Lifestyle

گراسری کی فہرست اور خریداری سے متعلق اہم تجاویز

شاپنگ یقیناً ہم سب کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ خاص طور پر خواتین اس معاملے میں بےحد پُرجوش نظر آتی ہیں۔ عام طور پر اپنی اور فیملی کے افراد سے متعلق تمام تر شاپنگ خواتین ہی کیا کرتی ہیں۔ تاہم، جہاں تک گھر کے لیے خریداری کی بات آتی ہے۔ تو کچھ زائد سمجھداری سے کام لینا پڑتا ہے۔ علاوہ ازیں، پیٹ پوجا کے لیے شاپنگ کا معاملہ ہو تو اس کے لیے نہ صرف سجھداری بلکہ کفایت شعاری انتہائی ضروری ہے۔ مثال کے طور پر، کچن کے کا راستہ حفظانِ صحت کے اصولوں سے آراستہ ہو تو کیا ہی اچھا ہے۔ اور ضرورت، بجٹ کے باکس میں فٹ ہو جائے تو ہر مسئلہ ہی حل ہو جائے۔ مختصراً یہ کہ گراسری کا معاملہ اتنا ہی سنجیدہ ہے جتنا یہ سوال کہ آج کیا پکائیں؟ لہٰذا دیکھتے ہیں کہ گراسری کی فہرست اور خریداری سے متعلق اہم تجاویز کونسی ہیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

گراسری کے لیے سب سے پہلے فہرست بنائیں

کسی بھی خریداری کے لیے فہرست کا کردار بلاشبہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ فہرست میں موجود اشیاء ضروری آئٹمز کو اجاگر کرتی ہیں۔ اور آپ لسٹ میں موجود غیر ضروری چیزوں کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ فہرست کی بدولت ضروری اشیاء خریدنا بھول نہیں پاتے۔ مثال کے طور پر کچن میں موجود جس دال کی کمی ہو آپ وہی خریدیں۔ ایسا نہ ہو ضرورت مسور کی دال ہو اور آپ مونگ لے آئیں۔ علاوہ ازیں، فہرست کے ساتھ ایک بار کچن میں موجود اشیاء کا اچھی طرح معائنہ ضرور کریں۔ ایسا نہ ہو کہ جو گراسری آئٹمز پہلے ہی موجود ہوں آپ ان میں مزید اضافہ کر دیں۔

 

 

گراسری لسٹ کی ترتیب

ضروری اشیاء کو ایک مخصوص طریقے سے ترتیب دیں۔ تاکہ کچن کی دیگر تمام چیزیں اس میں شامل ہو جائیں۔ مثال کے طور پر مندرجہ ذیل طریقے سے فہرست ترتیب دیں۔

بیکری آئٹمز جیسا کہ ڈبل روٹی، انڈے، کیک

گوشت، چکن

فروزن آئٹمز

آٹا، دالیں، چاول، پاستہ

کوکنگ آئل، گھی

مایونیز، اچار، جام، چٹنی اور نوڈلز

مصالحہ جات جیسا کہ نمک، مرچ، ہلدی

تازہ سبزی اور پھل میں پیاز، ٹماٹر، سیب، انار وغیرہ

برتنوں کی دھلائی کے لیے ڈش واش بار یا لیکوئیڈ

سنیکس میں چپس، بسکٹ، چاکلیٹ

ڈرائی فروٹ

 

 

گراسری کی خریداری سے متعلق اہم تجاویز

بلاشبہ کھانے پینے اور کچن سے متعلق خریداری آپ کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ ہوتی ہے۔ تاہم

ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم خرچ اور وقت میں گراسری شاپنگ کو مکمل کر لیا جائے۔ جس کے لیے کچھ تجاویز غور طلب ہیں۔

 

گراسری کی خریداری ویک اینڈ پر کرنے سے پرہیز کریں

ہجوم اور لوگوں کے رش سے بھرپور شاپنگ سٹور یا مارکیٹ میں جانے کا اتفاق ہو۔ تو اکثر افراد فوراً وہاں سے کترا کر واپسی کا رخ کرتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جگہ سے زائد افراد کی موجودگی نہ صرف الجھن کا باعث بنتی ہے۔ بلکہ شاپنگ کا تصور ہی مختلف ہو جاتا ہے۔ خاص طور گراسری کی خریداری میں یہ قطعی نا قابلِ قبول ہے۔ جہاں ہجوم کے باعث بلاوجہ آپ کی توجہ ضروری اشیاء سے ہٹ سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، ممکن ہے کہ آپ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ سے تمام آئٹمز اپنی باسکٹ میں رکھ ہی نہ پائیں۔ مزید براں، فہرست میں موجود تمام اشیاء لینے اور بل کی ادائیگی تک اضافی وقت تو ضرور صَرف ہو گا۔

 

 

خالی پیٹ شاپنگ مت کریں

پہلے پیٹ پوجا، پھر کام دوجا۔ ازراہِ مذاق استعمال کیے جانے والے اس جملے میں بلاشبہ ایک راز پوشیدہ ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ گراسری کی خریداری کے لیے جا رہے ہیں۔ تو خالی پیٹ جانے پر نقصان کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ اور نقصان یہ ہے کہ آپ کھانے پینے کی متعدد اور غیر ضروری اشیاء اپنی باسکٹ میں بھر سکتے ہیں۔ جس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ کھانے والی اشیاء دیکھ کر بھوک کی اشتہا بڑھ سکتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس اگر آپ کھانا تناول کر کے گراسری آئٹمز کی شاپنگ پر جاتے ہیں۔ تو ہر چیز آپ کو اپنی جانب مبذول نہیں کر پائےگی۔ اور آپ سمجھداری اور کفایت شعاری سے خریداری مکمل کر پائیں گے۔

 

 

گراسری کی خریداری کے لیے بیگز گھر سے لے جائیں

پاک صاف ماحول ہماری صحت کے لیے کیا معنی رکھتا ہے۔ ہر انسان اس حقیقت سے واقف ہے۔ پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال پچھلے کچھ سال میں بند کرنے کی تجاویز سامنے آئیں۔ جس کی بڑی وجہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا اور انسانی صحت پر سمجھوتہ نہ کرنا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگوں نے کپڑے پر مبنی شاپنگ بیگز کا استعمال کرنا شروع کیا۔ جو نہایت اعلیٰ قدم ہے۔ علاوہ ازیں گراسری کے لیے گھر کے بنے ہوئے بیگ ساتھ لے جانے پر الگ سے شاپنگ بیگز نہیں خریدنے پڑتے۔ جو یقیناً بچت کا ذریعہ ہے۔ مزید یہ کہ کپڑے پر مبنی بیگز بآسانی بازار میں سستے داموں دستیاب ہوتے ہیں۔ جو دھلائی کے قابل ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہوتے ہیں۔ اور آپ انہیں بلاشبہ بہت بار استعمال کر سکتے ہیں۔

 

 

گراسری کی خریداری میں تازہ اشیاء کا انتخاب کریں

کچن سے متعلق خریداری میں سبزی سے لے کر پیک شدہ آئٹمز بھی تازہ ہوں تو ان کا زائقہ اور معیاد زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ گراسری سٹور میں رکھے گئے آئٹمز کی مدتِ معیاد یعنی ایکسپائری ڈیٹ چیک کریں۔ علاوہ ازیں، ریک میں موجود ڈبل روٹی اور دیگر اشیاء کی تازگی ہاتھ لگا کر چیک کی جا سکتی ہے۔ تاکہ پرانی اور باسی چیزیں آپ کی گراسری میں شامل نہ ہوں۔ مزید براں، سیل پر موجود آٹمز میں بہترین اور سستی اشیاء بچت کا باعث بن سکتی ہیں۔ تاہم سیل پر موجود سستے آئٹم خریدتے ہوئے سمجھداری سے کام لیں۔ کہیں آپ غیر میعاری چیزیں گھر نہ لے آئیں۔

 

 

گوشت اور ڈیری آئٹمز آخر میں خریدیں

گراسری سٹور میں شاپنگ کی غرض سے آنے والے، داخل ہوتے ہی ٹرالی میں چیزیں ڈالنے لگتے ہیں۔ تاکہ وقت کا ضیاع نہ ہو۔ تاہم اسی وقت کو تھوڑی سمجھداری سے استعمال کیا جائے تو تمام آئٹمز تک نہ صرف آپ کی پہنچ بھی ہو گی۔ بلکہ گھر پہنچنے تک کچھ اشیاء خراب ہونے سے بھی بچ جائیں گی۔ سٹور میں داخل ہو کر کبھی بھی درمیانی رو سے شاپنگ شروع نہ کریں۔ بلکہ پہلی رو سے آغاز کریں۔ فہرست کو ہاتھ میں تھامیں اور پہلی رو میں سے موجود ضروری اشیاء ٹرالی میں رکھتے جائیں۔ اسی طرح دیگر لائنوں سے مزید چیزیں رکھیں۔ علاوہ ازیں، یہ ذہن نشین رکھئیے کہ گوشت اور ڈیری آٹمز کا انتخاب سب سے آخر میں کریں۔ تاکہ گھر پہنچنے تک تاخیر کی صورت میں گوشت خراب نہ ہو اور مکھن یا چیز پگھل نہ پائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago