گوادر: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت زیرِ تعمیر گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پراجیکٹ رواں ماہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔
اس پراجیکٹ کو 168 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے جس کی تکمیل سے علاقے میں مواصلاتی نظام کی بہتری یقینی ہے۔
اس روڈ سے گوادر پورٹ کو گوادر فری ٹریڈ زون اور مکران کوسٹل ہائی وے کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور اس پر 92 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ایکسپریس وے کی تکمیل سے گوادر میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔