گرانا بنا ریئل اسٹیٹ سے جُڑے ہر مسئلے کا حل

چلیے آج آپ کو اہم ترین سوال کا جواب دیتے ہیں۔
گرانا کیوں اور کوئی دوسری ریئل اسٹیٹ سروس کیوں نہیں؟ سوال کا جواب مشکل نہیں مگر طویل ضرور ہے۔ چونکہ آپ یہ تحریر گرانا بلاگ پر پڑھ رہے ہیں اور گرانا کسی صورت آپ کی اُلجھن نہیں چاہتا تو دریا کو کوزے میں بند کرنے کے مصداق یہ جواب بھی اختصار سے دیتے ہیں یعنی یہ اُلجھن بھی سلجھائے دیتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ گرانا پاکستان کا سب سے اسمارٹ پراپرٹی پورٹل ہے جس کا مقصد برسوں پُرانے ریئل اسٹیٹ کے نظام اور اس نظام میں پنپتے فرسودہ روایات کو ختم کرنا ہے۔ چند ہی برسوں میں گرانا نام بنا ایک عزم، اُمید اور ایک خواب کی گویائی کا۔ یعنی ایک عہد، رفاقت اور شناسائی کا۔ یا یوں کہیے کہ ایک جہد، ولولے اور اُس کی پذیرائی کا۔ مگر کیسے؟ جواب حاضر ہے۔

وہ ایسے کہ آپ کو گھر خریدنا ہو یا بیچنا، دکان کرائے پر چاہیے ہو یا مکان کرائے پر دینا ہو یا پھر محض اپنی محنت کی کمائی کو بڑھنے کا موقع دینے کے لیے آپ کو سرمایہ کاری کرنی ہو تو آپ پاتے ہیں گرانا کو اپنے قدموں سے قدم ملاتے ہوئے۔ یعنی ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے جُڑے آپ کی تمام پیچیدگیوں، الجھنوں اور مسائل کا حل ملتا ہے آپ کو آسانی سے صرف گرانا ڈاٹ کام پر۔

گرانا نہ ہوتا تو آپ صرف سوچتے، کسی دوست یار سے کہتے، بڑی مشکلوں سے کوئی ایجنٹ ملتا جس پر آپ کو حالتِ مجبوری میں اعتبار کرنا ہوتا، وہ حیلے بہانے کرتا کراتا آپ کو گھر دکھاتا، آپ کو کچھ پسند آتے، کچھ نہ آتے، آپ بار بار خود کو اس دوراہے پر پاتے کہ آیا اپنی خون پسینے کی کمائی کو کسی ایسے کہ حوالے کیا جائے یا نہ کیا جائے کہ جس پر سرے سے یقین ہی نہ آئے۔آپ سوچتے کہ کوئی گائیڈ کرنے والا ہو، سننے اور سمجھانے والا ہو، پر اب گرانا ڈاٹ کام ہے تو آپ کو کسی صورت اِن الجھنوں میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔


اب صرف انگلیوں کی جنبش سے آپ پہنچ سکتے ہیں اپنے خوابوں کے گھر میں اور طے کر سکتے ہیں میلوں کی مسافت فقط چند لمحوں میں۔

ہم نے کیا آپ کی ہر مُشکِل کا حل ایسے کہ آپ کو آنا ہے ہماری ایپ یا ویب سائٹ پر اور کرنا ہے اپنے سامنے پیش آپشنز کا انتخاب۔ آپ مکان خریدنا چاہتے ہیں تو بائی کے آپشن پر کلک کریں گے، بیچنا چاہتے ہیں تو سیل کے آپشن پر انگلی رکھیں گے، مکان کرائے پر لینا یا دینا ہو تورینٹ  پر کلک کرنا ہے، سرمایہ کاری کے لیے آپشنز دیکھنے ہیں تو انویسٹ پر کلک کریں گے۔ یہیں آپ کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ جونہی آپ انویسٹ کے آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کو ہمارے شاندار پراجیکٹس نظر آئیں گے جن کا انتخاب کر کے آپ رکھ سکتے ہیں اپنے بہترین مستقبل کی بنیاد۔ ان پراجیکٹس میں عمارت بلڈرز مال، مال آف عریبیہ، فلورنس گیلریا، ایمیزون آؤٹ لیٹ مال اور گالف فلوراز شامل ہیں۔


اور تو اور اب گرانا آپ کو اپنے پورٹل پر دیتا ہے وانٹڈ نامی ایک منفرد فیچر کہ جس کے بعد ہماری طرف سے آپ کی آسانیوں کا حصول اب پہنچ گیا ہے ایک نئی سطح پر۔ یعنی اب آپ کو محض ایک کام کرنا ہے کہ اس فیچر پر جا کر اپنا نام اور نمبر درج کردینا ہے اور ساتھ ہی اپنے ترجیحات پر مبنی مختصر معلومات درج کردینی ہیں۔ پھر گرانا کا پراپرٹی ایڈوائزر آپ کو پانچ منٹ کے اندر کال کریگا اور آپ کی مرضی و منشاء کے مطابق آپ کو آپشنز دکھائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پراپرٹیز پروپشور سے تصدیق شدہ ہوں گی یعنی کسی صورت کسی ڈر، شک اور شبے کی گنجائش نہیں ہوگی۔


اپنا گھر اور آسانی کون نہیں چاہتا۔ ہماری ایپ کوشاں ہے آپ کو ایک آسان طریقہ سے خریدو فروخت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے۔ یہ ایپ آپ کو ملوائے گی ایک بہترین سیلز ٹیم سے جس کی ہمہ وقت یہ کوشش ہوتی ہے کہ آپ کو کسی صورت خود کو تھکانا نہ پڑے اور کسی جھنجھٹ کا شکار نہ ہونا پڑے۔


اِس ٹیم کی یہ کوشش رہتی ہے کہ ہماری ایپ پر آپ کی پہلی نگاہ پڑنے سے اپنے گھر میں پہلا قدم رکھنے تک، ہماری ایپ پر پہلا کلک کرنے سے اپنی فروخت شدہ پراپرٹی پر حاصل شدہ منافع گننے تک اور ہماری ایپ کے ڈاؤن لوڈ کرنے سے اپنی چار دیواری کے لئے موزوں رہائشی سے ملنے تک آپ کا سفر گرانی سے دور اور آسانی کے قریب ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان کے اسمارٹ ترین پراپرٹی پورٹل نے جڑواں شہروں یعنی اسلام آباد اور راولپنڈی میں اپنے نام کا ڈنکا بجانے کے بعد اب کیا ہے اپنی سروسز کا آغاز روشنیوں کے کراچی اور پاکستان کے دل لاہور میں بھی۔ یعنی پہلے دو شہر گرویدہ تھے مگر اب کریگا پورا پاکستان، ہمارا یقین دل سے۔ تو اب ہم نہیں، آپ خود ہی بتائیں کہ گرانا کیوں اور کوئی اور سروس کیوں نہیں؟

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago