Graana News

گرانہ ڈاٹ کام کی ایف اینڈ اے بلڈرز اور ایچ آر ایم ڈویلپمنٹس کے ساتھ پرتعیش رہائشی اور کمرشل پراجیکٹ کیلئے شراکت داری

گرانہ ڈاٹ کام آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیٹ فارم ترقی یافتہ مستقبل کا ویژن لیے مستحکم پاکستان کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اور اپنی تخلیقی اور دور اندیش کاوشوں کے زریعے جدید طرزِ رہائش اور طرزِ زندگی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام نے ایک خصوصی پرتعیش رہائشی اور کمرشل پراجیکٹ 141 براڈ وے ہائیٹس کے لیے ڈی ایچ اے فیز 1 کراچی میں ایف اینڈ اے بلڈرز اور ایچ آر ایم ڈویلپمنٹس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پرتعیش اور عیش و آرام پر مشتمل یہ پراجیکٹ 1 ہزار مربع گز کے وسیع پھیلاؤ پر مشتمل ہے۔ 141 براڈوے ہائٹس، باوقار اور معیاری لائف سٹائل کا نیا رخ پیش کرتے ہیں۔ یہ کثیر المنزلہ منصوبہ 12 منزلوں پر مبنی ہے۔ مزید یہ کہ اس میں کشادہ تہہ خانے بھی شامل ہیں، جو رہائشی اور تجارتی ضروریات کے متعدد حل لیے ہیں۔ نیز پراجیکٹ کی اہم خصوصیات میں سے ایک اس کی وسیع سمارٹ پارکنگ کی سہولت ہے، جو عام پارکنگ کے مسائل دور کرتی ہے۔

علاوہ ازیں اس پرتعیش پراجیکٹ میں 3 اور 4 کمروں کے لگژری اپارٹمنٹس کی ایک رینج شامل ہے، جسے نہایت عمدہ اور آرام دہ انداز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اہم ترین سہولیات میں ایک جدید ترین جمنازیم، ایک کاروباری مرکز اور الگ الگ انفینٹی پول اور گارڈن ایریا ہے، جو رہائشیوں کو آرام اور کمیونٹی کے باہمی تعامل کا ایک مثالی امتزاج فراہم کرتے ہیں۔ ایک اہم مقام پر واقع، 141 Broadway Heights وہ منفرد مقام ہے جو ماحول دوست، محفوظ اور پائیدار سہولیات کا حامل ہے۔

اس موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید نے کہا، "یہ شراکت داری منفرد کمرشل اور رہائشی مقامات کے متلاشیوں اور سرمایہ کاروں کو ایک دانش مند فیصلے کی جانب لے جاتی ہے۔ اور وطنِ عزیز کی پائیدار ترقی کے مشن سے بالکل مطابقت رکھتی ہے‘‘۔

گرانہ ڈاٹ کام نے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں انقلاب لانے، آسان لین دین اور اپنے شراکت داروں کے لیے ہمیشہ اہم اور بےمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔لہٰذا 141 براڈوے ہائٹس پراجیکٹ ڈی ایچ اے فیز 1 کی زمین پر جدید طرزِ زندگی اور تجارتی ترقی کی کاوشیں اسی جدوجہد کا ثبوت ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago