Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا غیر قانونی اراضی اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

 اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کی ہدایت پر انسداد تجاوزات آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیگر شعبوں کی معاونت سے جمعرات کے روز سیکٹر I-12 میں قائم غیر قانونی بستی کے خلاف ایک میگا آپریشن کا انعقاد کیا۔ اور بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں کمرے اور متعدد مویشیوں کے باڑے مسمار کردیئے گئے۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 275 کنال اراضی واگزار کروا کر سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے کردی گئی تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جاسکے۔

مزید برآں سیکٹر I-10/3 میں سرکاری اراضی پر قائم چھپر ہوٹل اور ٹائر شاپس سمیت دیگر تجاوزات گرا کر سرکاری اراضی کو واگزار کرا لیا گیا۔ اسی طرح عوامی شکایات کی روشنی میں سیکٹر G-6 میلوڈی مارکیٹ سے ملحقہ فوڈ مارکیٹ کے گرد و نواح میں آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی کاؤنٹرز اور فورٹ ریڑھیوں کو ختم کرکے راہداریوں کو عوام کے لئے کھول دیا گیا. اور قبضہ مافیا کا 3 ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ واضح رہے ان تجاوزات سے پیدل چلنے والوں کو خاصی مشکلات کا سامنا تھا۔

علاوہ ازیں سیکٹر I-9/4 میں پلاٹ لائن سے باہر قائم کی گئی تجاوزات جن میں سرکاری اراضی پر نصب کئے گئے فنس لان اور اضافی شیڈ لگا کر قبضہ کیا گیا تھا۔ انسداد تجاوزات عملے نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے بیشتر پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات ہٹا کر سرکاری زمین واگزار کر لی۔ اور لوگوں کو تنبیہ بھی کی کہ پلاٹ لائن سے باہر کسی بھی قسم کی اضافی تجاوزات سے اجتناب کریں.

بعد ازاں راولپنڈی اسلام آباد کے جنکشن منڈی موڑ جہاں تجاوزات کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر ہورہی تھی۔ عوامی شکایات کی روشنی میں سڑک کے دونوں اطراف آپریشن کرتے ہوئے سیکنڑوں فروٹ سٹالز اور ریڑھیوں کو ختم کردیا گیا۔ اور راہداریوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ نیز تجاوز کنندگان کا 5 ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر C-16 میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم کی گئی غیر قانونی فیکٹری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ اور سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی۔

واضح رہے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن تسلسل کے ساتھ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس کے نتیجے میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago