گذشتہ 8 ماہ کے دوران برآمدات کے حجم میں 26 فیصد اضافہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری رزاق داؤد نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران برآمدات کے حجم میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ رواں برس فروری میں 2.808 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں یومیہ 100 ملین ڈالر کا اضافہ بتاتی ہیں۔

مشیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ جولائی 2021 تا فروری 2022 تک پاکستان کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ کے ساتھ 20.552 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس کے برعکس جولائی 2020 تا فروری 2021 ہونے والی برآمدات کا حجم 16.324 ارب ڈالر تھا۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ فروری 2022 میں پاکستان کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری 2021 کے مقابلے میں رواں سال پاکستان نے 2.808 ارب ڈالر کی برآمدات کیں جو گذشتہ برس 2.068 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

رزاق داؤد نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ فروری میں برآمدات یومیہ 100 ملین ڈالر کے حساب سے بڑھیں جو کہ کسی بھی مہینے کا سب سے تیز ترین ریٹ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top