Categories: Construction

چھت کے لیے کونسی ہیٹ پروف شیٹ استعمال کی جائے؟

وطنِ عزیز پاکستان کو اللہ رب العزت نے چار بنیادی موسوں سے نوازا ہے جن کی اپنی اپنی اہمیت اور خاصیت ہے۔ لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ گزشتہ دہائیوں سے گرمی کا دورانیہ طویل ہوتا جا رہا ہے۔ رواں برس بھی مارچ کے مہینے میں شروع ہونے والی گرمی نے سب کو نہ صرف پریشان کیا بلکہ یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ آنے والے سالوں میں گرمی کی صورتحال کہیں اس بھی زیادہ شدت اختیار نہ کر جائے۔ انہی وجوہات اور توقعات کے پیشِ نظر گرمی سے بچاؤ، اس کی شدت سے بچنے اور کم سے کم متاثر ہونے کی بنا پر لوگ اپنے گھروں کی چھتوں کو ہیٹ پروف بنانے اور مختلف شیٹوں کے استعمال کے بارے میں سوچتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان میں مختلف ہیٹ پروف شیٹیں زیرِ استعمال ہیں۔

 

 

نالیدار شیٹ

نالیدار چادریں بنیادی طور پر اسٹیل کی وہ چادر ہوتی ہے جو چھت پر استعمال کی جاتی ہے جسے انگریزی میں کوروگیٹڈ شیٹ کہا جاتا ہے۔

یہ دھاتی چادر یعنی شیٹ میں ساتھ ساتھ بنا ہوا فولڈ ہے جو آپ کی چھت کی پائیداری کو بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ نالیدار شیٹ بڑے پیمانے پر شیڈوں، گیراجوں، اور پورچ وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ بازار میں آسانی سے دستیاب ہیں اور وافر مقدار میں بھی پائی جاتی ہیں۔ نالیدار شیٹ کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے مزید 4 اقسام کی شیٹوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

 

جَستی سٹیل شیٹ

نالیدار شیٹ کو اگر زنک کا کوٹ کیا جائے تو یہ جستی سٹیل کی چادر میں تبدیل ہو جائے گی۔

جَست قَلعی يا مَلمَع کاری کے لِيے استعمال ہونے والا نيلگُوں سفيد رنگ کا دھاتی عنصر ہوتا ہے۔ صرف کوٹنگ کے عمل سے جستی شیٹ کنسٹرکشن سیکٹر میں اپنی اہمیت منوا رہی ہے۔

یہ سٹین لیس سٹیل کے مقابلے میں کم قیمت ہے لیکن اسی طرح کام کرتی ہے اور اسے طویل مدت میں کم دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، مزید یہ کہ انہیں زیادہ وقت تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسے گرمی سے بچاؤ والی چھت کی چادریں بنانے کے لیے کیمیکلز جسے ہیٹ پروفنگ یا واٹر پروفنگ کے لیے مزید کوٹنگ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے تحت بیرونی طور پر پیش آنے والے نقصان پر قابو پایا جاتا ہے۔

 یہ شیٹیں ان حصوں کو  تحفظ فراہم کرتی ہیں جنہیں بیرونی نقصان جیسے ملبے یا سورج کی روشنی سے خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

جستی سٹیل شیٹ کے علاوہ کسی بھی دوسری قسم کی چھت سازی پر زنک کوٹنگ کا استعمال کم ہی کیا جاتا ہے۔ گیلوانائزڈ اسٹیل شیٹ پاکستان میں گرمی سے بچاؤ والی چھت کی چادروں کے طور پر نمایاں انتخابات میں سے ایک ہے۔

 

پولیسٹر پینٹ شدہ شیٹ

اس قسم کی نالیدار چادر زیادہ تر زرعی شیڈوں اور جھونپڑیوں میں استعمال ہوتی ہے، جس کی وجہ کم لاگت اور نصب کرنے میں آسانی ہے۔

یہ زنک کوٹ کے بعد گہرے سبز رنگ میں دکھائی دیتی ہے جس کی پائیداری کا معیار کم ہو جاتا ہے۔

شیٹ کی اوسط قیمت کی وجہ سے، پولیسٹر پینٹ شدہ شیٹ کی معیاد کا دورانیہ بہت کم ہے اور اسے ہر 5 سے 10 سال بعد تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

لیکن آؤٹ ڈور استعمال کے لیے، جہاں کام مستقل طور پر نہیں ہوتا، یہ پولیسٹر پینٹ شدہ چادریں پاکستان میں گرمی سے بچاؤ والی چھت کی شیٹوں کے طور پر اہم ثابت ہو رہی ہیں۔

 

پی وی سی پلاسٹیسول

پولیسٹر کوٹ شدہ شیٹ کی طرح ایک اور کمپاؤنڈ ہے جو تقریباً 100 سالوں سے بڑے پیمانے پر کوٹنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ اسے پی وی سی پلاسٹیسول کہتے ہیں۔ اس کوٹ کی وجہ نالیدار شیٹ کی زندگی کا دورانیہ بڑھانا ہے۔

یہ شدید موسم کا مقابلہ کرنے اور لیکیج جیسے مسائل کے لیے بہترین ہے جسے قدرے بڑے یا محیط رقبے پر مشتمل علاقے میں استعمال کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں پی وی سی پلاسٹیسول شیٹ کو گرمی سے بچاؤ والی چھت کی چادر بنانے کے لیے، گرمی سے بچاؤ والے کیمیائی علاج یعنی ایلسٹومیرک پینٹ، یا ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ پگمنٹ کا استعمال کرتے ہوئے کوٹنگ کی ایک اضافی تہہ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

بِٹومین

بٹومین ایک واٹر پروف مٹیریل ہوتا ہے جو زیادہ تر سڑکوں اور چھتوں کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

وہ چادریں جو کوروگیٹڈ شیٹ کے ساتھ منسلک بٹومین کمپاؤنڈ کے ساتھ آتی ہیں نہ صرف گرمی سے بچاؤ والی چھت کی چادر کے طور پر مددگار ثابت ہوتی ہیں بلکہ اسے واٹر پروف شیٹ بنانے میں بھی بٹومین اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 واٹر پروفنگ اور ہیٹ پروفنگ کا مرکب اضافی دباؤ برداشت کرنے کے لیے جستی شیٹ کو بہت فائدہ پہنچاتا ہے

ان چھتوں کی تنصیب ہر قِسم کی چھت پر کی جا سکتی ہے، چاہے شکل اور سائز کچھ بھی ہو، اسے خصوصی طور پر بنائے گئے کیمیکل اور تجربہ کار ٹیکنیشنز کے زریعے ہی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

 

 

گرمی سے بچاؤ والی چھت کی چادریں کہاں استعمال ہوتی ہیں؟

گرمی کا درجہ حرارت کم سے کم کرنے اور اس سے بچاؤ کے لیے ہیٹ پروف شیٹ نصب کروانے کے ارادے کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ یہ شیٹ چھت میں کس جگہ اور کیسے نصب کروائی جا سکتی ہیں۔

پیڈنگ سلوشن اور ہیٹ پروف محلول

کسی بھی صورتحال میں ہیٹ پروف محلول ہر گھر کی چھت پر لگایا جا سکتا ہے اور اسی طرح چھت کی چادریں کسی بھی چھت پر اضافی لاگت کے ساتھ پیڈنگ سلوشن کے طور پر لگائی جا سکتی ہیں۔

 لیکن گرمی سے بچاؤ والی چھت کی چادریں صرف مخصوص جگہوں پر ہی مناسب طریقوں کے ساتھ نصب کی جا سکتی ہیں۔

 

گیراج، گودام اور شیڈز کی چھت

ایسے مقامات جو رہائش سے الگ ہوں جیسے گیراج، گودام اور شیڈز کے طور پر لگائی جانے والی چھتیں جن کی بنیادی طور پر چھت سازی کی ضرورت ہو، ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جو کمرے لوہے یا سٹیل سے بنائے گئے ہیں وہ بھی ان ہیٹ ریزسٹنٹ روفنگ شیٹس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

تجزیاتی نوٹ

گرمی سے بچاؤ والی چھتوں پر کتنا انحصار ضروری؟

کیا گرمی سے بچاؤ والی چھتوں کا استعمال یا کیمیائی کوٹنگ ایک کارآمد حل ہے، اور ہیٹ پروف چھت کتنے فیصد درجہ حرارت میں کمی لا پائے گی یا گرمی کا اثر کم کر پائے گی۔

یہ وہ سوال ہے جو ہر اس شخص کے ذہن میں جنم لیتا ہے جو اس تجربے سے گزرنے کے قریب ہو۔

لیکن بہت سے لوگ ماہرین یا کسی تجربہ کار شخص کا تجزیہ لینے سے قاصر رہتے ہیں اور پھر اپنے تجربے کی بنا پر منفی یا مثبت نتائج کا سامنا کرتے ہیں۔

 

ہم نے اس سلسلے میں حال ہی میں تجربہ حاصل کرنے والی ایک گھریلو خاتون مسز انصاری سے بات کی، جس پر ان کا جواب کچھ یوں تھا۔

’’جب یہ آئیڈیا ہمارے ذہن میں آیا تو یہ سوچ کر بہت اچھا لگا کہ اب ہمارے گھر میں گرمی کافی کم ہوا کرے گی اور اے سی کا استعمال کم سے کم ہوگا جس سے بجلی کے بِل میں بھی واضح فرق پڑے گا لیکن ہمیں کوئی واضح یا کم فرق بھی محسوس نہیں ہوا اور روزانہ درجہ حرارت کے مطابق ہی گرمی محسوس ہوتی ہے‘‘

مسز انصاری کے ذاتی تجربے کے بعد ہم نے ایک اور شخص سے بات کی جنہوں نے پچھلے سال ہیٹ پروف کیمیائی کوٹنگ کرائی تھی۔ اور اس کے مطابق

’’پچھلے سال میں نے گھر میں یہ کام کروایا اور اس کے کچھ روز بعد میری مسز نے مجھے کہنا شروع کر دیا کہ آپ نے پیسے ضائع کر دیے ہیں‘‘

ہم نے یہاں دو صارفین کا ذاتی تجربہ دہرایا، جس کے تحت یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہیٹ پروف چھت یا کوئی بھی کیمیائی عمل اتنا کارآمد ثابت نہیں ہوتا جتنا تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم ہر بیان فرد کے ذاتی تجربے پر مشتمل ہوتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago