اسلام آباد: گوادر پورٹ کو ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے باقائدہ طور پر کھول دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پہلا جہاز اگلے ہفتے پہنچے گا۔ وزارت آبی امور کے مطابق افغان ٹریڈ ٹرانزٹ ماڈیول میں چند ضروری تبدیلیوں کی ضرورت تھی جسکو ٹرائل کیا گیا اور اب باقائدہ طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پورٹ کے حوالے سے گوادر کے علاقے میں مزید منصوبہ بندی کی جارہی ہے جو کہ بہت جلد نافذالعمل ہوگی۔
آبی امور کے ترجمان کے مطابق گوادر پورٹ کے اصل مد مقابل سنگاپور اور دوبئی کے بندرگاہ ہونگے۔ اب جبکہ گوادر نے تین مہینے کی سٹوریج سہولت کے ساتھ ساتھ زائد المیعادی پر کوئی چارجز نہیں رکھے، لہذا گوادر پورٹ کی طرف کاروبار منتقل ہو نے کے قوی امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں، چینی سرمایہ کار جو مچھلیوں کی سٹوریج کےلیئے اقدامات کرینگے ان سے کوئی ٹیکسز نہیں لیئے جایئنگے۔ تاہم، اس سلسلے میں مقامی افراد کو ملازمت کے مواقع ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیئے جایئنگے۔