لاہور میں گھنٹوں جاری رہنے والی بارش نے شہر کی حالت بدل دی

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کئی گھنٹوں کی موسلادھار بارش نے شہر کی حالت ابتر کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکیں اور انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ نیز شہر میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ واسا کے مطابق اب تک گلشن راوی کے علاقے میں 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں صبح 7 بجے شروع ہونے والی بارش تقریباً 6 گھنٹے جاری رہی۔ مزید یہ کہ شدید بارش کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے علاقے میں 195 ملی میٹر، تاجپورہ میں 193، نشتر ٹاؤن میں 190، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن میں 180، قرطبہ چوک میں 172 جبکہ مغل پورہ میں 166 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں، گھنٹوں جاری رہنے والی بارش کے باعث  ملکہ نور جہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گر گئی۔ شدید حالیہ بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top