اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اور 26 اگست بروز جمعرات اور جمعہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، جنوب اور مشرقی بلوچستان میں بارش اور کہیں پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔
جبکہ خیبر پختونخواہ، پنجاب،ڪشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کشمیر اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
مسافروں اور سیاحوں کو موسمی حالات مدنظر رکھ کر سفر کرنے اور محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مزید یہ کہ، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…