کویٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے گوادر ایشیا کے جدید ترین اقتصادی مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے۔
وہ گورنر ہاؤس میں ایمرجنگ گوادر نامی کانفرس سے خطاب کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ گوادر خطے کی معاشی سرگرمیوں کا اہم ترین مرکز بن چکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ سے ایشیا، یورپ اور افریقہ میں ایک معاشی تعلق نے جنم لیا ہے جو کہ ہر طرح سے ایک اچھی خبر ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔