کر کھاد والی مٹی میں کچھ فاصلے پر لگائیں۔ شاور کی مدد سے پانی دیں تو بہتر ہے تاکہ بیجوں پر سے مٹی نہ ہٹنے پائے۔ یاد رکھیں ٹماٹر کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بیج لگانے کے لگ بھگ ایک ہفتے بعد پودا اگنا شروع ہوتا ہے۔ پودا اُگنے کے ایک ہفتہ تک اسے دھوپ سے بچانا ہے۔ ہفتے بعد روزانہ کچھ دیر کے لیے پودے کو دھوپ میں رکھیں۔ اور ہر روز دھوپ کا دورانیہ بڑھاتے جائیں۔ اخر میں کم از کم 5 سے 6 گھنٹے پودا دھوپ میں ہونا چاہیئے۔

 ٹماٹر کا پودا اپریل کے مہینے سے لے کر اکتوبر کے مہینے تک لگایا جاتا ہے۔ جبکہ جولائی سے جنوری تک اس سے ٹماٹر حاصل ہوتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago