اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام نے پاکستان کی 76 ویں جشنِ آزادی پر اپنے دفاتر میں ’ہفتۂ جشنِ آزادی‘ منانے کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گرانہ ڈاٹ کام آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیٹ فارم نے رواں برس 14 اگست 2023 کو پاکستان کا 76 واں یومِ آزادی ایک منفرد طریقے سے منانے کا عزم کیا ہے۔ اور’ آزادی ویک‘ منانے کا اعلان کرتے ہوئے امارات گروپ کے تمام دفاتر میں ملکی جوشِ و جذبے اور بابائے قوم قائدِ اعظمؒ کے قول ’کام، کام اور صرف کام‘ کی پیروی میں کاوشوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 14 اگست ہفتے کا پہلا دن ہونے کے باعث ’ہفتۂ جشنِ آزادی‘ منانے کا اعلان کیا گیا، جس کا اصل مقصد ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اور مستحکم مستقبل کے حصول کی خاطر ہوشمندی اور دانائی کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہونا ہے۔
لہٰذا اسی اہم مقصد کے پیشِ نظر تمام دفاتر کو سبز ہلالی پرچم، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے آراستہ کیا گیا۔ سینئر قیادت نے پرجوش الفاظ کے ساتھ تمام ملازمین اور سٹاف کو مشترکہ کاوشوں اور محنت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اور آج آزادی کے دن نئے عزم کے تحت ایک بامقصد زندگی گزارنے پر زور دیا۔
علاوہ ازیں یہ کہ ’آزادی ویک‘ کے آغاز پر وطنِ عزیز پاکستان کے لیے کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام بھی کی گیا۔ اور ملکی سلامتی کے لیے ڈھیروں دعائیں کی گئیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…