Real Estate

گرینڈ بازار اسلام آباد، ایک لازوال میراث کا روشن مستقبل

گرینڈ بازار اپنی متحرک تاریخ اور دلکش رغبت کے ساتھ، تجارت اور باہم لین دین کے ارتقاء کا ثبوت ہے۔ مختلف ثقافتوں اور براعظموں میں پھیلے ہوئے، ایک عظیم الشان بازار کا تصور وقت سے آگے نکل گیا ہے۔ اور حال کی ضروریات کو اپناتے ہوئے ماضی کی ایک انوکھی جھلک پیش کرتا ہے۔ تاہم سوال یہ کہ پاکستان کے دارالحکومت کو اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے باعث پہچانا جانے والا کیپیٹل شہر جہاں اتنی دلکشی رکھتا ہے۔ وہیں رہائشیوں اور سیاحوں کو بھرپور احساسِ زندگی فراہم کرنے کا حق رکھتا ہے۔ لہٰذا ڈاؤن ٹاؤن میں گرینڈ بازار اسلام آباد بلاشبہ ایک لازوال میراث کا روشن مستقبل ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

دنیا بھر کے گرینڈ بازاروں کی تاریخی اہمیت

دنیا بھر کے عظیم الشان بازاروں کی تاریخی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے۔ یہ وہ بازار ہیں جن کی تاریخ آج تک ماند نہ پڑ سکی۔ تاہم مستقبل قابلِ دید ہو سکتا ہے۔ گرینڈ بازار اسلام آباد اپنی پوری آب و تاب سے چمکنے والا بازار ہے۔ اور زندہ تاریخ کے ساتھ اثاثے کے طور پر رہتی دنیا تک قائم رہنے والا ہے۔

 

 

گرینڈ بازار استنبول

عظیم الشان بازاروں کی ابتداء صدیوں پرانی ہے، جہاں وہ تجارت، ثقافتی تبادلے اور سماجی اجتماعات کے لیے مرکز کے طور پر کام کرتے تھے۔ جیسا کہ 15 ویں صدی میں قائم ترکی کے شہر استنبول میں واقع گرینڈ بازار سب سے زیادہ مشہور ہے۔ اس کے علاوہ 61 گلیوں اور 5 ہزار دکانوں پر پھیلے ہوئے اس زبردست بازار کے 22 گیٹ ہیں۔

 

جیما الفنا، گرینڈ بازار مراکش

اسی طرح، مراکش میں مشہور جیما الفنا واقع ہے۔ یہ 11ویں صدی کی بھرپور تاریخ کے ساتھ چہل پہل اور ہلچل سے بھرپور بازار ہے۔ مزید یہ کہ یہاں پورے شمالی افریقہ کے تاجر غیر ملکی سامان، مصالحہ جات اور دستکاریوں کی تجارت کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔

 

جے پور، گلابی شہر کا جوہری بازار

ہندوستان میں، جے پور کا گلابی شہر جوہری بازار کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ 18ویں صدی کا ایک تاریخی بازار ہے۔ اور یہ اپنے زیورات، ٹیکسٹائل اور روایتی آئٹمز کے ذریعے قدیم ورثے کی نمائش جاری رکھے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں، جوہری بازار کے بارے میں مشہور رہا ہے کہ ہیروں کے بازار میں سبزی منڈی جیسی گہما گہمی دیکھنے میں آتی تھی۔

 

 

گرینڈ بازار اور مستقبل کے امکانات

جیسے جیسے ہم مستقبل کی طرف بڑھتے ہیں۔ تمام عظیم الشان بازار اپنی تاریخی ترتیبات تک محدود نظر آتے ہیں۔ تاہم، آج ہم نئے بازاروں کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو روایت اور جدت کے ساتھ ہمارے سامنے ظہور پذیر ہونے کو تیار ہیں۔ نیز صارفین کی ترجیحات اور ٹیکنالوجیز کو تبدیل کرتے ہیں۔ اسی مستقبل کا علمبرار وہ گرینڈ بازار ہے جو اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے کو تیار ہے۔

 

ڈیجیٹل دور کی سہولیات

بلاشبہ ای کامرس کی آمد کے ساتھ، ورچوئل گرینڈ بازاروں کا تصور اہمیت حاصل کر رہا ہے۔ آن لائن پلیٹ فارمز دنیا بھر کے خریداروں کو جغرافیائی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے منفرد مصنوعات کو دریافت کرنے اور خریدنے کے قابل بناتے ہیں۔ مزید یہ کہ، یہ ڈیجیٹل بازار اکثر سہولت اور رسائی فراہم کرتے ہوئے مختلف ثقافتوں کی روایات اور دستکاری کے عکاس ہیں۔  تاہم فزیکل گرینڈ بازار کی اہمیت رہتی دنیا تک قائم و دائم رہنے والی ہے۔

 

گرینڈ بازار، ڈاؤن ٹاؤن

فزیکل گرینڈ بازار کی اہمیت جدید دنیا کے تقاضوں کے سامنے اپنی جگہ قائم ہیں۔ کچھ مارکیٹوں نے خریداری کے مجموعی تجربے کو بڑھاتے ہوئے ٹیکنالوجی اور اختراع کو شامل کیا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا انضمام، ورچوئل ٹرائی آنس کے لیے اگمینٹڈ رئیلٹ (AR)، اور انٹرایکٹو ڈسپلے ان تاریخی بازاروں کے ساتھ لوگوں کے مشغول ہونے کے طریقے کو بدل رہے ہیں۔ تاہم، دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاؤن ٹاؤن کا گرینڈ بازار ان تمام بازاروں اور مارکیٹس کا نچوڑ ہے۔ جو پوری دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ اور اپنی تاریخ اور ثقافت کی بناء پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔

 

 

گرینڈ بازار اسلام آباد کیا ہے؟

ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد کا عظیم الشان گرینڈ بازار پائیدار حب میں تبدیل ہو کر آپ کے سامنے ہے۔  یہ نہ صرف ماحول دوست طرزِ عمل پر زور دے رہا ہے، بلکہ مقامی کاریگروں کے فروغ کا باعث ہے۔ جیسا کہ آج کا صارف بہت سمجھدار ہے۔ اور اسے ہر لحاظ سے اپنی ضرورت کا وہ حل شدہ مقام چاہیئے جو ماحول دوست ہو۔ مزید یہ کہ اخلاقیات کے اعلیٰ درجات کا عکاس مقام ہو۔ لہٰذا،گرینڈ بازار اسلام آباد مقامی معیشت کا وہ سہارا ہے۔ جو تجارتی طریقوں کے نتیجہ خیز گُر سے آشنا ہے۔ علاوہ ازیں، آرگینک اور ہاتھ سے بنی مصنوعات کا ایک وسیع فروغ ہے۔

اگلے بلاگ میں ہم گرینڈ بازار کے 14 جدید بازاروں کی تفصیلات سے آپ کو آگاہ کریں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago