گرانہ ڈاٹ کام نے سالانہ ای ایس جی رپورٹ 2022 جاری کر دی

ماحولیات، سماجی اقدار، اور کارپوریٹ گورننس (ESG) سے مراد معیار کا ایک مجموعہ ہے۔  لہٰذا اس معیار کو سرمایہ کار کمپنی کی پائیداری اور اخلاقی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ای ایس جی، کمپنی کی ماحولیاتی کارکردگی، سماجی ذمہ داری، اور کارپوریٹ گورننس کے طریقوں کو مدنظر رکھتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

ای ایس جی کے ماحولیاتی پہلو کا کام قدرتی دنیا پر کمپنی کے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔ اس میں وسائل کا استعمال، توانائی کی کھپت، اور کاربن فوٹ پرنٹ شامل ہیں۔ مزید برآں، سماجی عوامل سے مراد کمپنی کی لیبر پریکٹس، انسانی حقوق کے ریکارڈ، اور کمیونٹی کی شمولیت جیسے طرز عمل شامل ہیں۔ جبکہ کارپوریٹ گورننس کے عوامل میں کمپنی کا بورڈ ڈھانچہ، ایگزیکٹو معاوضہ، اور شفافیت شامل ہے۔

 

گرانہ ڈاٹ کام نے اپنی ESG (ماحولیات، سماجی اقدار اور کارپوریٹ گورننس) کی سالانہ رپورٹ 2022 جاری کی ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے پائیدار کاروباری طریقوں کی جانب اپنی کوششوں کے حصے کے طور پر ماحولیات، سماجی اور کارپوریٹ گورننس (ESG) کو اپنایا ہے۔

 

گرانہ ڈاٹ کام، کرۂ ارض کے ساتھ کنکشن

گرانہ ڈاٹ کام اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے، اپنے ماحول دوست پورٹ فولیو کو بڑھانے، اور ایک پائیدار کاروباری ماڈل کو فعال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ علاوہ ازیں، اس مقصد کے لیے ہمارا پورا کنسٹرکشن پورٹ فولیو پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 اور IEE/EIA ریگولیشنز 2000 کے مطابق ماحولیاتی اثرات کی مکمل تشخیص کے ذریعے فلٹر کرتا ہے۔

 

گرانہ کا عزم، تعمیر سے تعلیم

تعمیر سے تعلیم، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، وسائل کا ایک جدید اور پائیدار راستہ ہے۔ اس کے ذریعے ہم کچی آبادیوں کے پسماندہ اسکولوں میں وسائل کی کمی پوری کرنے کے لیے اپنے تعمیراتی مٹیریل اور بچ جانے والے مواد کو ری ڈائریکٹ کرتے ہیں۔

 

گرانہ ڈاٹ کام کا عزم ‘‘تعمیر سے تعلیم‘‘

 

گرانہ کی جانوروں سے محبت

گرانہ اینیملز (Graana Animals) ایک نئی مہم ہے جس کا مقصد پاکستان کے جڑواں شہروں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔ 2021-2022 میں اپنے ابتدائی مرحلے میں، مہم نے ڈسٹرکٹ کمشنر اسلام آباد، CDA، اور MCI کے تعاون سے TNVR (ٹریپ، نیوٹر، ویکسینیٹ، اور ریلیز) کا تصور پیش کیا۔ جس میں جانوروں کے تحفظ کے لیے ان کی ویکسیشن کی جاتی ہے۔ اور بعد ازاں انہیں آزاد کر دیا جاتا ہے۔

اس مہم کے ذریعے جانوروں کے حقوق سے متعلق آگاہی اور جانوروں کے لیے دوستانہ شہر کے ماڈلز پر بھی کام کیا گیا۔ مزید براں، اس سال توجہ آوارہ جانوروں کے لیے دارالحکومت میں خوراک کی دستیابی کو ہموار کرنے کی طرف مرکوز ہو گی۔

 

گرانہ کی سیلاب ریلیف مہم 2022

گزشتہ سال تباہ کن بارشوں کے سبب سیلاب آنے کی صورت میں ملک بھر میں اگست کے مہینے میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا تھا۔ گرانہ ڈاٹ کام نے سیلاب سے نجات کی کوششوں کے لیے ایک تین درجے کا جامع منصوبہ شروع کیا۔

1۔ موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب سے نجات کے بارے میں مسلسل آگاہی کے ساتھ ساتھ نقد اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ مثال کے طور پر

پاک فوج کے ساتھ راشن مہم

عطیات کی فرہمی

گالف فلوراز 2 میں 10فیصد سرمایہ کاری کو آرمی ریلیف فنڈ میں ری ڈائریکشن

2۔ کلیدی این جی اوز اور سرکاری حکام کے ساتھ بحالی کی کوششوں میں فزیبلٹی اسٹڈیز

3۔ آئی آئی پی ایس کے ذریعے روک تھام اور آب و ہوا سے متعلق پالیسی کی تحقیق

 

گرانہ ڈاٹ کام کی پاک فوج کے ساتھ راشن مہم

 

گرانہ معاشرتی ہم آہنگی میں سب سے آگے

گرانہ ڈاٹ کام نے معاشرتی ہم آہنگی میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے کا عزم برقرار رکھا ہے۔

 

سائیکلنگ سنڈے

گرانہ ڈاٹ کام نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مل کر کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران ایک صحت مند اور توانائی بخش طرز زندگی کو متعارف کرانے کے وژن کے ساتھ سائیکلنگ سنڈے اقدام کا آغاز کیا۔ جلد ہی سائیکلنگ، اتوار کو دارالحکومت میں فٹنس کی ایک مقبول رسم بن گئی۔ علاوہ ازیں، اس مہم نے بڑی عمر کے افراد اور نوجوانوں کو یکساں طور پر اپنی طرف متوجہ کیا۔

 

گرانہ کی اہم مہم، خون کے عطیات

ایک صحت مند معاشرہ تب بنتا ہے جب معاشرے کے تمام طبقات ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ خون کے عطیات دہندگان کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، گرانہ ڈاٹ کام اپنے ماحولیاتی نظام میں کمیونٹی کی خدمت کا احساس اجاگر کر رہا ہے۔ اور اس خدمت کی خاطر مختلف بیماریوں کے لیے پوری تنظیم میں خون کے عطیات کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

پنکتوبر، گرانہ کی کینسر آگاہی مہم

گرانہ ڈاٹ کام ہر سال اکتوبر میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ ہماری خواتین ملازمین کو آگاہ کرنے کے لیے نہ صرف بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے آگاہی سیشن منعقد کیے جاتے ہیں۔ بلکہ عام افراد کی آگاہی کے لیے ایک ماہ تک طویل آن لائن مہم بھی چلائی جاتی ہے۔

 

گرانہ ڈاٹ کام سٹیم پاکستان

نوجوان لڑکیاں پاکستان میں روشن خیالات اور ٹیلنٹ کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ تعاون کے تحت، ہماری کمپنی کے رضاکار سرکاری اسکولوں میں STEAM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس، اور ریاضی) کے مضامین سے متعلق موضوعات پر STEAM Safeer سیشن فراہم کرتے ہیں۔ مزید براں، اس میں بچوں کو ان کے پسندیدہ موضوعات سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔

 

گڈ گورننس:

جائیداد سے متعلق جانچ پڑتال، ملکیت، منظوری اور دیگر اہم الجھنوں کے سوالات کے جوابات گرانہ ڈاٹ کام پراپشور کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔

 

مفید سرمایہ کاری میں لوگوں کی اصلاح اور مدد

ذمہ دارانہ احتساب اور شفافیت کی وجہ سے، گرانہ ڈاٹ کام اپنے کارپوریٹ پارٹنر پراپشور کے ذریعے اپنے کلائنٹس کے لیے جائیداد کی تصدیق سے متعلق مکمل خدمات فراہم کرتا ہے۔

علاوہ ازیں، اس شراکت داری کے ذریعے، ہمارے کلائنٹس اپنے پراجیکٹس اور پراپرٹیز کی ملکیت، منظوری، ڈیمانڈ، اور ڈیلیوری (OADD) ماڈل کے تحت مفت جائیداد کی جان پڑتال جیسی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

انڈسٹری ریسرچ اینڈ انوویشن

گرانہ ڈاٹ کام باقاعدگی سے اقبال انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (IIPS) کے ساتھ معاونت میں ہے۔ اس کا مقصد تحقیق پر مبنی نتائج اور بصیرت کو عام کرنے کے لیے پبلک پالیسی ڈائیلاگ کو آگے بڑھانا ہے۔ اور یہ پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

یہ شہری منصوبہ بندی، آب و ہوا کی مناسبت سے تعمیر، صنعت کی اختراعات، اور پائیدار ترقی کی حکمت عملیوں کے اہم موضوعات پر تحقیق اور تجزیوں کے ذریعے پالیسیوں اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ہمارا بڑا ویژن 2047 ہے۔ ہم اپنے صنعتی ہم منصب اور عوامی حکام کے ساتھ شراکت داری کو بڑھا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، یہ وژن ایک منفرد صنعتی تحقیق اور اختراعی رجحان کی راہ ہموار کرتا ہے۔ اور پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کے پیشِ نظر کام کرتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

https://www.graana.com/sustainability/#ESGReport2022

 

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top