Graana News

حکومت کا گھروں کی تعمیر سے متعلق قرض کی فراہمی آسان بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کم لاگت مکانات کے لیے قرضوں کی فراہمی کا عمل آسان بنانے کے لیے مزید اقدامات کررہی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پیر کے روز وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت کم لاگت مکانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے اجلاس کے شرکاء کو کم لاگت مکانات کی تجاویز پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ہاؤسنگ قرض دینے والے بینک آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سربراہ رضا باقر نے اِس حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں مختلف نوعیت کے 8 کروڑ 20 لاکھ بینک اکاؤنٹ ہیں۔

دورانِ اجلاس وزیرِ خزانہ نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے لیے بینکوں کی کارکردگی کی نگرانی جاری ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ قرض کا عمل آسان بنانے کے ساتھ شفافیت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے معلومات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لیے سٹیزن فیڈبیک میکنزم پر بھی اجلاس کے شرکاء کو اعتماد میں لیا جس پر وزیرِ خزانہ نے جائز تحفظات کو جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago