Real Estate

گروپ 101 کا پراجیکٹ ڈسٹرکٹ ون، لاہور میں واقع جدید اور معیاری طرزِ رہائش پر مبنی ہاؤسنگ سوسائٹی

خوابوں کے گھر میں رہنے کی خواہش کسے نہیں۔ لیکن اگر باغوں کے شہر میں پسندیدہ گھر مل جائے۔ تو بلاشبہ جنت کے گہوارے کا احساس ہونے لگتا ہے۔ بے جھجک انویسٹمنٹ کے ساتھ بے فکر زندگی کو یقینی بناتی ڈسٹرکٹ ون، لاہور میں جدید اور معیاری طرزِ رہائش پر مبنی وہ ہاؤسنگ سوسائٹی ہے۔ جو شہر کے دل میں واقع ہے۔ نہ صرف یہ، بلکہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر شدہ یہ سوسائٹی جدید انفراسٹرکچر اور بلند معیارِ زندگی سے آراستہ سہولیات پر مبنی ہے۔ علاوہ ازیں 101 گروپ کا یہ پراجیکٹ ڈسٹرکٹ ون ان سہولیات کو آسانی سے آپ تک پہنچانے میں کوشاں ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گروپ 101 پاکستان کی رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ انڈسٹری کو ایک نئی جہت دینے کے لیے اپنے پراجیکٹس کے ذریعے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔ جو اعلیٰ طرزِ رہائش، شاہانہ اور باوقار طرزِ زندگی کی راہیں ہموار کر رہا ہے۔ ناقابلِ یقین اور پرتعیش فنِ تعمیر میں گروپ 101 اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔

اصطلاح ‘101 گروپ’ کلاسک جنوبی ایشیائی فلسفے سے متاثر ہے جو 101 ویں منزل کو اعلیٰ درجے کی فضیلت سمجھتا ہے۔ جن کا مقصد مستقبل اور غیر معمولی زندگی کو معمول کے مطابق بنانے کے لیے عالمی معیار کو عبور کرنا ہے۔ معاشرتی اور سماجی عروج کے لیے اجتماعی ترقی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں اپنی شراکت کو پائیدار ترقی کے ہدف کے ساتھ ہم آہنگ کرتا یہ گروپ اپنی مثال آپ ہے۔

 

بہترین لوکیشن پر واقع ڈسٹرکٹ ون ہاؤسنگ سوسائٹی

ڈسٹرکٹ ون لاہور شہر کے دل میں آباد ہے۔ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی نہ صرف رِنگ روڈ اور رائیونڈ روڈ سے منسلک ہے۔ بلکہ دیگر اہم شاہراہوں سے انتہائی کم فاصلے پر واقع ہے جیسا کہ

شریف میڈیکل سٹی سے صرف دو منٹ کی دوری پر

رائیونڈ روڈ سے پانچ منٹ کے مختصر فاصلے پر

جبکہ رِنگ روڈ اڈا پلاٹ انٹرچینج سے صرف پانچ منٹ کے مختصر دورانیے کے فاصلے پر موجود ہے

 

 

ڈسٹرکٹ ون میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی تفصیلات

فیملی کے لیے خوابوں کا گہوارہ تعمیر کرنا ہو۔ بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیمی معیار پر مبنی سکول کی تلاش ہو یا پھر سرسبز نظاروں پر مبنی پارک اور جدید شاہانہ طرزِ زندگی گزارنے کی خواہش۔ ان تمام معیاری سہولیات پر مشتمل ڈسٹرکٹ ون رہائشی پلاٹس پر وسیع انتخاب کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ جس میں 3، 5، 7، 10 اور 20 مرلے کے رہائشی پلاٹس دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں، ڈسٹرکٹ ون 4 اور 5 مرلے کے کمرشل پلاٹس پر سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ باغوں کے شہر لاہور کے دل میں واقع یہ سوسائٹی دکانوں کے مالکانہ حقوق رکھنے والے کاروباری افراد اور خریداروں کے لیے ایک وسیع تجارتی مرکز ہے۔

 

ڈسٹرکٹ ون کی اہم خصوصیات

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے منظور شدہ اس گیٹڈ کمیونٹی میں کشادہ سڑکیں، زیرِ زمین برقی نظام اور 24 گھنٹے سیکیورٹی کی سہولیات دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں، سرسبز اور تازہ آب و ہوا پر مشتمل پارک، بین الاقوامی معیار پر مبنی انفراسٹرکچر، جدید کمرشل براڈ وے اور جامعہ مسجد ڈسڑکٹ ون کا خاصہ ہیں۔

 

 

ڈسٹرکٹ ون میں بچوں کیلئے فن سٹی

بچوں کے لیے کھیل کود اور بڑوں کے لیے موسیقی، فن، مستی اور مزاح کا عنصر کبھی ماند نہیں پڑتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سوسائٹی اور کمیونٹی میں ایسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ لہٰذا، سینٹارس اور گیگا مال کے بعد 101 گروپ، ڈسٹرکٹ ون لاہور میں امریکی طرز پر مبنی انڈور تھیم پارک متعارف کروا رہا ہے۔ جو ہر عمر کے بچوں کے لیے تفریح کا ایک بڑا زریعہ ہے۔

 

جدید لیب اور فیکلٹی پر مشتمل کارنرسٹون سکول

لمحہ بہ لمحہ ترقی کرتے دور میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کا حصول یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ ون لاہور نے کارنر سٹون سکول کا قیام یقینی بنایا ہے۔ جو بچوں کے مستقبل کو روشن اور کامیاب بنانے میں سرکرداں ہے۔ لہٰذا کارنر سٹون سکول جدید لیب، خصوصی فیکلٹی اور کھیل کود کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک جدت اور معیار پر مبنی تعلیمی ادارہ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago