Real Estate

کرائے پر رہائش کے لیے گراؤنڈ فلور موزوں یا پہلی منزل؟

گھر کرائے پر لینا ہو یا خریدنا ہو۔ پسندیدہ گھر کا حصول آسان ٹاسک نہیں۔ بہتر سے بہترین کی تلاش میں ایک کے بعد ایک دورہ کیا جاتا ہے۔ تاہم کرائے پر گھر حاصل کرنے کے لیے بھی بے شمار نکات زیرِ غور لائے جاتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے گھر کی تلاش کی جاتی ہے جہاں لمبے عرصے تک قیام ممکن بنایا جا سکے۔ اور ایک مناسب گھر کا انتخاب موجودہ مہنگائی میں بلاشبہ سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، اگر گھر میں سے ایک پورشن کا انتخاب کرنا ہو تو وہ بھی سہل نہیں۔ پسند اور سہولت کے پیشِ نظر ہر فرد کا انتخاب مختلف ہوتا ہے۔ لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ کرائے پر رہائش کے لیے گراؤنڈ فلور موزوں ہے یا پہلی منزل؟ اور ان کے فوائد و نقصانات کیا ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

گراؤنڈ فلور پر رہائش کے فوائد

کسی بھی کرائے کے گھر میں گراؤنڈ فلور پر رہائش پزیر ہونے کا سب سے بڑا فائدہ آسان رسائی ہے۔ مرکزی گیٹ سے گھر کے اندرونی حصے تک آسان رسائی بلاشبہ بہت معنی رکھتی ہے۔ سیڑھیوں کا ہونا بھاری بھرکم سامان پہنچانے اور  فرنیچر کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ شفٹنگ ایک ہی بار کی جاتی ہے۔ تاہم روزانہ کی بنیاد پر بھی سیڑھیوں سے اوپر اور نیچے آںے جانے کو پسند نہیں کیا جاتا۔ علاوہ ازیں، بزرگ افراد کے لیے سیڑھیاں مناسب تصور نہیں کی جاتیں۔ مزید یہ کہ نچلی منزل یعنی گراؤنڈ فلور پر باغیچے کا ہونا نہایت ہی تازگی بخش اور صحت افزاء محسوس ہوتا ہے۔

 

 

گراؤنڈ فلور پر رہائش کے نقصانات

اگرچہ گراؤنڈ فلور کے بےشمار فوائد ہیں، تاہم اس کے نقصانات یا منفی پہلو بھی قابلِ غور ہیں۔ گھر کی سیکیورٹی اور حفاظت کی بات کی جائے تو گراؤنڈ فلور سب سے زیادہ خطرے پر ہوتا ہے۔ کیونکہ نقب زنی اور ڈاکہ چوری جیسے مسائل کا شکار زیادہ تر نیچے والے پورشن ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی بھی چور کے لیے بالائی منزل کی نسبت گراؤنڈ فلور میں داخل ہونا نسبتاً آسان ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، قدرتی روشنی بلاشبہ ایک نعمت ہے۔ تاہم، گھر کے نیچے والے حصے میں سورج کی مناسب روشنی کا حصول ممکن نہیں ہو پاتا۔ اور گراؤنڈ فلور پر رہنے والے اسے نقصان کے زمرے میں شامل کرتے ہیں۔  مزید براں، سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ نیچے والا پورشن پہلی منزل یا دیگر بالائی منزلوں کے مقابلے میں زائد قیمت پر دستیاب ہوتا ہے۔

 

 

پہلی یا بالائی منزل پر رہائش کے فوائد

مندرجہ بالا ذکر کے مطابق گراؤنڈ فلور پر سیکیورٹی خدشات زیادہ پائے جاتے ہیں۔ تاہم اس کے برعکس بالائی منازل پر یہ خدشات قدرے کم ہوتے ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ بیشتر لوگ گراؤنڈ فلور کی نسبت بالائی منزل پر رہائش کو ترجیح دیتے ہیں۔ گھر کے اوپر والے پورشن میں رہنے کا دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ وہ پورے گھر اور گراؤنڈ فلور سے کم قیمت پر دستیاب ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، بھرپور قدرتی روشنی کا حصول بالائی منزل پر ہی ممکن ہے۔ مزید یہ کہ گراؤنڈ فلور پر تعمیر شدہ دیگر منازل قدرتی آب و ہوا کے گزر کے ساتھ دور تک اور دلکش نظارہ فراہم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔

 

 

پہلی منزل پر رہائش کے نقصانات یا منفی پہلو

بالائی پورشن پر رہنے سے گراؤنڈ فلور کے بہت سے منفی پہلوؤں سےبچا جا سکتا ہے۔ تاہم، پہلی یا دیگر منازل پر رہائش اختیار کرنے کے بھی کچھ منفی پہلو ہیں جو ناقابلِ فراموش ہیں۔ اولین مسائل میں اوپر کی منازل یا پہلی منزل تک سیڑھیاں چڑھنا ہی ایک مسئلے میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ مسئلہ سب سے زیادہ بچوں اور بزرگ افراد کے لیے تکلیف دہ ہے۔ جبکہ اس کے برعکس نوجوان افراد بھی روزمرہ ان مسائل سے دوچار ہونا پسند نہیں کرتے۔

 

 

مزید براں، گراؤنڈ فلور کی نسبت بالائی فلورز پر موسمی شدت کا احساس سیزن کے عروج پر نا قابلِ برداشت ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سردیوں میں سرد ہوائیں براہِ راست بالائی منزل کی دیواروں سے ٹکراتی ہیں۔ اور موسمِ گرما میں سورج کی براہِ راست تپش کے باعث درجۂ حرارت کم نہیں ہو پاتا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago