گوادر: گوادر پورٹ اور فری زون کی تعمیر سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو سکیں گی جبکہ گوادر پورٹ فری زون میں چین کی 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 30 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔
پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے قائم حکومتی ادارے سی پیک اتھارٹی کے سربراہ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ فری زون کے دوسرے مرحلے میں ایک منصوبے کے دوران 3 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے 30 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
وہ گوادر کے حالیہ دورے کے دوران میڈیا کو تفصیلات سےآگاہ کر رہے تھے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوادر فری زون کی تکمیل کے بعد خطے میں نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ کارگو کی ترسیل سمیت دیگرکاروباری سرگرمیاں بھی بڑھ جائیں گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران گوادر بندرگاہ پر 67،000 میٹرک ٹن سے زاءد کارگو کی ترسیل کا کاروبار ہوا۔ جس میں زیادہ تر سامان افغانستان راہداری تجارتی معاہدہ (افغان ٹرانزٹ ٹریڈ) کے تحت تھا۔
سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے پر 94 فیصد کے قریب ترقیاتی کام مکمل ہوچکا ہے اور رواں سال ستمبر میں مذکورہ شاہراہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جاءے گا۔ جبکہ گوادر ائیرپورٹ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور گوادر سٹی میں پیشہ ورانہ تعلیمی ادارے کی تعمیر کا کام بھی رواں سال اکتوبر میں مکمل ہو جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…