Education

پاکستانی بچوں کو اسٹیم اور اس سے متعلقہ کیریئر کی جانب راغب کرنے کے لیے گرانہ ڈاٹ کام نے معاہدے پر دستخط کر دیے

گرانہ ڈاٹ کام نے پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اسٹیم پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انگریزی حروف پر مشتمل ‘اسٹیم’ یعنی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کے مضامین پر مشتمل اس پروگرام کا مقصد ملک میں اِن تمام مضامین کی تعلیم عام کرنا ہے۔ یہ 5 سالہ پروگرام وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تعاون سے شروع کیا گیا- جس کے تحت اسٹیم پاکستان 2027ء تک ملک بھر کے تقریباً 13 ہزار سرکاری ہائی اسکولوں میں اسٹیم مضامین پر مشتمل تعلیم کے فروغ پر کام کرے گا۔

گرانہ ڈاٹ کام اور اسٹیم پاکستان کے مابین یہ معاہدہ پاک الائنس فار میتھس اینڈ سائنس (پی اے ایم ایس) کے تعاون سے طے پایا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب 11 نومبر 2022 کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر گروپ ڈائریکٹر امارات ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید اور اور سی ای او پاک الائنس فار میتھس اینڈ سائنس (پی اے ایم ایس) سلمان نوید خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ ڈائریکٹر امارات ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ ملک میں ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء و طالبات کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گرانہ ڈاٹ کام کا اسٹیم پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ مستقبل کے معمار یعنی طلباء و طالبات کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ثابت ہو گا۔

اسٹیم سفیر سیشن کے تحت گرانہ ڈاٹ کام سے منسلک مختلف شعبوں کے ماہرین رضاکارانہ طور پر ان سرکاری ہائی اسکولوں کے طلباء و طالبات کو عملی زندگی کے تجربے پر مبنی تعلیم دیں گے۔

اس کا مقصد نوجوان طلباء و طالبات کو مستقبل میں کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے بھرپور آگاہی دینا اور ان کو مختلف شعبوں میں عملی زندگی کے بارے میں بھرپور معلومات فراہم کرنا ہے جو اِن مستقبل کے معماروں کے لیے نہایت مفید ثابت ہو گا۔

گرانہ ڈاٹ کام سے منسلک مختلف شعبوں کے ماہرین کی جانب سے دیے جانے والے اسٹیم سفیر سیشن میں لڑکیوں کی خصوصی طور پر مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس کا مقصد سرکاری ہائی اسکولوں میں زیرِ تعلیم لڑکیوں میں اتنی خود اعتمادی اور ویژن پیدا کرنا ہے کہ وہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد عملی زندگی میں جا کر تمام شعبوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا سکیں۔

یاد رہے کہ گرانہ ڈاٹ کام اس سے قبل بھی اپنے پروگرام ‘تعمیر سے تعلیم’ کے ذریعے ملک میں پسماندہ طبقے کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام کا عزم ہے ملک کو تعلیم کی روشنی سے منور کر کے شرح خواندگی ترقی یافتہ ممالک کے برابر لائی جائے اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لایا جائے۔ اسٹیم پاکستان کے ساتھ گرانہ ڈاٹ کام کا یہ معاہدہ اسی عزم کو عملی جامہ پہنانے کی جانب اک اور بڑا قدم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago