Graana News

گرانہ ڈاٹ کام اور الہدیٰ ریزیڈینشیا کا کوئٹہ میں جدید طرزِ رہائش کے قیام پر تعاون

اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیٹ فارم پاکستان کی ترقی اور استحکام کی خاطر اپنی تمام تر کاوشوں کے ساتھ مصروفِ عمل ہے۔ اور اپنے ویژن 2047 کے مطابق جدید طرزِ زندگی کے اہداف حاصل کرنے میں اہم اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام نے الہدیٰ ریزیڈینشیا کوئٹہ کے ساتھ جدید طرزِ رہائش کے قیام پر باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانہ ڈاٹ کام اور الہدیٰ ریزیڈنشیا کے درمیان اس معاہدے میں وژن 2047 کی حکمت عملی پر مبنی وہ مضبوط صف بندی ہے جو جدید طرزِ رہائش اور طرزِ زندگی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ نیو حنا روڈ کے قریب واقع الہدیٰ ریزیڈینشیا کوئٹہ شہر میں ایک پرسکون رہائش گاہ ہے جو رہائشیوں کے لیے پرتعیش مقام ہے۔

مزید یہ کہ کوئٹہ میں سکونت اختیار کرنے والوں کو جدت اور نفاست کا ایک دلکش ماحول الہدیٰ ریزیڈینشیا اپنے لگژری اپارٹمنٹس میں پیش کرتا ہے۔ اور بنگلوں پر مشتمل ایک غیر معمولی رہائشی میعار کی علامت ہے۔ ساختی مضبوطی اور زلزلہ پروف ڈھانچے پر تعمیر شدہ پراجیکٹس کے ذریعے الہدیٰ اپنے صارفین کے جان و مال کی حفاظت کا ضامن ہے۔ اور مکینوں کے شاندار اور اعلیٰ رہائشی ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔

 

علاوہ ازیں الہدیٰ ریزیڈنشیا کوئٹہ سہولیات اور مراعات کے طور پر وہ آسانیاں پیش کر رہا ہے جنہیں ایک فہرست میں ترتیب دیا جا سکتا ہے۔

سرسبز مقامات رہائشیوں کے آرام اور تفریح کے لیے ایک اولین ترجیح ثابت ہوتے ہیں، جو فطرتی ماحول کی تازگی فراہم کرتے ہیں۔

اسی طرح کھیلوں کی سہولیات جن میں ٹینس اور باسکٹ بال کورٹس کھیلوں کے شائقین کو ایک مکمل تفریح فراہم کرتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں ایک فعال اور صحت  مند زندگی کوفروغ دیتی ہیں۔

مزید براں، فوڈ کورٹ اپنی نوعیت کا ایک منفرد مقام ہے۔ اور یہ وقف شدہ فوڈ کورٹ کھانا پکانے کے متحرک مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ لہٰذا یہ رہائشیوں کو فراہم کردہ منفرد سہولیات میں سے ایک ہے۔

آج کی اہم ضروریات میں سے فٹنس کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ لہٰذا الہدیٰ ریزیڈٰنشیا کوئٹہ جدید اور مکمل سہولیات کے ساتھ فٹنس حب کا حامل ہے۔

اس کے علاوہ متحرک کمیونٹی سینٹر سماجی اجتماعات اور تقریبات کے لیے ایک فوکل پوائنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جو رہائشیوں کے درمیان کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دیتا ہے۔

پرسکون اور روح پرور ماحول پر مبنی مسجد کمیونٹی میں عبادت گزاری کے لمحات کو قربِ الہیٰ کا زریعہ بناتی ہے۔

نیز دور دراز علاقوں میں جانے اور تفریحی مقامات کی تلاش جیسی الجھن زدہ سرگرمیوں اور سیکیورٹی کے پیشِ نظر الہدیٰ ریزیڈنشیا نے فیملیز اور بچوں کیلئے محفوظ اور دلچسپ مقام تخلیق کیا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید نے اس شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تعاون نہ صرف ملکی ترقی میں اہم ہے بلکہ افراد کی زندگیوں کے بنیادی حقوق سے متعلق اعلیٰ طرز رہائش کی بہترین صورت ہے۔ الہدیٰ اور گرانہ ڈاٹ کام کے درمیان باہمی تعاون کوئٹہ میں رہنے والی جدید کمیونٹی میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔ لہٰذا یہ شراکت داری لازوال خوبصورتی، عصری سہولت اور کمیونٹی کے مضبوط احساس کا امتزاج ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago