گرانا کا نیا وانٹڈ فیچر: گھر مل جائے آسانی سے

یوں تو آپ رئیل اسٹیٹ کی دنیا کے لیے گرانا کی خدمات سے اِس مشکل فیلڈ میں لائی گئی آسانیوں سے واقف ہیں ہی اور آپ ہماری ہر بار کچھ نیا اور ہٹ کر کرنے کی روایت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ آج اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اب کی بار پاکستان کا پہلا اسمارٹ پراپرٹی پورٹل لایا ہے کچھ ایسا کہ جس کے بعد آپ کو مزید کسی آسانی کی طلب نہیں رہیگی اور آپ نکل جائیں گے اپنے گھر کے سفر پر۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اکثر نہیں بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ انسان اپنی رقم کو بڑھنے کا موقع دیتے ہوئے کسی پراپرٹی میں انویسٹ کرنا چاہتا ہے، اپنے یا کسی اپنے کے لئے عارضی یا مستقل رہائش کی تلاش میں ہوتا ہے، یا پھر اپنی پراپرٹی فروخت کرنا چاہتا ہے مگر خرید و فروخت کی جھنجٹوں، ایجنٹوں کے حیلے بہانوں اور مارکیٹ کی متزلزل صورت حال سے اُس کا دل گھبرا جاتا ہے۔ کیونکہ اُس کو مختلف معاملات میں کوئی گائیڈ کرنے یا کوئی مدد کرنے والا نہیں ہوتا تو وہ اپنی ضروریات کو بالائے طاق رکھ کر ” چلنے دو کہ جو ہے جیسا ہے” کے مصداق روز مرہ کے دیگر کاموں میں مصروف ہوجاتا ہے۔ 

مگر ظاہری سی بات ہے کہ جہاں آپ کو پریشانی کا سامنا ہو وہاں ہم خاموش تماشائی تو رہنے سے رہے لہٰذا یہاں سے آپ کی اپنے منزل کو پانے کی کہانی میں ہمارا کردار شروع ہوتا ہے۔

وہ ایسے کہ اب آپ کو پراپرٹی خریدنی ہو یا بیچنی، کسی مکان کی تلاش ہو یا کسی دکان کی ضرورت، کہیں رقم انویسٹ کرنی ہو یا محض مارکیٹ کی صورتِ حال جاننی ہو تو آپ کو کسی لمبے چوڑے چکر میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ ہماری ویب سائٹ گرانا ڈاٹ کام پر آنا ہے یا پھر پلے اسٹور سے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے آپ  کو آنا ہے ہمارے انٹرفیس پر چسپاں وانٹڈ فیچر پر۔

وانٹڈ کہ جس کا اردو ترجمہ "چاہیے” کے ہیں یعنی اب آپ سے پوچھی جائے گی آپ کی خواہش۔ اور نہ صرف پوچھی جائے گی بلکہ اُس کے حصول میں آپ کی مدد بھی کی جائے گی۔ مختصر محنت پر مکمل فائدہ کون نہیں چاہتا لہٰذا آپ کو ہماری ویب سائٹ پر محض جگہ اور پراپرٹی کی قسم کا انتخاب کرنا ہے اور باقی کام کریں گے ہمارے گرانا گُرو۔ وہ ایسے کہ جب آپ درکار اپنی مختصر معلومات درج کریں گے تو آپ کو ہمارا نمائندہ محض پانچ منٹ کے قلیل وقت کے اندر کال کرے گا اور باقی کا سارا کام ہمارے حوالے۔

پھر گھر کی جگہ کے انتخاب سے گھر میں داخل ہونے تک، رقم انویسٹ کرنے سے منافع ہاتھ میں آنے تک اور پراپرٹی بیچنے سے اگلی سرمایہ کاری تک ہر موڑ اور ہر مرحلے تک ہم ہوں گے آپ کے معاون اور وہ بھی بلکل مفت۔آپ کو اپنا گھر بیچنے کے لیے آئیڈیل خریدار سے ملوانا ہو یا آپ کی چاہ کے مطابق گھر کے لیے کسی سیلر کو آپ سے متعارف کروانا ہو، آپ کے لیے مناسب داموں پر کسی رینٹ شدہ مکان کا بندوبست کرنا ہو یا آپ کو رئیل اسٹیٹ گائیڈنس یعنی خرید و فروخت کے لیے کنسلٹنٹس یا کسی ایکسپرٹ کی رائے کی ضرورت ہو یہ سب ہوگا آپ سے ایک وانٹڈ بٹن دبانے کے فاصلے پر۔یوں سمجھیے کہ وانٹڈ بٹن دبانے سے آپ کا کام ہوجائےگا ہمارے حوالے اور ہم آپ کی منزل اور خواہش کے حصول تک ہوں گے آپ کے ہمسفر کہ آخر اپنا گھر اور آسانی کون نہیں چاہتا

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago