Everyday News

موسلادھار بارشیں اور بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا انفراسٹرکچر اور فصلوں کیلئے خطرناک

اسلام آباد: بھارت سے آنے والا 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل ہو کر شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں جلالہ پہنچ گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز دریائے راوی میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔ یہ سیلابی ریلا نیناں کوٹ سے ہوتا ہوا کرتارپور جسٹر پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔ اور  اگلے 48 گھنٹوں میں لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا۔ لہٰذا سیلابی ریلے کے باعث دریائے راوی، نالہ بئیں اور دیگر معاون ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

سیلابی ریلے کے باعث فصلیں زیر آب آنے اور متعدد افراد کے پھنس جانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم 300 کے قریب مرد و خواتین اور بچوں کو ریسکو کرلیا گیا۔  مزید یہ کہ  دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے۔ اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ نیز شکر گڑھ نالہ بئیں میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ علاوہ ازیں راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ تمام دریاؤں، بیراجوں، ڈیموں اور نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ نیز کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago